Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1367

مشروبات کا بیان

شرابی کی وعید کا بیان،ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتے ہیں

9 hadiths in this chapter

7560

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7560

Sahih

(۷۵۶۰)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الدَّیْلَمِیِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو وَہُوَ فِی حَائِطٍ لَہُ بِالطَّائِفِ یُقَالُ لَہُ: الْوَہْطُ وَہُوَ مُخَاصِرٌ فَتًی مِنْ قُرَیْشٍ یُزَنُّ بِشُرْبِ الْخَمْرِ، فَقُلْتُ: بَلَغَنِی عَنْکَ حَدِیثٌ أَنَّ مَنْ شَرِبَ شَرْبَۃَ خَمْرٍ لَمْ یَقْبَلِ اللّٰہُ لَہُ تَوْبَۃً أَرْبَعِینَ صَبَاحًا، وَأَنَّ الشَّقِیَّ مَنْ شَقِیَ فِی بَطْنِ أُمِّہِ، وَأَنَّہُ مَنْ أَتٰی بَیْتَ الْمَقْدِسِ لَا یَنْہَزُہُ إِلَّا الصَّلَاۃُ فِیہِ خَرَجَ مِنْ خَطِیئَتِہِ مِثْلَ یَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ، فَلَمَّا سَمِعَ الْفَتٰی ذِکْرَ الْخَمْرِ اجْتَذَبَ یَدَہُ مِنْ یَدِہِ ثُمَّ انْطَلَقَ ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو: إِنِّی لَا أُحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ یَقُولَ عَلَیَّ مَا لَمْ أَقُلْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((مَنْ شَرِبَ مِنَ الْخَمْرِ شَرْبَۃً لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاۃٌ أَرْبَعِینَ صَبَاحًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، فَإِنْ عَادَ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاۃٌ أَرْبَعِینَ صَبَاحًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، فَإِنْ عَادَ قَالَ فَلَا أَدْرِی فِی الثَّالِثَۃِ أَوْ فِی الرَّابِعَۃِ، فَإِنْ عَادَ کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ رَدْغَۃِ الْخَبَالِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۶۶۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عبد اللہ بن دیلمی کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکے پاس داخل ہوا، وہ طائف میں اپنے وہط نامی ایک باغ میں تھے،ان کے پہلو میں قریش کا ایک نوجوان بیٹھا ہوا تھا، جس پر شراب نوشی کی تہمت تھی، میں نے کہا: اے عبد اللہ ! مجھے آپ سے ایک حدیث پہنچی ہے کہ جس نے شراب کا ایک گھونٹ پیا، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس کی توبہ قبول نہیں کرتے اور بدبخت وہ جو ماں کے پیٹ ہی سے بدبخت ہو اور جو بیت المقدس میں آئے، جبکہ اس کا یہ آنا صرف نماز کے لیے ہو، تو وہ اپنی خطاؤں سے اس طرح نکل جاتا ہے، جس طرح آج اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہو، جب اس نوجوان نے شراب کی سزا کا ذکر سنا تو اس نے سیدنا عبد اللہ کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور چل دیا، پھر سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا: میں کسی کو اپنے اوپر وہ بات کہنے کی اجازت نہیں دے سکتا، جو میں نے نہیں کہی، میں نے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے شراب کا گھونٹ پیا، اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کرے گا، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ پیے گا تو چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ پھر لوٹے، مجھے یاد نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ ذکر کیا، اس کے بعد فرمایا: اگر اس کے بعد بھی کوئی پیے تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے دوزخیوں کی پیپ سے جاری ہونے والی نہر سے پلائے گا۔

7561

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7561

Sahih

(۷۵۶۱)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَکِرَ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُہُ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَإِنْ شَرِبَہَا فَسَکِرَ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُہُ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَإِنْ شَرِبَہَا فَسَکِرَ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُہُ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً وَالثَّالِثَۃَ وَالرَّابِعَۃَ فَإِنْ شَرِبَہَا لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُہُ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَإِنْ تَابَ لَمْ یَتُبْ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَکَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یُسْقِیَہُ مِنْ عَیْنِ خَبَالٍ۔)) قِیلَ: وَمَا عَیْنُ خَبَالٍ؟ قَالَ: ((صَدِیدُ أَہْلِ النَّارِ)) (مسند احمد: ۶۷۷۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی اور ا سے نشہ ہوا، اس کی چایس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر پھر شراب پی اورنشہ ہوا تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا کہ اگر اس نے شراب پی تو اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے خبال کے چشمہ سے پلائے گا۔ کسی نے کہا: خبال کا چشمہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ دوزخ والوں کی پیپ ہے۔

