Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 5 · Chapter 1

Fasting

بًابُ الصِّيَامِ

25 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

527

Bulugh al-Maram #527

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَقَدَّمُوا رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ، إِلَّا رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمًا، فَلْيَصُمْهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رمضان (شروع ہونے) سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو‘ سوائے اس شخص کے جو پہلے سے روزہ رکھتا آرہا ہو تو وہ اس دن کا بھی روزہ رکھ لے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

528

Bulugh al-Maram #528

Da'if

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ - صلى الله عليه وسلم. وَذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا، وَوَصَلَهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس شخص نے شک کے دن کا روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔ (اسے بخاری نے تعلیقاً اور پانچوں نے موصولاً ذکر کیا ہے، نیز ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)

529

Bulugh al-Maram #529

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا [قَالَ]: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: ((فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا [لَهُ] ثَلَاثِينَ)). وَلِلْبُخَارِيِّ: ((فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ)). وَلَهُ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: ((فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جب تم (رمضان کا) چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھ لو تو رکھنا موقوف کر دو۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ لگا لو۔‘‘ (بخاری ومسلم) اور مسلم میں یہ بھی ہے: ’’اگر مطلع ابرآلود ہو تو پھر اس کے لیے تیس دن کی گنتی کا اندازہ رکھو۔‘‘ اور بخاری میں ہے: ’’پھر تیس روز کی گنتی اور تعداد پوری کرو۔‘‘ اور بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: ’’پھر تم شعبان کے تیس دن پورے کرو۔‘‘ (بخاری و مسلم)

530

Bulugh al-Maram #530

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: تَرَاءَى النَّاسُ الْهِلَالَ، فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنِّي رَأَيْتُهُ، فَصَامَ، وَأَمَرَ النَّاسَ بِصِيَامِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگوں نے چاند دیکھنے کی کوشش کی‘ اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ میں نے چاند دیکھ لیا ہے‘ چنانچہ آپ نے خود بھی روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور حاکم اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔)

531

Bulugh al-Maram #531

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ، فَقَالَ: ((أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((فَأَذِّنْ فِي النَّاسِ يَا بِلَالُ أَنْ يَصُومُوا غَدًا)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ وَرَجَّحَ النَّسَائِيُّ إِرْسَالَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے چاند دیکھا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا دوسرا کوئی الٰہ نہیں؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’بلال! اٹھو اور لوگوں میں اعلان کر دو کہ کل روزہ رکھیں۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے جبکہ نسائی نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔)

532

Bulugh al-Maram #532

Da'if

وَعَنْ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَمَالَ النَّسَائِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ إِلَى تَرْجِيحِ وَقْفِهِ، وَصَحَّحَهُ مَرْفُوعًا ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ. وَلِلدَّارَقُطْنِيِّ: ((لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يَفْرِضْهُ مِنَ اللَّيْلِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے رات کو صبح صادق سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا کوئی روزہ نہیں۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور نسائی کا رجحان اس کے موقوف ہونے کی طرف ہے اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اس کا مرفوع ہونا صحیح قرار دیا ہے۔) اور دارقطنی کی روایت میں ہے: ’’جس نے رات کو اسے اپنے آپ پر واجب نہ کیا اس کا کوئی روزہ نہیں۔‘‘

533

Bulugh al-Maram #533

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: ((هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ?)) قُلْنَا: لَا. قَالَ: ((فَإِنِّي إِذًا صَائِمٌ))، ثُمَّ أَتَانَا يَوْمًا آخَرَ، فَقُلْنَا: أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقَالَ: ((أَرِينِيهِ، فَلَقَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا))، فَأَكَلَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ وہ بیان کرتی کہ ہیں ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ’’کیا تمھارے پاس کوئی چیز ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا: نہیں۔ تو آپ نے فرمایا: ’’اچھا‘ تو میں روزے سے ہوں۔‘‘ اس کے بعد پھر ایک روز آپ تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا: حَیْسکا تحفہ ہمیں (کہیں سے) دیا گیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’ذرا مجھے تو دکھاؤ‘ صبح سے میں روزے سے تھا۔‘‘ (یہ فرما کر) آپ نے حَیْس تناول فرما لیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیاہے۔)

534

Bulugh al-Maram #534

Sahih

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِلتِّرْمِذِيِّ: مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((قَالَ اللَّهُ - عز وجل - أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگ اس وقت تک بھلائی پر قائم رہیں گے جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی کریں گے۔‘‘ (بخاری و مسلم) ترمذی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : میرے محبوب و پسندیدہ بندے وہ ہیں جو افطار کرنے میں عجلت سے کام لیتے ہیں۔‘‘

535

Bulugh al-Maram #535

Sahih

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں بڑی برکت ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

536

Bulugh al-Maram #536

Sahih

وَعَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى مَاءٍ، فَإِنَّهُ طَهُورٌ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو اسے خشک کھجور سے افطار کرنا چاہیے۔ اگر کھجور دستیاب نہ ہو سکے تو پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ‘ ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)

