Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #7268
(۷۲۶۸)۔عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیْمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَنْ اَبرُّ؟ قَالَ: ((اُمَّکَ۔)) قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((اُمَّکَ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((اُمَّکَ۔)) قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((ثُمَّ اَبَاکَ، ثُمَّ الْاَقْرَبَ فَالْاَقْرَبَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۸۱)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ۔ میں نے کہا: پھر کس سے؟ ٓپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کے ساتھ اور پھر جو جتنا زیادہ قریبی ہے۔