Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1362

مشروبات کا بیان

ان برتنوں کابیان، جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا، لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہو گئی

14 hadiths in this chapter

7513

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7513

Sahih

(۷۵۱۳)۔عَنْ زَاذَانَ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَخْبِرْنِی مَا نَہٰی عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَوْعِیَۃِ وَفَسِّرْہُ لَنَا بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَنَا لُغَۃً سِوَی لُغَتِکُمْ؟ قَالَ: نَہٰی عَنِ الْحَنْتَمِ وَہُوَ الْجَرُّ وَنَہٰی عَنِ الْمُزَفَّتِ وَہُوَ الْمُقَیَّرُ وَنَہٰی عَنِ الدُّبَّاء ِ وَہُوَ الْقَرْعُ وَنَہَی عَنِ النَّقِیرِ وَہِیَ النَّخْلَۃُ تُنْقَرُ نَقْرًا وَتُنْسَجُ نَسْجًا۔ قَالَ: فَفِیمَ تَأْمُرُنَا أَنْ نَشْرَبَ فِیہِ؟ قَالَ الْأَسْقِیَۃُ، قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَمَرَ أَنْ نَنْبِذَ فِی الْأَسْقِیَۃِ۔ (مسند احمد: ۵۱۹۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ زاذان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے کہا: ہمیں وہ برتن بتاؤ، جن سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے، چونکہ ہماری اورتمہاری زبان میں فرق ہے، اس لیے ہماری لغت میں وضاحت کرنا، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا: آپ نے حَنْتَم سے منع فرمایا، جسے مٹکا کہتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مُزَفّت سے منع فرمایا، یہ برتن تار کول لگایا ہوا ہوتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دُبّاء سے منع فرمایا، یہ کدو سے بنایا جاتا ہے، اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نَقِیر سے منع فرمایا ہے، یہ برتن کھجور کا تنا کرید کر بنایا جاتا ہے،میں نے کہا: پھر ہم کس چیز میں مشروب پئیں؟ انھوں نے کہا: مشکوں میں سے، محمد بن جعفر راوی کے الفاظ یہ ہیں: اور ہمیں حکم دیا کہ ہم مشکوں میں نبیذ بنایا کریں۔

7514

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7514

Sahih

(۷۵۱۴)۔حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ حَدَّثَنِی قَیْسُ بْنُ حَبْتَرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْجَرِّ الْأَبْیَضِ وَالْجَرِّ الْأَخْضَرِ وَالْجَرِّ الْأَحْمَرِ فَقَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَیْسِ فَقَالُوا: إِنَّا نُصِیبُ مِنْ الثُّفْلِ فَأَیُّ الْأَسْقِیَۃِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَشْرَبُوا فِی الدُّبَّاء ِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ وَالْحَنْتَمِ وَاشْرَبُوا فِی الْأَسْقِیَۃِ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَیَّ أَوْ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَالْمَیْسِرَ وَالْکُوْبَۃَ وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔)) قَالَ سُفْیَانُ: قُلْتُ لِعَلِّیِ بْنِ بَذِیْمَۃَ: مَا الْکُوْبَۃُ؟ قَالَ: اَلطَّبَلُ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ قیس بن حبتر کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے سفید، سبز اور سرخ مٹکے کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے کہا: اس کے متعلق سب سے پہلے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عبد القیس کے وفد نے سوال کیا تھا، انہوں نے کہا: ہم آٹا یا ستو وغیرہ حاصل کرتے ہیں، اب ہم کون سی مشکوں میں نبیذ بنایا کریں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم لوگ کدو کرید کر بنایا ہوا برتن، تار کول لگایا ہوا برتن، تنا کرید کر بنایا ہوا برتن اورمٹکا کو مشروب کے لیے استعمال نہ کرو، البتہ مشکوں میں بنایا ہوا نبیذ پیا کرو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب، جوا اور طبل بجانا حرام کیا ہے اورہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے علی بن بذیمہ سے پوچھا کہ طبل کیا ہے؟ انھوں نے کہا: ڈھولک بجانا۔

