Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 135 · Chapter 1379

طب، دم، نظر بد، بیماری کا متعدی ہونا ، بد فال لینا اور نیک فال لینا

علاج کرنے پر آمادہ کرنے اور اس چیز کا بیان کہ ہر بیماری کی دوا ہے

8 hadiths in this chapter

7621

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7621

Sahih

(۷۶۲۱)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ حَیْثُ خَلَقَ الدَّائَ خَلَقَ الدَوَائَ فَتَدَاوَوْا۔)) (مسند احمد: ۱۲۶۲۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے جہاں بیماری پیدا کی ہے، وہاں اس کا علاج بھی پیدا کیا ہے، پس علاج کیا کرو۔

7622

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7622

Sahih

(۷۶۲۲)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((لِکُلِّ دَائٍ دَوَائٌ، فَاِذَا اَصَبَتْ دَوَائٌ الدَّائَ بَرِاَ بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَالٰی۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر بیماری کا علاج ہے، جب دواء بیماری کے مطابق ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے مریض صحت مند ہو جا تا ہے۔

7623

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7623

Sahih

(۷۶۲۳)۔عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلَاقَۃَ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ شَرِیکٍ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِہِ قَالَ جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ؟ قَالَ: ((أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا۔)) ثُمَّ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَنَتَدَاوٰی؟ قَالَ: ((تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللّٰہَ لَمْ یُنْزِلْ دَائً إِلَّا أَنْزَلَ لَہُ شِفَائً عَلِمَہُ مَنْ عَلِمَہُ وَجَہِلَہُ مَنْ جَہِلَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۶۴۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ اسامہ بن شریک اپنی قوم کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سے سب سے زیادہ بہتر کون ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو سب سے زیادہ بہتر اخلاق والا ہو۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم علاج معالجہ کروا سکتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بالکل علاج کرواؤ، اللہ تعالیٰ نے جو بیماری نازل کی ہے، اس کی دوا بھی پیدا کی ہے اور شفاء بھی پیدا کی ہے، اسے جان لیا جس نے جان لیا اور اس سے بے خبر رہا ہے، جو بے خبر رہا ہے۔

7624

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7624

Sahih

(۷۶۲۴)۔(وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍٍ) عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلَاقَۃَ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ شَرِیْکٍ رضي الله عنه قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم وَاَصْحَابُہُ عِنْدَہُ کَأَنَّمَا عَلٰی رُئُ وْسِہِمُ الطَّیْرُ، قَالَ: فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ وَقَعَدْتُ، قَالَ: فَجَائَ تِ الْأَعْرَابُ فَسَأَلُوہُ، فَقَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ!! نَتَدَاوٰی؟ قَالَ: ((نَعَمْ تَدَاوَوْا، فَإِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَضَعْ دَائً إِلَّا وَضَعَ لَہُ دَوَائً غَیْرَ دَائٍ وَاحِدٍ الْہَرَمِ وَفِیْ رِوَایَۃٍ اِلاَّ الْمَوْتَ وَالْھَرَمَ۔)) قَالَ: وَکَانَ أُسَامَۃُ حِینَ کَبِرَ، یَقُولُ: ہَلْ تَرَوْنَ لِی مِنْ دَوَائٍ الْآنَ؟ قَالَ: وَسَأَلُوْہُ عَنْ أَشْیَائَ ہَلْ عَلَیْنَا حَرَجٌ فِی کَذَا وَکَذَا قَالَ: ((عِبَادَ اللّٰہِ وَضَعَ اللّٰہُ الْحَرَجَ إِلَّا امْرَأً اقْتَضَی امْرَأً مُسْلِمًا ظُلْمًا فَذٰلِکَ حَرَجٌ وَہُلْکٌ۔)) قَالُوْا: مَا خَیْرُ مَا أُعْطِیَ النَّاسُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((خُلُقٌ حَسَنٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۶۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) شعبہ، زیاد بن علاقہ سے اور وہ سیدنا اسامہ بن شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آپ کے صحابۂ کرام بھی موجود تھے، وہ ایسے باادب بیٹھے تھے جیسے کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہیں، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر سلام کہا اور وہاں بیٹھ گیا، ایک دیہاتی آیا اور اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم علاج کروا سکتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں! علاج کرواؤ یا کرو، بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا کی ہے، اس کا علاج بھی پیدا کیا ہے، صرف بڑھاپے کا (اور ایک روایت کے مطابق موت کا بھی) کوئی علاج نہیں۔ جب سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بوڑھے ہو گئے تو وہ کہتے تھے: کیا اب تم میرا علاج کر سکتے ہو۔اس کے علاوہ دیہاتیوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا کہ فلاںفلاں چیز میں کوئی حرج ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے دین میں حرج رکھی ہی نہیں، مگر اس معاملہ میں حرج ہے جو مسلمان ظلم کرتا ہے، یہ حرج ہے، یہ ہلاکت ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! سب سے بہتر کیا چیز ہے، جو لوگوں کو عطا کی گئی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق۔

