Al-Adab Al-Mufrad #882
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ: ((لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَجِيئُنِي فَيَحْرُسَنِي اللَّيْلَةَ)) ، إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ، فَقَالَ: ((مَنْ هَذَا؟)) قَالَ: سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ، فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بے چین ہوئے اور آپ کی نیند ختم ہوگئی تو آپ نے فرمایا:’’کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی میرے پاس آکر پہرہ دیتا۔‘‘ تب اچانک ہم نے اسلحہ کی آواز سنی تو آپ نے پوچھا:’’یہ کون ہے؟‘‘ اس نے آواز دی:سعد۔ پھر سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے آیا ہوں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم آرام سے سو گئے یہاں تک کہ ہم نے آپ کے خراٹوں کی آواز سنی۔