7515

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7515

Sahih

(۷۵۱۵)۔عَنِ فُضَیْلِ بْنِ زَیْدٍ الرَّقَاشِیِّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ فَتَذَاکَرْنَا الشَّرَابَ فَقَالَ: الْخَمْرُ حَرَامٌ، قُلْتُ لَہُ الْخَمْرُ حَرَامٌ فِی کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: إِیشْ تُرِیدُ، تُرِیدُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَنْہٰی عَنِ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ، قَالَ قُلْتُ: مَا الْحَنْتَمُ، قَالَ کُلُّ خَضْرَائَ وَبَیْضَائَ، قَالَ قُلْتُ: مَا الْمُزَفَّتُ قَالَ کُلُّ مُقَیَّرٍ مِنْ زِقٍّ أَوْ غَیْرِہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۱۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ فضیل بن زید رقاشی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھے، ہم نے شراب کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: شراب حرام ہے، میں نے کہا: شراب حرام ہونے کا تو کتاب اللہ تعالیٰ میں بھی آتا ہے، انہوں نے کہا: پھر تم کیا پوچھنا چاہتے ہو، تم وہ سننا چاہتے ہو جو میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے، تو پھر سنو، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے بنائے ہوئے برتن، مٹکے اور تارکول لگائے ہوئے برتن کے استعمال سے منع کیا ہے۔ میں نے کہا: حَنْتَم کیا ہوتا ہے؟ انھوں نے کہا: ہر سبز اور سفید مٹکا، میں نے کہا: مُزَفّت کیا ہے، انھوں نے کہا: ہر وہ مشک، جس پر تارکول ملا گیا ہو۔

7516

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7516

Sahih

(۷۵۱۶)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((اِجْتَنِبُوْا اَنْ تَشْرَبُوْا فِی الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ وَاشْرَبُوْا فِی السِّقَائِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مٹکے میں سے، کدو سے تیار شدہ برتن میں سے اور تار کول لگے ہوئے برتن میں سے مشروب نہ پیو، مشک سے پی لیا کرو۔

7517

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7517

Sahih

(۷۵۱۷)۔عَنْ اَبِی الْحَکْمِ قَالَ: سَاَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ نَبِیْذِ الْجَرِّ، فَقَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ، وَقَالَ: مَنْ سَرَّہُ أَنْ یُحَرِّمَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَرَسُولُہُ فَلْیُحَرِّمْ النَّبِیذَ، قَالَ: وَسَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ، فَقَالَ: نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّائِ وَالْجَرِّ، قَالَ: وَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَحَدَّثَ عَنْ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنِ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ، قَالَ: وَحَدَّثَنِی أَخِی عَنْ أَبِی سَعِیدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنِ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْبُسْرِ وَالتَّمْرِ۔ (مسند احمد: ۱۸۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو حکم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے سوال کیا کہ مٹکے میں بنائے گئے نبیذ کے متعلق کیا حکم ہے؟ انہوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مٹکے میں بنائے گئے اورکدو سے تیارشدہ برتن میں بنائے گئے نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے اور جسے یہ بات اچھی لگے کہ وہ اس چیز کو حرام قرار دے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے حرام قرار دی ہے تو وہ نبیذ کو بھی حرام قرار دے، یہ ابو حکم کہتے ہیں: میں نے ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے بھی دریافت کیا تو انہوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے تیارشدہ برتن اور مٹکے میں سے نبیذ پینے سے منع کیا ہے، کہتے ہیں: پھر میں نے ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے دریافت کیا، انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے تیار شدہ برتن اور تارکول سے تیار شدہ برتن کے استعمال سے منع کیا ہے اور کہتے ہیں: میرے بھائی نے سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مٹکے اور کدو سے تیار شدہ برتن کو اورتار کول لگے برتن کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے، کچی کھجور اور پختہ کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے بھی منع کیا ہے۔

