Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 136 · Chapter 1389

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

دم اور تعویذ اور جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان جائز صورتوں کا بیان

10 hadiths in this chapter

7703

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7703

Sahih

(۷۷۰۳)۔عَنْ اَنَسٍ قَالَ: رَخَّصَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِی الرُّقْیَۃِ مِنَ الْعَیْنِ وَالْحُمَۃِ وَالنَّمْلَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نظر بد، زہریلی چیز کے ڈسنے اور پھنسی پھوڑا سے دم کرنے کی رخصت دی ہے۔

7704

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7704

Sahih

(۷۷۰۴)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ خَالِی یَرْقِی مِنَ الْعَقْرَبِ فَلَمَّا نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ الرُّقٰی، أَتَاہُ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّکَ نَہَیْتَ عَنِ الرُّقٰی وَإِنِّی أَرْقِی مِنَ الْعَقْرَبِ فَقَالَ: ((مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ یَنْفَعَ أَخَاہُ فَلْیَفْعَلْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے ماموں بچھو کے ڈسنے سے دم کرتے تھے، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دم کرنے سے منع کر دیا تو وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو دم سے منع فرما دیا ہے اور میں بچھوں کے کاٹنے سے دم کرتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو آدمی اپنے بھائی کو فائدہ پہنچا سکتا ہو ، وہ پہنچائے۔

7705

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7705

Sahih

(۷۷۰۵)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ: ((مَا شَأْنُ أَجْسَامِ بَنِی أَخِی ضَارِعَۃً أَتُصِیبُہُمْ حَاجَۃٌ؟)) قَالَتْ لَا وَلٰکِنْ تُسْرِعُ إِلَیْہِمُ الْعَیْنُ أَفَنَرْقِیہِمْ قَالَ: ((وَبِمَاذَا؟)) فَعَرَضَتْ عَلَیْہِ فَقَالَ: ((اِرْقِیہِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے فرمایا : میرے بھائی (سیدنا جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) کی اولاد کے جسموں کو کیا ہو گیا ہے، یہ کمزور ہیں، کیا یہ فاقہ میں ہیں؟ میں نے کہا: جی نہیں، ان کو نظر بد بہت جلد لگ جاتی ہے تو کیا ہم ان کو دم کر لیا کریں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کون سے کلام کے ساتھ؟ جب انھوں نے اپنا کلام پیش کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انہیں دم کرلیا کرو۔

7706

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7706

Sahih

(۷۷۰۶)۔وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ یَقُولُ لَدَغَتْ رَجُلًا مِنَّا عَقْرَبٌ وَنَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرْقِیہِ فَقَالَ: ((مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یَنْفَعَ أَخَاہُ فَلْیَنْفَعْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۱۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی کو بچھو نے کاٹ لیا، جبکہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اسے دم کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اپنے بھائی کو جس قسم کا نفع پہنچا سکتا ہے، وہ پہنچائے۔

7707

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7707

Sahih

(۷۷۰۷)۔عَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ دُعِیَ لِامْرَأَۃٍ بِالْمَدِینَۃِ لَدَغَتْہَا حَیَّۃٌ لِیَرْقِیَہَا فَأَبٰی فَأُخْبِرَ بِذٰلِکَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَدَعَاہُ فَقَالَ عَمْرٌو: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّکَ تَزْجُرُ عَنِ الرُّقٰی، فَقَالَ: ((اِقْرَأْہَا عَلَیَّ۔)) فَقَرَأَہَا عَلَیْہِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا بَأْسَ إِنَّمَا ہِیَ مَوَاثِیقُ فَارْقِ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۰۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو مدینہ میں ایک عورت کو دم کرنے کے لئے بلایا گیا، اس کو سانپ نے ڈسا تھا، لیکن انہوں نے دم کرنے سے انکار کردیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی اطلاع ملی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں بلایا اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے دم سے منع جو کررکھا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس دم کے الفاظ میرے سامنے پڑھو۔ پس جب انھوں نے وہ الفاظ پڑھے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ پختہ چیزیں ہیں، ان کے ساتھ دم کیا کرو۔

7708

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7708

Sahih

(۷۷۰۸)۔عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ قَالَ: مَرَرْنَا بِسَیْلٍ فَدَخَلْتُ فَاغْتَسَلْتُ مِنْہُ فَخَرَجْتُ مَحْمُومًا فَنُمِیَ ذٰلِکَ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا ثَابِتٍ یَتَعَوَّذُ۔)) قُلْتُ: یَا سَیِّدِی وَالرُّقٰی صَالِحَۃٌ؟ قَالَ: ((لَا رُقْیَۃَ إِلَّا فِی نَفْسٍ أَوْ حُمَۃٍ أَوْ لَدْغَۃٍ۔ قَالَ عَفَّانُ النَّظْرَۃُ وَاللَّدْغَۃُ وَالْحُمَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۷۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سہل بن حنیف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک پانی کے تالاب کے نزدیک سے گزرے، میں اس میں داخل ہوا اور اس پانی سے غسل کیا، جب میں باہر نکلا تو بخار زدہ تھا ، جب اس کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پتہ چلا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابو ثابت سہیل بن حنیف سے کہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے۔ میں نے کہا: اے میرے سردار! کیا دم کرنا درست ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دم صرف اس وقت کیا جائے جب نظر لگ جائے یا زہریلی چیز ڈس جائے۔

7709

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7709

Sahih

(۷۷۰۹)۔عَنْ عُمَیْرٍ مَوْلٰی آبِی اللَّحْمِ قَالَ: وَعَرَضْتُ عَلَیْہِ رُقْیَۃً کُنْتُ أَرْقِی بِہَا الْمَجَانِینَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ قَالَ اطْرَحْ مِنْہَا کَذَا وَکَذَا وَارْقِ بِمَا بَقِیَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ زَیْدٍ: وَأَدْرَکْتُہُ وَہُوَ یَرْقِی بِہَا الْمَجَانِینَ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۸۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمیر مولیٰ آبی اللحم کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے ایک دم پیش کیا، جو میں جاہلیت میں دم کیا کرتا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس میں سے فلاں فلاں حصے اور جملے نکال دو اور پھر جو کلام بچ جائے، اس کے ذریعے دم کیا کرو۔ محمد بن زید کہتے ہیں: میں نے ان کو اس حال میں پایا کہ وہ اس دم کے ذریعے پاگل لوگوں کو دم کیا کرتے تھے۔

7710

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7710

Sahih

(۷۷۱۰)۔عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ: لَدَغَنِیْ عَقْرَبٌ عِنْدَ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَرَقَانِیْ وَمَسَحَہَا۔ (مسند احمد: ۱۶۴۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا طلق بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بچھو نے مجھے ڈس لیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے دم کیا اور ہاتھ پھیرا۔

7711

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7711

Sahih

(۷۷۱۱)۔عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم رَخَّصَ لِاَھْلِ بَیْتٍ مِنَ الْاَنْصَارِ فِی الرُّقْیَۃِ (وَفِیْ لَفْظٍ: رَخَّصَ فِی الرُّقْیَۃِ) مِنْ کُلِّ ذِیْ حُمَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۵۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انصار کے ایک گھرانے کو زہریلی چیز کے ڈسنے سے دم کرنے کی اجازت دی تھی۔

7712

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7712

Sahih

(۷۷۱۲)۔عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا رُقْیَۃَ اِلَّا مِنْ عَیْنٍ اَوْ حُمَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۷۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : دم تو صرف نظر اور زہریلی چیز کے ڈسنے سے ہے۔