Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1363

مشروبات کا بیان

سابق احادیث میں جن برتنوں میں نبیذ بنانے کو حرام قرار دیا گیا ان کے اس حکم کے منسوخ ہونے کا بیان

11 hadiths in this chapter

7527

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7527

Zaeef

(۷۵۲۷)۔عَنْ یَحْیَی بْنِ غَسَّانَ التَّیْمِیِّ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: کَانَ اَبِیْ فِی الْوَفْدِ الَّذِیْنَ وَفَدُوْا عَلَی النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم مِنْ عَبْدِ قَیْسٍ فَنَہَاہُمْ عَنْ ہٰذِہِ الْأَوْعِیَۃِ قَالَ فَأَتْخَمْنَا ثُمَّ أَتَیْنَاہُ الْعَامَ الْمُقْبِلَ قَالَ: فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّکَ نَہَیْتَنَا عَنْ ہٰذِہِ الْأَوْعِیَۃِ، فَأَتْخَمْنَا قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اِنْتَبِذُوا فِیمَا بَدَا لَکُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْکِرًا فَمَنْ شَائَ أَوْکَأَ سِقَائَہُ عَلَی إِثْمٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ یحییٰ بن غسان تیمی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے ابا جان اس وفد میں تھے، جو عبد قیس میں سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تھا، آپ نے انہیں ان چار برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا تھا، وہ کہتے ہیں: ہم نے ان برتنوں کا استعمال چھوڑ دیا تھا، لیکن ہم وبا زدہ ہو گئے تھے، جب ہم آئندہ سال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ان برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے اور ہمارا علاقہ وبائی ہے، ہم وبا زدہ ہو گئے ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب جس برتن میں چاہو نبیذ بنا سکتے ہو، بس نشہ آور چیز نہ پینا،جو چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ بند کر سکتا ہے۔

7528

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7528

Zaeef

(۷۵۲۸)۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ قَیْسٍ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((کُلُّ امْرِئٍ حَسِیبُ نَفْسِہِ لِیَشْرَبْ کُلُّ قَوْمٍ فِیمَا بَدَا لَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۳۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب عبد القیس کاوفد آیا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہرآدمی اپنی ذات کا خود ذمہ دارہے، ہرقوم جس برتن میں چاہے پیے، البتہ نشہ آور نہ ہو۔

7529

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7529

Zaeef

(۷۵۲۹)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ إِنِّی لَشَاہِدٌ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَیْسِ قَدِمُوا عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فَنَہَاہُمْ أَنْ یَشْرَبُوا فِی ہٰذِہِ الْأَوْعِیَۃِ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاء ِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ قَالَ فَقَامَ إِلَیْہِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ النَّاسَ لَا ظُرُوفَ لَہُمْ قَالَ فَرَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَأَنَّہُ یَرْثِی لِلنَّاسِ قَالَ فَقَالَ: ((اِشْرَبُوا مَا طَابَ لَکُمْ فَاِذَا خَبُثَ فَذَرُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۸۶۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب وفد عبد القیس آیا تھا، میں بھی اس وقت حاضر تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں ان برتنوں میں سے پینے سے منع فرمایا: کدو سے تیار شدہ برتن، تارکول لگا مٹکا اور تنا سے تیار شدہ، ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگوں کے پاس اور برتن نہیں ہیں، سیدنا ابوہریرہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو لوگوں کی حالت پر ترس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان برتنوں میں پیو جتنا تمہاری مرضی، بس جب نشہ پیدا ہو جائے تو پھرچھوڑ دینا۔

7530

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7530

Sahih

(۷۵۳۰)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: لَمَّا نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْاَوْعِیَۃِ فَقَالَتِ الْاَنْصَارُ: فَلَا بُدَّ لَنَا، قَالَ: ((فَلَا اِذَنْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۹۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان برتنوں سے پینے پر پابندی لگائی تو انصارکہنے لگے: ان کے استعمال کے بغیر ہمارے لیے کوئی چارہ کار نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر کوئی حرج نہیں انھیں استعمال کرو۔

7531

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7531

Sahih

(۷۵۳۱)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ عَنْ أَبِیہِ بُرَیْدَۃَ بْنِ حُصَیْبٍ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ: ((کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ ثَلَاثٍ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُورِ فَزُورُوہَا، فَإِنَّ فِی زِیَارَتِہَا عِظَۃً وَعِبْرَۃً وَنَہَیْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِی فَوْقَ ثَلَاثٍ فَکُلُوا وَادَّخِرُوا وَنَہَیْتُکُمْ عَنِ النَّبِیذِ فِی ہٰذِہِ الْأَسْقِیَۃِ فَاشْرَبُوا وَلَا تَشْرَبُوْا حَرَامًا (وَفِیْ لَفْظٍ:) وَنَہَیْتُکُمْ عَنْ نَبِیْذِ الْجَرِّ فَانْتَبِذُوْا فِیْ کُلِّ وِعَائٍ وَاجْتَنِبُوْا کُلَّ مُسْکِرٍ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا بریدہ بن حصیب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا، قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لیکن اب میں یہ حکم دیتا ہوں کہ ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ ان کی زیارت سے نصیحت اور عبرت حاصل ہوتی ہے، اور میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، اب کھاؤ اور ذخیرہ کرو اور میں نے تمہیں ان برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا ، اب تم ہرقسم کے برتن سے پیو، بس حرام نہ پینا۔ ایک روایت میں ہے: میں نے تمہیں مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، اب تم ہر برتن میں نبیذ بنا سکتے ہو، بس ہر نشہ آور مشروب سے اجتناب کرو۔

