Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 139 · Chapter 1417

لہو و لعب کے بارے میں مسائل

حبشیوں کے کھیل اور رقص کا بیان

3 hadiths in this chapter

7877

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7877

Sahih

(۷۸۷۷)۔عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَتِ الْحَبَشَۃُ یَزْفِنُونَ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَرْقُصُونَ وَیَقُولُونَ: مُحَمَّدٌ عَبْدٌ صَالِحٌ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَا یَقُولُونَ؟)) قَالُوا: یَقُولُونَ: مُحَمَّدٌ عَبْدٌ صَالِحٌ۔ (مسند احمد: ۱۲۵۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں حبشہ کے لوگ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کھیلتے اور خوشی سے اچھلتے تھے اور کہتے تھے کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صالح بندے ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا کہ یہ لوگ کیاکہہ رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا یہ کہتے ہیں کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صالح اور نیک بندے ہیں۔

7878

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7878

Sahih

(۷۸۷۸)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم الْمَدِیْنَۃَ لَعِبَتِ الْحَبَشَۃُ لِقُدُوْمِہٖ بِحِرَابِہِمْ فَرْحًا بِذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۷۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو آپ کی آمد کی خوشی میں حبشہ کے لوگوں نے اپنے جنگی ہتھیاروں کے ساتھ کھیل پیش کیا۔

7879

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7879

Zaeef

(۷۸۷۹)۔عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ قَالَ مَا مِنْ شَیْئٍ کَانَ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَقَدْ رَأَیْتُہُ إِلَّا شَیْئًا وَاحِدًا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُقَلَّسُ لَہُ یَوْمَ الْفِطْرِ قَالَ جَابِرٌ ہُوَ اللَّعِبُ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۵۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سعد بن عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عہد رسالت مآب ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ہر چیز دیکھی ہے، صرف اس دور کی ایک چیز نہیں دیکھی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے عید الفطر کے دن کھیل پیش کیا جاتا تھا۔