Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 2 · Chapter 10

Prayer

بَابُ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ

25 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

354

Bulugh al-Maram #354

Sahih

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، - أَنَّهُمَا سَمِعَا [ص:129] رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ - عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ: ((لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الْجُمُعَاتِ، أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ، ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر پر یہ فرماتے سنا ہے: ’’لوگ نماز جمعہ چھوڑنے سے ضرور باز آجائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا‘ پھر وہ غافلین میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

355

Bulugh al-Maram #355

Sahih

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - الْجُمُعَةَ، ثُمَّ نَنْصَرِفُ وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ ظِلٌّ نَسْتَظِلُّ بِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ. وَفِي لَفْظٍ لِمُسْلِمٍ: كُنَّا نَجْمَعُ مَعَهُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ نَرْجِعُ، نَتَتَبَّعُ الْفَيْءَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے‘ پھر جب ہم جمعے سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کو جاتے تو اس وقت دیواروں کا سایہ نہیں ہوتا تھا کہ ہم اس میں بیٹھ کر آرام کر لیں (یا اس سائے میں چل کر گھر پہنچ جائیں۔) (بخاری و مسلم- الفاظ بخاری کے ہیں۔) اور مسلم میں ہے کہ ہم آپ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرتے جب زوال ہو جاتا‘ پھر ہم واپس ہوتے تو بڑی جستجو سے سایہ تلاش کرتے۔

356

Bulugh al-Maram #356

Sahih

وَعَنْ سَهْل?? بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ. وَفِي رِوَايَةٍ: فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (جمعے کے روز) ہم قیلولے (دوپہر کا آرام) اور کھانے کا اہتمام نماز جمعہ کے بعد کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم- الفاظ مسلم کے ہیں۔) اور ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ہم ایسا کرتے تھے۔

357

Bulugh al-Maram #357

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، فَجَاءَتْ عِيرٌ مِنَ الشَّامِ، فَانْفَتَلَ النَّاسُ إِلَيْهَا، حَتَّى لَمْ يَبْقَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ شام سے ایک تجارتی قافلہ آگیا۔ سب لوگ جلدی سے اس قافلے کی طرف کھسک گئے اور صرف بارہ آدمی (خطبہ سننے کے لیے) باقی رہ گئے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

358

Bulugh al-Maram #358

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ وَغَيْرِهَا فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، لَكِنْ قَوَّى أَبُو حَاتِمٍ إِرْسَالَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے نماز جمعہ یا کسی دوسری نماز کی ایک رکعت (جماعت کے ساتھ) پا لی تو وہ دوسری رکعت (بقیہ نماز) اس کے ساتھ ملا لے۔ اور اس کی نماز پوری ہوجائے گی۔‘‘ (اسے نسائی‘ ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ دارقطنی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے لیکن ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو قوی قرار دیا ہے۔)

359

Bulugh al-Maram #359

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، فَمَنْ أَنْبَأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا، فَقَدْ كَذَبَ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ ٔجمعہ ارشاد فرماتے‘ (پھر درمیان میں تھوڑا سا) بیٹھ جاتے‘ پھر کھڑے ہو کر خطاب فرماتے‘ چنانچہ جس کسی نے تمھیں یہ اطلاع دی کہ آپ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اس نے بالکل جھوٹ بولا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

360

Bulugh al-Maram #360

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا خَطَبَ، احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ، وَعَلَا صَوْتُهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، حَتَّى كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُولُ: صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ، وَيَقُولُ: ((أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ خَيْرَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَخَيْرَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ كَانَتْ خُطْبَةُ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمَ الْجُمُعَةِ: يَحْمَدُ اللَّهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ، ثُمَّ يَقُولُ عَلَى إِثْرِ ذَلِكَ، وَقَدْ عَلَا صَوْتُهُ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: ((مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ)). وَلِلنَّسَائِيِّ: ((وَكُلَّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں‘ آواز بلند ہو جاتی اور غصہ سخت ہو جاتا حتی کہ آپ کی کیفیت اس طرح ہو جاتی جیسے کسی لشکر (کے حملے) سے ڈرا رہے ہیں کہ ’’دشمن کا لشکر صبح کو پہنچا یا شام کو پہنچا‘‘ اور فرماتے: ’’حمد و صلاۃ کے بعد‘ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طریقہ ہے۔ (کاموں میں سے) بدترین کام‘ نئے کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ ‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: جمعے کے روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ (یوں) ہوتا تھا کہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے‘ پھر اس کے بعد (خطبہ) ارشاد فرماتے اور آپ کی آواز بلند ہو جاتی۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت میں یہ ہے: ’’جسے اللہ راہ ہدایت پر گامزن فرما دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں۔‘‘ اور نسائی میں ہے : ’’اور ہر گمراہی آگ میں لے جانے والی ہے۔‘‘