7532

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7532

Sahih

(۷۵۳۲)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہٖ) وَفِیْہٖ: ((وَنَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ، وَاِنَّ مُحَمَّدًا اُذِنَ لَہُ فِیْ زِیَارَۃِ قَبْرِ اُمِّہِ وَنَہَیْتُکُمْ عَنِ الظُّرُوْفِ، وَاِنَّ الظُّرُوْفَ لَاتُحَرِّمُ شَیْئًا وَلَا تُحِلُّہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی ماں کی قبر کی زیارت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور میں نے تمہیں چند برتنوں سے منع کیا تھا، جبکہ برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کر سکتے (اس لیے تم ان کو استعمال کیا کرو)۔

7533

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7533

Sahih

(۷۵۳۳)۔وَعَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه نَحْوُہٗ وَفِیْہِ: ((وَنَہَیْتُکُمْ عَنِ الْاَوْعِیَۃِ فَاشْرَبُوْا فِیْھَا، وَاجْتَنِبُوْا کُلَّ مَا اَسْکَرَ)) (مسند احمد: ۱۲۳۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بھی اسی طرح حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: میں نے تمہیں برتنوں سے منع کیا تھا ، پس اب ان میں پی سکتے ہو، البتہ ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔

7534

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7534

Sahih

(۷۵۳۴)۔وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ نَحْوِ حَدِیْثِ عَلِیٍّ رضي الله عنه وَفِیْہِ: ((وَنَہَیْتُکُمْ عَنْ النَّبِیذِ فِی ہٰذِہِ الْأَوْعِیَۃِ فَاشْرَبُوْا بِمَا شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوْا مُسْکِرًا فَمَنْ شَائَ أَوْکَأَ سِقَائَ ہُ عَلٰی إِثْمٍ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۲۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی سیدنا علی کی مانند روایت بیان کرتے ہیں، البتہ اس میں ہے: میں نے تمہیں ان برتنوں میں نبیذ بنانے سے روکا تھا، اب جیسے چاہو جائز مشروب پی سکتے ہو، البتہ نشہ آور نہ پینا اور جو چاہے کہ اپنی مشک میں گناہ بند کرے بے شک وہ نشہ آور مشروب رکھ لے۔

7535

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7535

Zaeef

(۷۵۳۵)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلِ نِ الْمُزَنِیِّ قَالَ: اَنَا شَہِدْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم حِیْنَ نَہٰی عَنْ نَبِیْذِ الْجَرِّ، وَاَنَا شَھِدْتُ حِیْنَ رَخَّصَ فِیْہِ، قَالَ: ((وَاجْتَنِبُو الْمُسْکِرَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۲۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل مزنی رضی ا للہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا تھا تو میں اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں حاضر تھا اور جب آپ نے رخصت دی تھی، تب بھی میں حاضر تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا: البتہ نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا۔

7536

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7536

Zaeef

(۷۵۳۶)۔عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ صُحَارٍ الْعَبْدِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ!! إِنِّی رَجُلٌ مِسْقَامٌ فَأْذَنْ لِی فِی جَرِیرَۃٍ أَنْتَبِذُ فِیہَا، قَالَ: فَأَذِنَ لَہُ فِیہَا۔ (مسند احمد: ۲۰۶۰۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا صحار عبدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بہت زیادہ بیمار رہنے والا آدمی ہوں، مجھے اجازت دیں کہ میں اپنے مٹکے میں نبیذ بنا لیا کروں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اجازت دے دی۔

7537

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7537

Zaeef

(۷۵۳۷)۔حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ذَکَرَ أَنَّ الَّذِی یُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَذِنَ فِی النَّبِیذِ بَعْدَ مَا نَہٰی عَنْہُ۔ مُنْذِرٌ أَبُو حَسَّانَ ذَکَرَہُ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ، وَکَانَ یَقُوْلُ: مَنْ خَالَفَ الْحَجَّاجَ فَقَدْ خَالَفَ۔ (مسند احمد: ۲۰۳۹۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ عاصم نے بیان کیا کہ جس نے یہ بیان کیا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نبیذ پینے کی ممانعت کے بعد اس کی اجازت دی تھی، وہ بیان کرنے والے منذر ابو حسان ہیں۔ انہوں نے یہ سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا ہے۔اور وہ کہا کرتے تھے کہ جس نے حجاج کی مخالفت کی تو اس نے مخالفت کی۔