Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 37 · Chapter 389

Words

بَابُ يُقَالُ لِلرَّجُلِ وَالشَّيْءِ وَالْفَرَسِ: هُوَ بَحْرٌ

آدمی، گھوڑے یا کسی چیز کو بحر کہنا

1 hadith in this chapter

883

Al-Adab Al-Mufrad #883

Sahih

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ، فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ، يُقَالُ لَهُ: الْمَنْدُوبُ، فَرَكِبَهُ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: ((مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک رات اہل مدینہ پر خوف و ہراس طاری ہوگیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا گھوڑا مستعار لیا جسے مندوب کہا جاتا تھا اور اس پر سوار ہوکر آگے گئے۔ جب آپ واپس آئے تو فرمایا:’’ہم نے کوئی چیز نہیں دیکھی اور ہم نے اس گھوڑے کو بحر پایا ہے۔‘‘