Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 133 · Chapter 1361

مشروبات کا بیان

دو چیزوں کو ملا کر ان سے بنائے گئے نبیذ کا بیان

10 hadiths in this chapter

7503

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7503

Sahih

(۷۵۰۳)۔عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَقُولُ: ((الْخَمْرُ مِنْ ہَاتَیْنِ الشَّجَرَتَیْنِ النَّخْلَۃِ وَالْعِنَبَۃِ۔)) وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تَنْبِذُوا التَّمْرَ وَالزَّبِیبَ جَمِیعًا وَلَا تَنْبِذُوا الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ جَمِیعًا وَانْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُنَّ عَلٰی حِدَۃٍ)) (مسند احمد: ۱۰۸۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شراب ان دو درختوں کھجور اور انگور سے بنائی جاتی ہے۔ مزید نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کھجور اور منقی دونوں کو اکٹھے ملا کر نبیذ نہ بناؤ، کچی کھجور اور پختہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ، البتہ ان میں سے ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ نبیذ بنا لیا کرو۔

7504

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7504

Sahih

(۷۵۰۴)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ أَنْ یُخْلَطَا جَمِیعًا وَعَنْ الزَّبِیبِ وَالتَّمْرِ أَنْ یُخْلَطَا جَمِیعًا قَالَ وَکَتَبَ إِلٰی أَہْلِ جُرَشٍ أَنْ لَا یَخْلِطُوا الزَّبِیبَ وَالتَّمْرَ۔ (مسند احمد: ۳۱۱۰)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کچی کھجور اور پختہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے اور منقّی اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے اور یمن والوں کو لکھا کہ وہ منقی اور کھجور کو ملا کر نبیذ نہ بنایا کریں۔

7505

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7505

Sahih

(۷۵۰۵)۔عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْجَرِّ أَنْ یُنْبَذَ فِیہِ وَعَنِ التَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَعَنِ التَّمْرِ وَالزَّبِیبِ أَنْ یُخْلَطَ بَیْنَہُمَا۔ (مسند احمد: ۱۱۰۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مٹکا میں نبیذ بنانے اور کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ بنانے اور کچی اور پختہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

7506

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7506

Sahih

(۷۵۰۶)۔عَنْ عَائِشَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم نَہٰی عَنْ نَقِیْعِ الْبُسْرِ وَھُوَالزَّھْوُ۔ (مسند احمد: ۲۵۲۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بسر کھجور کی نبیذ سے منع فرمایا، یہ وہ کھجور ہے، جو پکنے کے بعد سرخ یا زرد ہو جاتی ہے۔

7507

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7507

Sahih

(۷۵۰۷)۔عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((لَا تَنْتَبِذُوا الرُّطَبَ وَالزَّہْوَ وَالتَّمْرَ وَالزَّبِیبَ جَمِیعًا وَانْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدٍ عَلٰی حِدَتِہِ۔)) قَالَ یَحْیٰی فَسَأَلْتُ عَنْ ذٰلِکَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ أَبِی قَتَادَۃَ فَأَخْبَرَنِی عَنْ أَبِیہِ بِذٰلِکَ (مسند احمد: ۲۳۰۰۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابوقتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تر کھجور اور کچی کھجور اور خشک کھجور اور منقی کو ملا کر نبیذ نہ بنایا کرو، بلکہ ہر ایک کا الگ الگ نبیذ بنایا کرو۔ یحییٰ بن کثیر کہتے ہیں: میں نے اس بارے میں عبد اللہ بن ابی قتادہ سے سوال کیا،انہوں نے اس کے متعلق مجھے اپنے باپ سے بیان کیا۔

7508

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7508

Zaeef

(۷۵۰۸)۔عَنْ کَبْشَۃَ ابْنَۃِ أَبِی مَرْیَمَ قَالَتْ: قُلْتُ لِأُمِّ سَلَمَۃَ: أَخْبِرِینِی مَا نَہٰی عَنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَہْلَہُ قَالَتْ: نَہَانَا أَنْ نَعْجُمَ النَّوٰی طَبْخًا وَأَنْ نَخْلِطَ الزَّبِیبَ وَالتَّمْرَ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۳۸)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ کبشہ بنت مریم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے سوال کیا کہ مجھے وہ بات بتاؤ جس سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے گھر والوں کو منع کیا تھا، انہوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں گٹھلیاں پکا کر کھانے سے اور منقّی اور کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایاہے۔

7509

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7509

Sahih

(۷۵۰۹)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَہٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاء ِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِیرِ وَأَنْ یُخْلَطَ الْبَلَحُ وَالزَّہْوُ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کدو سے بنے ہوئے برتن، مٹکا، تارکول والے برتن اور تنا کرید کربنائے ہوئے برتن سے منع فرمایا، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کچی اور پختہ کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے بھی منع فرمایا ہے۔

7510

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7510

Zaeef

(۷۵۱۰)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم بِرَجُلٍ نَشْوَانَ (وَفِیْ لَفْظٍٗ: سَکْرَانَ) فَقَالَ: قَدْ شَرِبْتُ زَبِیْبًا وَتَمْرًا، قَالَ: فَجَلَدَہُ الْحَدَّ وَنَہٰی اَنْ یُخْلَطَا۔ (مسند احمد: ۵۱۲۹)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایسے آدمی کو لایا گیا، جو نشے میں تھا، اس نے کہا: میں نے تو منقی اور کھجور ملا کر نبیذ بنا کر پیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے حد لگائی اور ان دونوں کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرما دیا۔

7511

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7511

Zaeef

(۷۵۱۱)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((اَلَا اِنَّ الْمُزَّاتِ حَرَامٌ۔)) وَالْمُزَّاتُ خَلْطُ التَّمْرِ وَالْبُسَرِ۔ (مسند احمد: ۱۲۶۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خبرد ارمزات حرام ہے۔ اور مزات یہ ہے کہ خشک کھجور اور پکی ہوئی تازہ کھجور ملا کر نبیذ بنایا جائے۔

7512

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7512

Sahih

(۷۵۱۲)۔عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّہُ کَرِہَ نَبِیْذَ الْبُسْرِ وَحْدَہُ، وَقَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عَنِ الْمُزَّاتِ، فَاَکْرَہُ اَنْ یَکُوْنَ الْبُسْرَ وَحْدَہُ۔ (مسند احمد: ۳۰۹۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ انھوں نے تنہا بسر کھجور سے نبیذ بنانے کو بھی مکروہ سمجھا ہے اور انھوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزات سے منع فرمایا ہے، پس میں صرف بسر کی نبیذ کو بھی ناپسند کرتا ہوں۔