Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 132 · Chapter 1335

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے اور نہ دھونے کے جواز کا بیان

5 hadiths in this chapter

7378

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7378

Zaeef

(۷۳۷۸)۔عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَرَأْتُ فِی التَّوْرَاۃِ بَرَکَۃُ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ بَعْدَہُ قَالَ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَخْبَرْتُہُ بِمَا قَرَأْتُ فِی التَّوْرَاۃِ فَقَالَ: ((بَرَکَۃُ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ قَبْلَہُ وَالْوُضُوئُ بَعْدَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۱۳۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونا باعث برکت ہے، میں نے اس کا ذکر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا اور میں نے آپ کو بتایا جو میں نے تورات میں پڑھا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کھانے کی برکت اس طرح ہوتی ہے کہ اس سے پہلے بھی وضوء کیا جائے اور اس کے بعد بھی۔

7379

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7379

Sahih

(۷۳۷۹)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((مَنْ نَامَ وَفِیْ یَدِہِ غَمَرٌ وَلَمْ یَغْسِلْہُ فَاَصَابَہُ شَیْئٌ فَلَا یَلُومَنَّ اِلَّا نَفْسَہٗ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹۵۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اس حال میں سویا کہ اس کے ہاتھ میں چکناہٹ تھی اور اس نے اس کو دھویا نہیں تھا اور پھر کسی موذی چیز نے اسے کوئی نقصان پہنچایا تو وہ صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔

7380

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7380

Sahih

(۷۳۸۰)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم شَرِبَ لَبَنًا فَمَضْمَضَ وَقَالَ: ((اِنَّ لَہُ دَسَمًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دودھ پی کر کلی کی اور فرمایا کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔

7381

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7381

Zaeef

(۷۳۸۱)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَائِطِ، فَدَعَوْنَاہُ إِلَی عَجْوَۃٍ بَیْنَ أَیْدِینَا عَلٰی تُرْسٍ، فَأَکَلَ مِنْہَا وَلَمْ یَکُنْ تَوَضَّأَ قَبْلَ أَنْ یَأْکُلَ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۱۵۳۴۵)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قضائے حاجت کے بعد ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عجوہ کھجوریں کھانے کی دعوت دی، جوہم نے اپنے سامنے ایک ڈھال میں رکھی ہوئی تھیں، آپ نے ان میں سے کھائیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں کھانے سے پہلے ہاتھ نہیں دھوئے تھے۔

7382

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7382

Sahih

(۷۳۸۲)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ یَقُولُ: کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَی الْغَائِطَ ثُمَّ خَرَجَ فَدَعَا بِالطَّعَامِ، وَقَالَ مَرَّۃً: فَأُتِیَ بِالطَّعَامِ، فَقِیلَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَلَا تَوَضَّأُ؟ قَالَ: ((لَمْ أُصَلِّ فَأَتَوَضَّأَ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: فَقَالَ: ((اِنَّمَا اُمِرْتُ بِالْوُضُوْئِ اِذَا قُمْتُ اِلَی الصَّلاۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۳۲)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، آپ قضائے حاجت والی جگہ میں گئے اور قضائے حاجت کر کے باہر تشریف لائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے کھانا لایا گیا، کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے نماز تو نہیں پڑھنی کہ وضو کروں، مجھے وضو کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے، جب میں نے نماز پڑھنی ہو۔