Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 135 · Chapter 1380

طب، دم، نظر بد، بیماری کا متعدی ہونا ، بد فال لینا اور نیک فال لینا

حرام دوا سے علاج کروانے کے متعلق نہی کا بیان

4 hadiths in this chapter

7629

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7629

Sahih

(۷۶۲۹)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الدَّوَائِ الْخَبِیْثِ یَعْنِی السُّمَّ۔ (مسند احمد: ۱۰۱۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خبیث دواکے ساتھ علاج کرنے سے منع فرمایا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد زہر تھی۔

7630

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7630

Sahih

(۷۶۳۰)۔عَنْ طَارَقِ بْنِ سُوَیْدِ نِ الْحَضْرَمِیِّ اَنَّہٗ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ بِاَرْضِنَا اَعْنَابًا نَعْتَصِرُھَا فَنَشْرَبُ مِنْہَا، قَالَ: ((لا۔)) فَعَاوَدْتُہٗ؟ فَقَالَ: ((لا۔)) فَقُلْتُ: اِنَّا نَسْتَشْفِیْ بِہَا لِلْمَرِیْضِ، فَقَالَ: ((اِنَّ ذَاکَ لَیْسَ شِفَائً ا وَلٰکِنَّہُ دَائٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا طارق بن سوید حضرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہماری سر زمین میں انگور ہیں، ہم ان کو نچوڑ کر (شراب بناتے ہیں) اور پھر پیتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے پھر اپنی بات دہرائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: ہم اس کے ذریعہ بیمار کے لیے شفا طلب کرتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک یہ شفا نہیں ہے، بلکہ یہ تو خود بیماری ہے۔

7631

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7631

Sahih

(۷۶۳۱)۔عَنْ عَقْلَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّہُ شَہِدَ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم وَسَاَلَہُ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ یُقَالُ لَہُ: سَوَیْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنِ الْخَمْرِ فَنَہَاہُ، فَقَالَ: اِنَّمَا ھُوَ شَیْئٌ نَصْنَعُہُ دَوَائً ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِنَّمَا ھِیَ دَائٌ۔)) (مسند احمد: ۲۷۷۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا وائل بن حجر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حاضر تھا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے خثعم قبیلہ کے ایک آدمی نے، جس کا نام سوید بن طارق تھا، شراب کے متعلق دریافت کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا، اس نے کہا: کیا اس کو بطور دوا استعمال کر لیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تو خود بیماری ہے۔

7632

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7632

Sahih

(۷۶۳۲)۔عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: ذَکَرَ طَبِیْبٌ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم دَوَائً وَذَکَرَ الضِّفْدَعَ یُجْعَلُ فِیْہِ، فَنَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعِ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۴۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ الرحمن بن عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک حکیم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک دوا کا ذکر کیا اور کہا کہ اس میں مینڈک بھی ڈالا جاتا ہے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرما دیا تھا۔