537

Bulugh al-Maram #537

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الْوِصَالِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَإِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُوَاصِلُ? قَالَ: ((وَأَيُّكُمْ مِثْلِي? إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي)). فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنِ الْوِصَالِ وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا، ثُمَّ يَوْمًا، ثُمَّ رَأَوُا الْهِلَالَ، فَقَالَ: ((لَوْ تَأَخَّرَ الْهِلَالُ لَزِدْتُكُمْ))، كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ حِينَ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال (کھائے پیے بغیر مسلسل دو یا تین روزے رکھنے) سے منع فرمایا۔ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول ! آپ خود تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’تم میں سے میرے جیسا کون ہے؟ میں تو اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔‘‘ چنانچہ جب لوگ وصال سے باز نہ آئے تو آپ نے انھیں ایک دن‘ پھر دوسرے دن وصال کرایا۔ پھر انھوں نے چاند دیکھ لیا تو آپ نے فرمایا: ’’اگر آج چاند نظر نہ آتا تو میں تمھیں زیادہ دن وصال کراتا۔‘‘ گویا آپ لوگوں کو اس سے باز نہ رہنے کی وجہ سے سزا دے رہے تھے۔ (بخاری و مسلم)

538

Bulugh al-Maram #538

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ، وَالْجَهْلَ، فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص جھوٹ اور بے ہودہ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے اور حماقت و بیوقوفی کو ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔‘‘ (اسے بخاری اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں۔)

539

Bulugh al-Maram #539

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَلَكِنَّهُ أَمْلَكُكُمْ لِإِرْبِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ. وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: فِي رَمَضَانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کو بوسہ دیتے تھے اور معانقہ وغیرہ بھی کر لیتے تھے لیکن آپ تمھاری نسبت اپنے جذبات پر خوب ضبط رکھنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم۔ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔) اور ایک روایت میں اتنااضافہ ہے کہ (آپ یہ دونوں فعل) رمضان میں کرتے تھے۔

540

Bulugh al-Maram #540

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَاحْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت ِاحرام میں پچھنے لگوائے۔ اور آپ نے روزے کی حالت میں بھی پچھنے لگوائے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

541

Bulugh al-Maram #541

Sahih

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَتَى عَلَى رَجُلٍ بِالْبَقِيعِ وَهُوَ يَحْتَجِمُ فِي رَمَضَانَ. فَقَالَ: ((أَفْطَرَ الْحَاجِمُ [وَالْمَحْجُومُ])). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ، وَصَحَّحَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقیع میں ایک ایسے شخص کے پاس تشریف لائے جو رمضان میں پچھنے لگوا رہا تھا۔ (اسے دیکھ کر) آپ نے فرمایا: ’’سینگی (پچھنے) لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔‘‘ (اسے ترمذی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور احمد‘ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔)

542

Bulugh al-Maram #542

Hasan

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أَوَّلُ مَا كُرِهَتِ الْحِجَامَةُ لِلصَّائِمِ; أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ اِحْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((أَفْطَرَ هَذَانِ)) ، ثُمَّ رَخَّصَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَعْدُ فِي الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ، وَكَانَ أَنَسٌ يَحْتَجِمُ وَهُوَ صَائِمٌ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَقَوَّاهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پہلے پہل روزے دار کے لیے سینگی لگوانا اس طرح مکروہ ہوا کہ حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ’’ان دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔‘‘ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے دار کے لیے سینگی لگوانے کی رخصت دے دی۔ اور انس رضی اللہ عنہ روزے کی حالت میں سینگی لگواتے تھے۔ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور قوی کہا ہے۔)

543

Bulugh al-Maram #543

Da'if

وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - اكْتَحَلَ فِي رَمَضَانَ، وَهُوَ صَائِمٌ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ. قَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَا يَصِحُّ فِيهِ شَيْءٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں روزے کی حالت میں سرمہ لگایا۔ (اسے ابن ماجہ نے ضعیف سند سے بیان کیا ہے۔ اور امام ترمذی نے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی حدیث بھی صحیح نہیں ہے۔)

544

Bulugh al-Maram #544

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِلْحَاكِمِ: ((مَنْ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ وَلَا كَفَّارَةَ)). وَهُوَ صَحِيحٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھا پی لے تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کر لے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی نے اسے کھلایا پلایا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور مستدرک حاکم میں یوں مروی ہے: ’’اگر کوئی شخص بھول کر رمضان میں روزہ افطار کر لے تو اس پر قضا اور کفارہ نہیں۔‘‘ (اور یہ حدیث صحیح ہے۔)

545

Bulugh al-Maram #545

Da'if

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ. وَأَعَلَّهُ أَحْمَدُ. وَقَوَّاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جسے خود بخود قے آجائے (اس پر قے غالب آجائے) تو اس پر (روزے کی) قضا نہیں اور جو جان بوجھ کر قے کرے اس پر قضا ہے۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ امام احمد نے اسے معلول کہا ہے اور دارقطنی نے قوی کہا ہے۔)