7518

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7518

Sahih

(۷۵۱۸)۔عَنْ اَبِیْ حَاضِرٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الْجَرِّ یُنْبَذُ فِیہِ، فَقَالَ: نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ، فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَذَکَرَ لَہُ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: صَدَقَ، فَقَالَ الرَّجُلُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَیُّ جَرٍّ نَہٰی عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم؟ قَالَ: کُلُّ شَیْئٍ یُصْنَعُ مِنْ مَدَرٍ۔ (مسند احمد: ۳۲۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ ابو حاضر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے مٹکے میں نبیذ بنانے کے متعلق سوال کیا گیا، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع کیا ہے، اب وہ آدمی ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکے پاس گیا، جو سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمانے کہا تھا، وہ ان سے بیان کیا، ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماکہتے ہیں: انہوں نے درست کہا ہے، آدمی نے ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہماسے دریافت کیا کہ کون سا مٹکا ہے، جس کے استعمال کرنے سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع کیاہے؟ انھوں نے کہا: ہروہ مٹکا جو مٹی سے بنایا جائے۔

7519

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7519

Sahih

(۷۵۱۹)۔عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاء ِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِیرِ وَالْمُزَفَّتِ وَأَنْ یُخْلَطَ الْبَلَحُ بِالزَّہْوِ قَالَ: قُلْتُ: یَا ابْنَ عَبَّاسٍ! أَرَأَیْتَ الرَّجُلَ یَجْعَلُ نَبِیذَہُ فِی جَرَّۃٍ خَضْرَائَ کَأَنَّہَا قَارُورَۃٌ وَیَشْرَبُہُ مِنَ اللَّیْلِ، فَقَالَ اَلآ تَنْتَہُوا عَمَّا نَہَاکُمْ عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صلى الله عليه وآله وسلم۔ (مسند احمد: ۲۷۷۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے تیار شدہ برتن، مٹکے،تنے کو کرید کر بنائے گئے برتن اورتار کول لگائے ہوئے برتن کو استعمال کرنے سے منع کیا ہے، اور کچی کھجور اور پختہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے بھی منع فرمایا ہے، سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی ‌اللہ ‌عنہما سے کہا: آپ بتائیں کہ ایک آدمی سبز مٹکے میں نبیذ بناتا ہے اوروہ شیشی کی مانند صاف ہے اور اسے رات کو پیتا ہے، کیا یہ جائز نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: جس سے تمہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے، کیا تم اس سے باز نہیں آؤ گے؟

7520

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7520

Zaeef

(۷۵۲۰)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِیذِ فِی النَّقِیرِ وَالدُّبَّاء ِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ: ((لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِی ذِی إِکَائٍ۔)) فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ، ثُمَّ جَعَلُوا لَہَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ فَبَلَغَہُ ذٰلِکَ فَقَالَ: ((لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِیمَا أَعْلَاہُ مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۶۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تنے سے کرید کر تیار شدہ برتن، کدو سے تیار شدہ برتن اور تارکول لگے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صرف اس برتن سے پیو، جس پر تسمہ باندھا ہوا ہو۔ لوگوں نے اونٹوں کی کھال سے مشکیں تیار کیں اور ان پر مشک کی گردن کے قریب بکریوں کے چمڑے لگا دیئے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عمل کی خبر ہوئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم صرف اس مشک سے پی سکتے ہو، جس کے اوپر والا حصہ بکری کے چمڑے کا ہو۔

7521

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7521

Sahih

(۷۵۲۱)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضي الله عنه قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْاَوْعِیَۃِ اِلَّا وِعَائً یُوکَاُ رَاْسُہٗ۔ (مسند احمد: ۹۷۵۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چند برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے، مگروہ برتن جائزہے جس کا سرا تسمہ سے باندھا گیا ہو۔

