Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 130 · Chapter 1321

بچوں کی پرورش کا بیان

شادی نہ کرنے تک بچے کی پرورش کی زیادہ حقدار ماں ہے

1 hadith in this chapter

7276

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7276

Sahih

(۷۲۷۶)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو اَنَّ امْرَاَۃً اَتَتِ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ اِبْنِیْ ھٰذَا کَانَ بَطْنِیْ لَہُ وِعَائً وَحِجْرِیْ لَہُ حِوَائً وَثَدْیِی لَہُ سِقَائً وَزَعَمَ اَبُوْہُ اَنَّہُ یَنْزِعُہُ مِنِّیْ، قَالَ: ((اَنْتِ اَحَقُّ بِہِ مَالَمْ تَنْکِحِیْ۔)) (مسند احمد: ۶۷۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہمابیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اورکہا: اے اللہ کے رسول! میرا یہ بیٹا ہے، میرا پیٹ اس کی حفاظت گاہ رہا ہے اور میری گود نے اسے سمیٹ رکھا تھا اور میرا سینہ اسے سیراب کرتا رہا ہے، اب اس کے باپ کا خیال ہے کہ وہ اسے مجھ سے چھین نے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تک تو آگے نکاح نہیں کرتی تو ہی اس کی زیادہ حق دار ہے۔