546

Bulugh al-Maram #546

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - خَرَجَ عَامَ الْفَتْحِ إِلَى مَكَّةَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ، فَصَامَ النَّاسُ، ثُمَّ دَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ فَرَفَعَهُ، حَتَّى نَظَرَ النَّاسُ إِلَيْهِ، ثُمَّ شَرِبَ، فَقِيلَ لَهُ بَعْدَ ذَلِكَ: إِنَّ بَعْضَ النَّاسِ قَدْ صَامَ. قَالَ: ((أُولَئِكَ الْعُصَاةُ، أُولَئِكَ الْعُصَاةُ)). وَفِي لَفْظٍ: فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِمُ الصِّيَامُ، وَإِنَّمَا يَنْظُرُونَ فِيمَا فَعَلْتَ، فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَشَرِبَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ کی طرف رمضان میں نکلے تو آپ نے روزہ رکھا‘ یہاں تک کہ آپ کُرَاع الغَمِیم (ایک جگہ کا نام) پہنچے۔ اس دن لوگوں نے بھی روزہ رکھا۔ پھر آپ نے پانی کا پیالہ منگوایا اور اسے اتنا اونچا کیا کہ لوگوں نے دیکھ لیا‘ پھر آپ نے اسے پی لیا۔ پھر اس کے بعد آپ سے کہا گیا کہ بعض لوگوں نے اب بھی روزہ رکھا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’یہی لوگ نافرمان ہیں‘ یہی لوگ نافرمان ہیں۔‘‘ اور ایک حدیث کے الفاظ یوں ہیں: آپ سے کہا گیا کہ یقینا روزے نے لوگوں کو مشقت میں ڈال دیا ہے اور وہ صرف آپ کے عمل کا انتظار کررہے ہیں تو آپ نے عصر کے بعد پانی کا پیالہ منگوایا اور پی لیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

547

Bulugh al-Maram #547

Sahih

وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ رِضَى اللَّهُ عَنْهُ; أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَجِدُ بِي قُوَّةً عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ? فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((هِيَ رُخْصَةٌ مِنَ اللَّهِ، فَمَنْ أَخَذَ بِهَا فَحَسَنٌ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَأَصْلُهُ فِي ((الْمُتَّفَقِ)) مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ: أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو سَأَلَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ انھوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں‘ (اگر میں روزہ رکھ لوں) تو کیا مجھ پر کوئی حرج ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے‘ جو اسے لے لے تو بہتر ہے اور جو کوئی روزہ رکھنا پسند کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کی اصل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بخاری و مسلم میں یوں مروی ہے کہ حضرت حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سوال کیا۔)

548

Bulugh al-Maram #548

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: رُخِّصَ لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ أَنْ يُفْطِرَ، وَيُطْعِمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا، وَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَالْحَاكِمُ، وَصَحَّحَاهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ا بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بڑی عمر والے بوڑھے کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ افطار کرے (روزے نہ رکھے)اور ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلائے اور اس پر قضا نہیں ہے۔ (اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے صحیح کہا ہے۔)

549

Bulugh al-Maram #549

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: هَلَكْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: ((وَمَا أَهْلَكَكَ؟)) قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ: ((هَلْ تَجِدُ مَا تَعْتِقُ رَقَبَةً؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ?)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((فَهَلْ تَجِدُ مَا تُطْعِمُ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟)) قَالَ: لَا، ثُمَّ جَلَسَ، فَأُتِي النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ. فَقَالَ: ((تَصَدَّقْ بِهَذَا)) ، فَقَالَ: أَعَلَى أَفْقَرَ مِنَّا? فَمَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ: ((اذْهَبْ فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ)). رَوَاهُ السَّبْعَةُ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں ہلاک ہوگیا۔ آپ نے فرمایا: ’’کس چیز نے تجھے ہلاک کیا؟‘‘ اس نے کہا کہ میں رمضان میں (روزے کی حالت میں) اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا ہوں۔ تو آپ نے فرمایا: ’’کیا تجھ میں اتنی استطاعت ہے کہ تو ایک گردن کو آزاد کر دے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ دو ماہ کے متواتر روزے رکھے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تیرے پاس اتنا مال ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ پھر وہ بیٹھ گیا۔ (اتنی دیر میں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بڑا ٹوکرا لایا گیا۔ اس میں کھجوریں تھیں۔ آپ نے فرمایا: ’’انھیں صدقہ کر دے۔‘‘ اس نے کہا: کیا اپنے سے زیادہ محتاج پر (خیرات کروں؟) کیونکہ دو سیاہ پتھروں والے میدانوں کے مابین (مدینے میں) کوئی گھر والا مجھ سے زیادہ محتاج نہیں۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے یہاں تک کہ آپ کی ڈاڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ پھر آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اسے اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔‘‘ (اسے ساتوں نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

550

Bulugh al-Maram #550

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ [ص:197] يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ مُسْلِمٌ فِي حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ: وَ لَا يَقْضِي.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جماع کی وجہ سے جنابت کی حالت میں صبح کرتے‘ پھر آپ غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں یہ زائد الفاظ نقل کیے ہیں: قضا نہیں دیتے تھے۔

551

Bulugh al-Maram #551

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزہ لازم ہو تو اس کی طرف سے اس کا ولی روزہ رکھے۔‘‘ (بخاری ومسلم)