Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 136 · Chapter 1398

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

متعدی بیماری کے ثبوت کا بیان

5 hadiths in this chapter

7762

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7762

Sahih

(۷۷۶۲)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لُا یُوْرَدُ مُمْرِضٌ عَلٰی مُصِحٍّ۔)) (مسند احمد: ۹۲۵۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیمار آدمی کو صحت مند آدمی کے پاس داخل نہ کیا جائے۔

7763

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7763

Sahih

(۷۷۶۳)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تُدِیْمُوْا اِلَی الَمَجْذُوْمِیْنَ النَّظْرَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۷۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جذام زدہ مریضوں پر زیادہ دیر تک نظر نہ ڈالا کرو۔

7764

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7764

Zaeef

(۷۷۶۴)۔عَنْ حُسَیْنٍ عَنِ اَبِیْہٖ رضي الله عنه عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((لَا تُدِیْمُوا النَّظْرَ اِلَی الْمُجَذَّمِیْنَ وَاِذَا کَلَّمْتُمُوْھُمْ فَلْیَکُنْ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَھُمْ قِیْدَ رُمْحٍ۔)) (مسند احمد: ۵۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جذام زدہ مریضوں پر زیادہ دیر تک نظر نہ ڈالو اور جب تم ان سے کلام کرو تو تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزے کے برابر فاصلہ ہونا چاہئے۔

7765

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7765

Sahih

(۷۷۶۵)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَدِمَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مَجْذُومٌ مِنْ ثَقِیفٍ لِیُبَایِعَہُ فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہُ فَقَالَ: ((اِئْتِہِ فَأَخْبِرْہُ أَنِّی قَدْ بَایَعْتُہُ فَلْیَرْجِعْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا شرید بن سوید ثقفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بنو ثقیف میں سے ایک کوڑھ زدہ آدمی آیا تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیعت کرے، میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی کہ ایک جذام زدہ آدمی آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہے، آپ نے فرمایا: تم اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ میں نے اس کی بیعت قبول کرلی ہے، وہ وہیں سے واپس چلا جائے۔

7766

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7766

Sahih

(۷۷۶۶)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: سَعِمْتُ رَسُوْلَ اللہ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((فِرَّ مِنَ الْمَجْذُوْمِ فِرَارَکَ مِنَ الْاَسَدِ۔)) (مسند احمد: ۹۷۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوڑھ کے مریض سے اس طرح فرار اختیار کرو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو۔