Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 136 · Chapter 1387

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب

سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان

2 hadiths in this chapter

7697

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7697

Zaeef

(۷۶۹۷)۔عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ قَالَتْ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((بِمَاذَا کُنْتِ تَسْتَشْفِینَ؟)) قَالَتْ: بِالشُّبْرُمِ، قَالَ: ((حَارٌّ جَارٌّ۔)) ثُمَّ اسْتَشْفَیْتُ بِالسَّنَا قَالَ: ((لَوْ کَانَ شَیْئٌ یَشْفِی مِنَ الْمَوْتِ کَانَ السَّنَا أَوِ السَّنَا شِفَائٌ مِنَ الْمَوْتِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۲۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کس چیز کے ساتھ جلاب لیتی ہو؟ میں نے کہا: شبرم بوٹی کے ساتھ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تو گرم اور زیادہ جلاب آور ہے۔ پھر میں نے سنابوٹی کے ساتھ جلاب لیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اگرکوئی چیز موت سے شفاء دے سکتی ہوتی تو وہ یہی سنامکی ہوتی۔

7698

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7698

Sahih

(۷۶۹۸)۔عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ أَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ’’إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یَضَعْ دَائً إِلَّا وَضَعَ لَہُ شِفَائً فَعَلَیْکُمْ بِأَلْبَانِ الْبَقَرِ فَإِنَّہَا تَرُمُّ مِنْ کُلِّ الشَّجَرِ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا طارق بن شہاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج پیدا کیا ہے، گائے کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو،کیونکہ یہ ہر درخت سے چرتی ہے۔