Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 140 · Chapter 1422

لباس اور زینت کے مسائل

تہبند اور قمیص اور ان سے متعلقہ آداب کا بیان

6 hadiths in this chapter

7905

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7905

Sahih

(۷۹۰۵)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ اَبُوْ الْقَاسِمِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِزْرَۃُ الْمُؤْمِنِ مِنْ اَنْصَافِ السَّاقَیْنِ فَاَسْفَلَ مِنْ ذٰلِکَ اِلٰی مَا فَوْقَ الْکَعْبَیْنِ، فَمَا کَانَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْ ذٰلِکَ فَفِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۵۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابو القاسم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مومن کا تہبند پنڈلی کے نصف تک ہوتا ہے، اس سے نیچے بھی کر سکتا ہے، لیکن ٹخنوں سے اوپر اوپر تک، ٹخنوں کا جو حصہ تہبند میں آیئے گا، وہ آگ میں ہو گا۔

7906

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7906

Sahih

(۷۹۰۶)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِیْ الْاِزَارِ فَہُوَ فِی الْقَمِیْصِ۔ (مسند احمد: ۵۸۹۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو تہبند کا حکم دیا ہے، وہی قمیص کے بارے میں حکم ہے۔

7907

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7907

Zaeef

(۷۹۰۷)۔عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَتْ: لَمْ یَکُنْ ثَوْبٌ اَحَبَّ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم مِنْ قَمِیْصٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۲۳۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ لباس میں سب سے زیادہ پسندیدہ لباس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں قمیص کا پہننا تھا۔

7908

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7908

Sahih

(۷۹۰۸)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِذَا لَبِسْتُمْ وَاِذَا تَوَضَّاْتُمْ فَابْدَئُ وُا بِاَیَامِنِکُمْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ) بِمَیَامِنِکُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۶۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم لباس پہنو یا وضوء کرو تو دائیں جانب سے ابتدا کرو۔

7909

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7909

Sahih

(۷۹۰۹)۔وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنْ لِبْسَتَیْنِ الصَّمَّائِ، وَاَنْ یَحْتَبِیَ الرَّجُلُ بِثَوْبِہٖ لَیْسَ عَلٰی فَرْجِہٖ مِنْہُ شَیْئٌ۔)) (مسند احمد: ۹۴۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیّدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو قسم کے لباسوں سے منع فرمایا: بولی بکّل مارنے سے اور آدمی کے کپڑے کے ساتھ اس طرح گوٹھ مارنے سے کہ اس کی شرمگاہ پر اس میں سے کچھ نہ ہو۔

7910

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7910

Sahih

(۷۹۱۰)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((لَا تَرْتَدُوْا الصَّمَّائَ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا یَاْکُلُ اَحَدُکُمْ بِشِمَالِہٖ، وَلَا یَمْشِ فِیْ نَعْلٍ وَاحِدٍ، وَلَا یَحْتَبِ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیّدناجابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک کپڑے میں بولی بکّل نہ مارو اور تم میں سے کوئی نہ بائیں ہاتھ کے ساتھ کھائے، نہ ایک جوتے میں چلے اور نہ ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھے۔