361

Bulugh al-Maram #361

Sahih

وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور خطبے کا مختصر ہونا اس کی فقاہت کی نشانی ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

362

Bulugh al-Maram #362

Sahih

وَعَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ: ((ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ))، إِلَّا عَنْ لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقْرَؤُهَا كُلَّ جُمُعَةٍ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذَا خَطَبَ النَّاسَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سورۂ قٓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے سن سن کر ازبر کر لی‘ آپ ہر جمعہ اس سورت کو منبر پر خطبہ ٔجمعہ میں تلاوت فرماتے تھے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

363

Bulugh al-Maram #363

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَهُوَ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ، لَيْسَتْ لَهُ جُمُعَةٌ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، بِإِسْنَادٍ لَا بَأْسَ بِهِ. وَهُوَ يُفَسِّرُ حَدِيثَ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - فِي ((الصَّحِيحَيْنِ)) مَرْفُوعًا: ((إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَوْتَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے جمعے کے روز اس وقت بات کی جب امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ شخص اس گدھے کی طرح ہے جس نے کتابیں اٹھائی ہوئی ہوں۔ اور وہ شخص جس نے اسے کہا کہ خاموش رہ‘ اس کا جمعہ نہیں۔‘‘ (اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔) اور یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کی تفسیر کرتی ہے جو صحیحین میں مرفوعاً منقول ہے: ’’جب تم نے اپنے ساتھی سے جمعے کے دن کہا کہ چپ رہ اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو تو تو نے بھی لغو بات کی۔‘‘

364

Bulugh al-Maram #364

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالنَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَخْطُبُ، فَقَالَ: ((صَلَّيْتَ؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جمعے کے روز ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے اس سے دریافت فرمایا: ’’نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’ اٹھ اور دو رکعت نماز ادا کر۔‘‘ (بخاری و مسلم)

365

Bulugh al-Maram #365

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ سُورَةَ الْجُمُعَةِ، وَالْمُنَافِقِينَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَلَهُ: عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ: كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَفِي الْجُمُعَةِ: بِـ ((سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى))، وَ ((هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کی نماز میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون پڑھا کرتے تھے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور مسلم ہی کی ایک روایت میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عیدین اور نماز جمعہ میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی ﴾ اور ﴿ ھَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃ ﴾ پڑھتے تھے۔

366

Bulugh al-Maram #366

Hasan

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رضي الله عنه - قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - الْعِيدَ، ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: ((مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُصَلِّ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید پڑھی اور جمعہ کے بارے میں رخصت و اجازت دے دی اور فرمایا: ’’جو پڑھنا چاہے پڑھ لے۔‘‘ (اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔)

367

Bulugh al-Maram #367

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيُصَلِّ بَعْدَهَا أَرْبَعًا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

368

Bulugh al-Maram #368

Sahih

وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُ: إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ، حَتَّى تَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَمَرَنَا بِذَلِكَ: أَنْ لَا نُوصِلَ صَلَاةً بِصَلَاةٍ حَتَّى نَتَكَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم نماز جمعہ پڑھو تو پھر دوسری کوئی نماز اس کے ساتھ نہ ملاؤ حتی کہ تم کسی سے کوئی بات کر لو یا وہاں سے نکل جاؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح حکم دیا تھا کہ ہم کسی نماز کے ساتھ دوسری نماز نہ ملائیں حتی کہ ہم کوئی بات کر لیں یا وہاں سے نکل جائیں۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

369

Bulugh al-Maram #369

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنِ اغْتَسَلَ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ، فَصَلَّى مَا قُدِّرَ لَهُ، ثُمَّ أَنْصَتَ، حَتَّى يَفْرُغَ الْإِمَامُ مِنْ خُطْبَتِهِ، ثُمَّ يُصَلِّي مَعَهُ: غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى، وَفَضْلُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص غسل کر کے جمعہ کے لیے آئے‘ پھر نماز پڑھے جتنی اس کے لیے مقدر ہو‘ پھر خاموشی سے اس وقت تک بیٹھا رہے جب تک کہ امام خطبۂجمعہ سے فارغ ہو جائے‘ پھر امام کے ساتھ فرض نماز ادا کرے تو اس کے دو جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں بلکہ مزید تین دنوں کے بھی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

