Muslim99Muslim99

Al-Adab Al-Mufrad · Book 34 · Chapter 346

Names

بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: يَا هَنْتَاهُ

کسی آدمی کا کسی کو یا ہنتاہ کہہ کر پکارنا

3 hadiths in this chapter

801

Al-Adab Al-Mufrad #801

Zaeef

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَا هِيَ؟ يَا هَنْتَاهُ))

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:’’یہ کیا ہے اے ہنتاہ۔‘‘

802

Al-Adab Al-Mufrad #802

Sahih

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ صُهْبَانَ الْأَسَدِيِّ: رَأَيْتُ عَمَّارًا صَلَّى الْمَكْتُوبَةَ ثُمَّ قَالَ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ: يَا هَنَاهْ، ثُمَّ قَامَ

اردو ترجمہ · Urdu

حبیب بن صہبان اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فرض نماز پڑھی پھر اپنے پہلو میں موجود ایک شخص سے کہا:اے آدمی! پھر کھڑے ہوگئے۔

803

Al-Adab Al-Mufrad #803

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْدَفَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ؟)) قُلْتُ: نَعَمْ. فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَقَالَ: ((هِيهِ)) ، حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا اور فرمایا:’’کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟‘‘ میں نے کہا:ہاں! پھر میں نے ایک بیت پڑھا تو آپ نے فرمایا:’’اور سناؤ۔‘‘ یہاں تک میں نے آپ کو سو شعر سنائے۔