7625

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7625

Sahih

(۷۶۲۵)۔عَنْ ھِلَالِ بْنِ یَسَافَ عَنْ ذَکْوَانَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْاَنْصَارِ قَالَ: عَادَ رَسُوْلُ اللہ صلى الله عليه وآله وسلم رَجُلًا بِہِ جَرْحٌ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((ادْعُوْا لَہُ طَبِیْبَ بَنِیْ فُلَانٍ۔)) قَالَ: فَدَعَوْہُ فَجَائَ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَیُغْنِی الدَّوَائُ شَیْئًا؟ فَقَالَ: ((سُبْحَانَ اللّٰہِ! وَھَلْ اَنْزَلَ اللّٰہُ مِنْ دَائٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا جَعَلَ لَہُ شِفَائً۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۴۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ایک صحابی سے سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انصار کے ایک آدمی کی عیادت کی، جسے زخم لگا تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بنو فلاں کا حکیم بلا کر لاؤ۔ لوگوں نے اس کو بلایا اور وہ آ گیا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اے اللہ کے رسول! کیا دوا کام آتی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! زمین میں جو بیماری بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کی شفاء بھی پیدا کی ہے۔

7626

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7626

Sahih

(۷۶۲۶)۔عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَیْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ فَإِذَا ہُوَ یَکْوِی غُلَامًا، قَالَ: قُلْتُ: تَکْوِیہِ؟ قَالَ: نَعَمْ ہُوَ دَوَائُ الْعَرَبِ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یُنْزِلْ دَائً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَہُ دَوَائً، جَہِلَہُ مِنْکُمْ مَنْ جَہِلَہُ وَعَلِمَہُ مِنْکُمْ مَنْ عَلِمَہُ۔)) (مسند احمد: ۴۲۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں کہ میں عبد الرحمن کے پاس آیا، وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے، میں نے کہا: تم اسے داغتے ہو؟ انھوں نے کہا: ہاں یہ عرب والوں کا طریقۂ علاج ہے، سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو بیماری بھی پیدا کی ہے، اس کے ساتھ اس کی دواء بھی نازل کی ہے، تم میں سے جو آدمی اس سے نادان رہا ہے، وہ نادان رہا ہے اور جس نے اسے جان لیا ہے، سو اس نے جان لیا۔

7627

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7627

Zaeef

(۷۶۲۷)۔عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَکَانُ الْکَیِّ التَّکْمِیدُ، وَمَکَانُ الْعِلَاقِ السَّعُوطُ، وَمَکَانُ النَّفْخِ اللَّدُودُ۔)) (مسند احمد: ۲۵۸۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: داغنے کے بجائے کپڑے سے سینکنا بہتر ہے، گلے میں انگلی مارکر دوائی لگانے کی بجائے ناک میں قطرہ ڈالنا بہتر طریقہ علاج ہے اور اب گلے میں پھونکیں مارنے کی بہ نسبت منہ کی ایک جانب سے دوائی ڈالنا بہتر طریقہ علاج ہے۔

7628

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7628

Zaeef

(۷۶۲۸)۔عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ ابْنَ أَبِی خِزَامَۃَ أَحَدَ بَنِی الْحَارِثِ بْنِ سَعْدِ بْنِ ہُذَیْمٍ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ أَنَّہُ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ دَوَائً نَتَدَاوٰی بِہِ وَرُقًی نَسْتَرْقِیہَا وَتُقًی نَتَّقِیہِ ہَلْ تَرُدُّ ذٰلِکَ مِنْ قَدَرِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مِنْ شَیْئٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِنَّہُ مِنْ قَدَرِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ)) (مسند احمد: ۱۵۵۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو خذامہ، جو بنو حارث بن سعد بن مریم میں سے ہیں، بیان کرتے ہیں: اے اللہ کے رسول! آپ بتائیں کہ ایک دوا کے ذریعہ ہم علاج کرواتے ہیں اور دم کے ذریعے دم کرواتے ہیں اوربچاؤ کے ذریعہ سے ہم بچاؤ اختیار کرتے ہیں (یعنی احتیاط کر لیتے ہیں )کیا یہ امور اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو ردّ کر دیتے ہیں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر کاحصہ ہیں۔