7522

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7522

Sahih

(۷۵۲۲)۔عَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ، قَالَ اَبُوْعَبْدِالرَّحْمٰنِ: سَمِعْتُ اَبِیْ یَقُوْلُ: لَیْسَ بِالْکُوْفَۃِ عَنْ عَلِیٍّ رضي الله عنه حَدِیْثٌ اَصَحُّ مِنْ ھٰذَا۔ (مسند احمد: ۱۲۷۳۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے تیار شدہ برتن اورتارکول لگے ہوئے برتن استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے، ابو عبد الرحمن کہتے ہیں: میں نے اپنے باپ سے سنا ، انھوں نے کہا کہ کوفہ میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اس حدیث سے زیادہ صحیح حدیث اور کوئی نہیں ہے۔

7523

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7523

Sahih

(۷۵۲۳)۔کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ فَجَائَ صَعْصَعَۃُ بْنُ صُوحَانَ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! انْہَنَا عَمَّا نَہَاکَ عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: نَہَانَا عَنِ الدُّبَّاء ِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ، الحدیث۔ (مسند احمد: ۹۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ مالک بن عمیر کہتے ہیں: میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھاہوا تھا، صعصعہ بن صوحان آئے، انھوں نے سلام کیا اور پھر وہ کھڑے ہو گئے اور کہا: اے امیر المومنین! ہمیں اس چیز سے منع کر دو، جس سے آپ کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع کیا ہے، انہوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں کدو سے تیار شدہ برتن، مٹکے اور تارکول لگے ہوئے برتن کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔

7524

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7524

Sahih

(۷۵۲۴)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْحَنْتَمِ وَھُوَ الْجَرُّ، وَاَلدُّبَّائِ وَالنَّقِیْرِ وَعَنِ الْمُزَفَّتِ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۶۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مٹکے، کدو سے تیار شدہ برتن، درخت تنے سے کرید کر بنائے گئے برتن اور تارکول لگے برتن کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

7525

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7525

Sahih

(۷۵۲۵)۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَیْسِ حَیْثُ قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَاہُمْ عَنِ الْحَنْتَمِ وَالنَّقِیرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَۃِ الْمَجْبُوبَۃِ وَقَالَ: ((اِنْتَبِذْ فِی سِقَائِکَ وَأَوْکِہِ وَاشْرَبْہُ حُلْوًا طَیِّبًا۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ائْذَنْ لِی فِی مِثْلِ ہٰذِہِ، قَالَ: إِذَنْ تَجْعَلَہَا مِثْلَ ہٰذِہِ قَالَ یَزِیدُ وَفَتَحَ ہِشَامٌ یَدَہُ قَلِیلًا فَقَالَ إِذَنْ تَجْعَلَہَا مِثْلَ ہٰذِہِ وَفَتَحَ یَدَہُ شَیْئًا أَرْفَعَ مِنْ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۰۳۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ عبد القیس کا وفد جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو مٹکے، تنا کرید کر تیار کردہ برتن، تارل کول لگے برتن اور وہ مشک، جس کا منہ کاٹ دیا گیا ہو، کے استعمال سے منع کیا تھا، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی مشک میں نبیذ بناؤ اور اس کا تسمہ باندھو اورعمدہ میٹھا نبیذ پیو۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے ان کی معمولی سی اجازت دے دو، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ کشادہ کرتے ہوئے اسے اشارہ دیا اگر تجھے تھوڑی سی اجازت دی تو پھر یہ کام بڑھ جائے گا۔

7526

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7526

Sahih

(۷۵۲۶)۔عَنْ سَمُرَۃَ قَالَ: قَامَ النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم فَخَطَبَ فَنَہٰی عَنِ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ۔ (مسند احمد: ۲۰۴۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا اور کدو سے تیار شدہ برتن اورتار کول لگے برتن کے استعمال سے منع فرما دیا۔