370

Bulugh al-Maram #370

Sahih

وَعَنْهُ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: ((فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، يَسْأَلُ اللَّهَ - عز وجل - شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ))، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: ((وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعے کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا: ’’اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو بندۂ مسلم اس گھڑی میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ وہ اسے ضرور عنایت فرماتا ہے۔‘‘ اور آپ نے اپنے دست مبارک سے اشارہ کیا کہ وہ وقت بہت تھوڑا سا ہے۔ (بخاری و مسلم)اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: وہ وقت خفیف سا ہوتا ہے۔

371

Bulugh al-Maram #371

Sahih

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَرَجَّحَ الدَّارَقُطْنِيُّ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ أَبِي بُرْدَةَ. وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ. وَجَابِرِ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيِّ: أَنَّهَا مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ. وَقَدِ اخْتُلَفَ فِيهَا عَلَى أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ قَوْلًا، أَمْلَيْتُهَا فِي شَرْحِ الْبُخَارِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبردہ رحمہ اللہ نے اپنے والد حضرت (ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ) سے بیان کیا ‘ ان کے والد کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’وہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے کے وقت سے لے کر اختتام جماعت تک کے دوران میں ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور دارقطنی نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ یہ ابوبردہ رحمہ اللہ کا قول ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ابن ماجہ نے اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے ابوداود اور نسائی نے روایت نقل کی ہے: وہ گھڑی نماز عصر سے غروب آفتاب تک کے درمیانی عرصے میں ہے۔ اس گھڑی کی بابت کافی اختلاف ہے حتی کہ اس کے بارے میں چالیس سے زیادہ اقوال (آراء) ہیں۔ میں نے ان سب کو (فتح الباری) شرح بخاری میں لکھ دیاہے۔

372

Bulugh al-Maram #372

Da'if

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ فَصَاعِدًا جُمُعَةً. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ انھوں نے کہا: یہ طریقہ جاری رہا ہے کہ چالیس یا اس سے زیادہ تعداد میں جمعہ ہے۔ (اسے دارقطنی نے ضعیف سند سے روایت کیاہے۔)

373

Bulugh al-Maram #373

Da'if

وَعَنْ سَمُرَةَ بنِ جُنْدُبٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَسْتَغْفِرُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كُلَّ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ لَيِّنٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعے میں مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش کی دعا فرمایا کرتے تھے۔ (اسے بزار نے کمزور سند سے روایت کیا ہے۔)

374

Bulugh al-Maram #374

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ فِي الْخُطْبَةِ يَقْرَأُ آيَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ، وَيُذَكِّرُ النَّاسَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَأَصْلُهُ فِي مُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قرآن حمید کی چند آیات خطبۂجمعہ میں تلاوت فرما کر لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔)

375

Bulugh al-Maram #375

Sahih

وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا أَرْبَعَةً: مَمْلُوكٌ، وَامْرَأَةٌ، وَصَبِيٌّ، وَمَرِيضٌ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَقَالَ: لَمْ يَسْمَعْ طَارِقٌ مِنَ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم. وَأَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ مِنْ رِوَايَةِ طَارِقٍ الْمَذْكُورِ عَنْ أَبِي مُوسَى.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جمعہ کو باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے مگر چار قسم کے لوگ اس سے مستثنیٰ ہیں: غلام‘ عورت‘ بچہ اور مریض۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور (ساتھ ہی) یہ بھی کہا ہے کہ طارق رضی اللہ عنہ نے (براہ راست) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نہیں کیا۔ یہی روایت حاکم نے ذکر کی ہے جس میں طارق رضی اللہ عنہ (جن کا ذکر کیا گیا ہے) نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کیا ہے۔

376

Bulugh al-Maram #376

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَيْسَ عَلَى مُسَافِرٍ جُمُعَةٌ)). رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مسافر پر جمعہ فرض نہیں۔‘‘ (اسے طبرانی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)

377

Bulugh al-Maram #377

Da'if

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم -[إِذَا] اسْتَوَى عَلَى الْمِنْبَرِ اسْتَقْبَلْنَاهُ بِوُجُوهِنَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ. وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ عِنْدَ ابْنِ خُزَيْمَةَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر کھڑے ہو جاتے تو ہم اپنے رخ آپ کی طرف کر لیتے۔ (اسے ترمذی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ اس کا ایک شاہد حضرت براء کی حدیث سے ابن خزیمہ میں موجود ہے۔)

378

Bulugh al-Maram #378

Hasan

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ حَزْنٍ - رضي الله عنه - قَالَ: شَهِدْنَا الْجُمُعَةَ مَعَ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَى عَصًا أَوْ قَوْسٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکم بن حزن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ میں حاضر تھے۔ آپ لاٹھی یا کمان کا سہارا لے کر کھڑے ہوئے۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)