Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 136 · Chapter 1399

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

نحوست کا بیان، جس کو بدشگونی کہا جاتا ہے

7 hadiths in this chapter

7767

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7767

Sahih

(۷۷۶۷)۔عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ عَنِ الطِّیَرَۃِ فَانْتَہَرَنِی وَقَالَ: مَنْ حَدَّثَکَ؟ فَکَرِہْتُ اَنْ اُحَدِّثَہُ مَنْ حَدَّثَنِیْ، قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا عَدْوٰی وَلَا طِیَرَۃَ وَلَا ہَامَّ إِنْ تَکُنِ الطِّیَرَۃُ فِی شَیْئٍ فَفِی الْفَرَسِ وَالْمَرْأَۃِ وَالدَّارِ وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِالطَّاعُونِ بِأَرْضٍ فَلَا تَہْبِطُوا وَإِذَا کَانَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِہَا فَلَا تَفِرُّوا مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بدشگونی کے متعلق پوچھا، لیکن انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا: تجھے کس نے یہ بات بتائی ہے؟ میں نے یہ بتانا پسند نہ کیا کہ مجھے کس نے بتائی تھی،پھر سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ بدشگونی اور نہ الوکی نحوست ہے، اگر کسی چیز میں بدشگونی ہوتی تو وہ گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی، جب تم سنو کہ کسی زمین میں طاعون ہے تو تم وہاں مت جاؤ اور جب تم ایسی زمین میں موجود ہو، جس میں طاعون آ گیا ہو تو پھر وہاں سے باہر نہ جاؤ۔

7768

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7768

Sahih

(۷۷۶۸)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((منْ رَدَّتْہُ الطِّیَرَۃُ مِنْ حَاجَۃٍ فَقَدْ اَشْرَکَ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا کَفَّارَۃُ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((اَنْ یَقُوْلَ اَحَدُھُمْ: اَللّٰہُمَّ لَا خَیْرَ اِلاَّ خَیْرُکَ وَلَا طِیَرَ اِلَّا طِیَرُکَ۔)) (مسند احمد: ۷۰۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کو بدشگونی نے کسی کام سے روک دیا، اس نے شرک کیا۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کہنا اس کا کفارہ ہے: اے اللہ! نہیں ہے کوئی بھلائی ما سوائے تیری بھلائی کے اور نہیں ہے کوئی شگون، ما سوائے تیرے شگون کے۔

7769

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7769

Sahih

(۷۷۶۹)۔عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ: سَئَلْتُ جَابِرًا: اَ قَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم فِی الطِّیَرَۃِ وَ الْعَدْوٰی شَیْئًا؟ قَالَ جَابِرٌ: سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ((کُلُّ عَبْدٍ طَائِرُہُ فِیْ عُنُقِہِ)) (مسند احمد: ۱۴۸۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بدشگونی اور بیماری کے متعدی ہونے کے بارے میں کچھ فرمایا ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ہر آدمی کا شگون اس کی گردن میں ہے۔

7770

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7770

Sahih

(۷۷۷۰)۔عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِیِّ أَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَرَأَیْتَ أَشْیَائَ کُنَّا نَفْعَلُہَا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ کُنَّا نَتَطَیَّرُ؟ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((ذٰلِکَ شَیْئٌ تَجِدُہُ فِی نَفْسِکَ فَلَا یَصُدَّنَّکَ۔)) قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کُنَّا نَأْتِی الْکُہَّانَ قَالَ: ((فَلَا تَأْتِ الْکُہَّانَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا معاویہ بن حکم سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمیں ان چیزوں کے متعلق بتائیں جو ہم جاہلیت میں کیا کرتے تھے، مثلا ہم بد شگونی لیا کرتے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایک ایسی چیز ہے، جس کو تم دل میں محسوس کرو گے، لیکن یہ تمہارے لئے رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ میں نے کہا: ایک چیز یہ بھی تھی کہ ہم کاہنوں اور نجومیوں کے پاس جاتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کاہنوں کے پاس نہ جایا کرو۔

7771

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7771

Sahih

(۷۷۷۱)۔عَنْ اُمِّ کُرْزِ نِ الْکَعْبِیَّۃِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((اَقِرُّوا الطِّیَرَ عَلٰی مَکِنَاتِہَا)) (مسند احمد: ۲۷۶۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ ام کرزکعبیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: پرندوں کو ان کے گھونسلوں میں ہی ٹھہرنے دیا کرو۔

7772

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7772

Sahih

(۷۷۷۲)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلطِّیَرَۃُ شِرْکٌ وَمَا مِنَّا اِلَّا وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یُذْھِبُہُ بِالتَّوَکُّلِ۔)) (مسند احمد: ۳۶۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بدشگونی شرک ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو یہ وہم لاحق ہوسکتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کو توکل کے ذریعے دور کر دیتا ہے۔

7773

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7773

Zaeef

(۷۷۷۳)۔عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا فَبَرِحَ ظَبْیٌ، فَمَالَ فِی شِقِّہِ فَاحْتَضَنْتُہُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! تَطَیَّرْتَ قَالَ: ((إِنَّمَا الطِّیَرَۃُ مَا أَمْضَاکَ أَوْ رَدَّکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک دن باہر نکلا تو اچانک ایک ہرن نمودار ہوا اور وہ بائیں جانب مائل ہوا، میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ چمٹ کرکہنے لگا: اے اللہ کے رسول!آپ نے براشگون لیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بدشگونی وہ ہے، جو کام کرنے پر آمادہ کرے یا واپس لوٹا دے۔