Al-Adab Al-Mufrad #800
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فَقَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ: ((وَيْحَكَ ارْكَبْهَا))
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کے جانور کو ہانکے جا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا:’’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے عرض کیا:اللہ کے رسول! یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ نے فرمایا:’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے عرض کیا:یہ قربانی کا جانور ہے۔ آپ نے تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا:تجھ پر افسوس، اس پر سوار ہو جا۔‘‘