7562

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7562

Sahih

(۷۵۶۲)۔عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ یَقْبَلِ اللّٰہُ لَہُ صَلَاۃً أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، فَإِنْ عَادَ کَانَ مِثْلَ ذٰلِکَ فَمَا أَدْرِی أَفِی الثَّالِثَۃِ أَمْ فِی الرَّابِعَۃِ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((فَإِنْ عَادَ کَانَ حَتْمًا عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ طِینَۃِ الْخَبَالِ۔)) قَالُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَمَا طِینَۃُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: ((عُصَارَۃُ أَہْلِ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۳۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی، اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرتا ہے، اگروہ شراب نوشی میں پھر لوٹے، مجھے معلوم نہیں کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر وہ پھر شراب پیے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اسے طِینَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! طِینَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کی پیپ ہے۔

7563

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7563

Sahih

(۷۵۶۳)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُہُ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً، فَاِنْ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ فَاِنْ عَادَ کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ تَعَالٰی اَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ نَہْرِ الْخِبَالِ۔)) قِیْلَ: وَمَا نَہْرُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: ((صَدِیْدُ اَھْلِ النَّارِ)) (مسند احمد: ۴۹۱۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب نوشی کی، اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی ،اگر وہ توبہ کرے تواللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں، لیکن اگر وہ پھر لوٹے تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے خبال والی نہر سے پلائے۔ کسی نے کہا: نہر خبال سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کی پیپ سے جاری ہونے والی نہر ہے۔

7564

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7564

Sahih

(۷۵۶۴)۔عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ اَنَّہَا سَمِعَتْ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ یَرْضَ اللّٰہُ عَنْہُ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَۃً، فَاِنْ مَاتَ مَاتَ کَافِرًا وَاِنْ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، وَاِنْ عَادَ کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ اَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ طِیِنَۃِ الْخَبَالِ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَا طِیْنَۃُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: ((صَدِیْدُ اَھْلِ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۵۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ اسماء بنت یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے شراب پی، اللہ تعالیٰ اس سے چالیس دن ناراض رہتا ہے، اگر وہ اسی حالت میں فوت ہوا تو کافر فوت ہو گا، اگر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اور اگر وہ پھر شراب نوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے طِینَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! طِینَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جہاں دوزخیوں کی پیپ جمع ہوتی ہے۔

7565

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7565

Sahih

(۷۵۶۵)۔عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُولُ مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلَا یَقْعُدَنَّ عَلٰی مَائِدَۃٍ یُدَارُ عَلَیْہَا بِالْخَمْرِ وَمَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلَا یَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِإِزَارٍ وَمَنْ کَانَتْ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلَا تَدْخُلِ الْحَمَّامَ۔ (مسند احمد: ۱۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: اے لوگو! میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ ہرگز اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب کا دور چل رہا ہو اور جو شخص اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ حمام میں بغیر تہبند کے داخل نہ ہو اور جو خاتون اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو وہ سرے سے حمام میں داخل نہ ہو۔

7566

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7566

Sahih

(۷۵۶۶)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ کَانَ یُوْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَلَا یَقْعُدْ عَلٰی مَائِدَۃٍ یُشْرَبُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب نوشی کی جا رہی ہے۔

7567

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7567

Zaeef

(۷۵۶۷)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مُدْمِنُ الْخَمْرِ اِنْ مَاتَ لَقِیَ اللّٰہَ کَعَابِدِ وَثْنٍ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا اگر اسی حالت میں مر گیا تو اس کی اللہ تعالیٰ سے جب ملاقات ہو گی تو وہ ایسے ہو گا جیسے کسی بت کی عبادت کرنے والا ہو۔

7568

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7568

Zaeef

(۷۵۶۸)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((مَنْ مَاتَ مِنْ اُمَّتِیْ وَھُوَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ شُرْبَہَا فِی الْجَنَّۃِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ اُمَّتِیْ وَھُوَ یَتَحَلَّی الذَّھْبَ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ لِبَاسَہُ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۶۹۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے جو بھی فوت ہوا اور وہ شراب نوشی کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت میں سے شراب حرام کر دیتے ہیں اور جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرا کہ وہ سونا پہنتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پرجنت کا لباس حرام کر دیں گے۔