Surah 79

سورة النازعات

Surat un Naziaat · Those who drag forth

Meccan 46 verses 2 rukus

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

1

وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ﴿۱﴾

By those [angels] who extract with violence

ڈوب کر سختی سے کھنچنے والوں کی قسم!

2

وَّ النّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ﴿۲﴾

And [by] those who remove with ease

بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!

3

وَّ السّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ﴿۳﴾

And [by] those who glide [as if] swimming

اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!

4

فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ﴿۴﴾

And those who race each other in a race

پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!

5

فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ﴿۵﴾

And those who arrange [each] matter,

پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!

6

یَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَۃُ ۙ﴿۶﴾

On the Day the blast [of the Horn] will convulse [creation],

جس دن کاپنے والی کانپے گی ۔

7

تَتۡبَعُہَا الرَّادِفَۃُ ؕ﴿۷﴾

There will follow it the subsequent [one].

اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی ( پیچھے پیچھے ) آئے گی ۔

8

قُلُوۡبٌ یَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ ۙ﴿۸﴾

Hearts, that Day, will tremble,

۔ ( بہت سے ) دل اس دن دھڑ کتے ہونگے ۔

9

اَبۡصَارُہَا خَاشِعَۃٌ ۘ﴿۹﴾

Their eyes humbled.

جن کی نگاہیں نیچی ہونگی ۔

10

یَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِی الۡحَافِرَۃِ ﴿ؕ۱۰﴾

They are [presently] saying, "Will we indeed be returned to [our] former state [of life]?

کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟

11

ءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَۃً ﴿ؕ۱۱﴾

Even if we should be decayed bones?

کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے؟

12

قَالُوۡا تِلۡکَ اِذًا کَرَّۃٌ خَاسِرَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾

They say, "That, then, would be a losing return."

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے ۔

13

فَاِنَّمَا ہِیَ زَجۡرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾

Indeed, it will be but one shout,

۔ ( معلوم ہونا چاہیئے ) وہ تو صرف ایک ( خوفناک ) ڈانٹ ہے ۔

14

فَاِذَا ہُمۡ بِالسَّاہِرَۃِ ﴿ؕ۱۴﴾

And suddenly they will be [alert] upon the earth's surface.

کہ ( جس کے ظاہر ہوتے ہی ) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے ۔

15

ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ مُوۡسٰی ﴿ۘ۱۵﴾

Has there reached you the story of Moses? -

کیا موسیٰ ( علیہ السلام ) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

16

اِذۡ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ۚ۱۶﴾

When his Lord called to him in the sacred valley of Tuwa,

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا ۔

17

اِذۡہَبۡ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿۱۷﴾۫ ۖ

"Go to Pharaoh. Indeed, he has transgressed.

۔ ( کہ ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے ۔

18

فَقُلۡ ہَلۡ لَّکَ اِلٰۤی اَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۸﴾

And say to him, 'Would you [be willing to] purify yourself

اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے ۔

19

وَ اَہۡدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخۡشٰی ﴿ۚ۱۹﴾

And let me guide you to your Lord so you would fear [Him]?'"

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راہ دکھاؤں تاکہ تو ( اس سے ) ڈرنے لگے ۔

20

فَاَرٰىہُ الۡاٰیَۃَ الۡکُبۡرٰی ﴿۲۰﴾۫ ۖ

And he showed him the greatest sign,

پس اسے بڑی نشانی دکھائی ۔

21

فَکَذَّبَ وَ عَصٰی ﴿۲۱﴾۫ ۖ

But Pharaoh denied and disobeyed.

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی ۔

22

ثُمَّ اَدۡبَرَ یَسۡعٰی ﴿۲۲﴾۫ ۖ

Then he turned his back, striving.

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے ۔

23

فَحَشَرَ فَنَادٰی ﴿۲۳﴾۫ ۖ

And he gathered [his people] and called out

پھر سب کو جمع کر کے پکارا ۔

24

فَقَالَ اَنَا رَبُّکُمُ الۡاَعۡلٰی ﴿۲۴﴾۫ ۖ

And said, "I am your most exalted lord."

تم سب کا رب میں ہی ہوں ۔

25

فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الۡاٰخِرَۃِ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿ؕ۲۵﴾

So Allah seized him in exemplary punishment for the last and the first [transgression].

تو ( سب سے بلند و بالا ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا ۔

26

اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَعِبۡرَۃً لِّمَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ؕ٪۲۶﴾

Indeed in that is a warning for whoever would fear [ Allah ].

بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے ۔

27

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ بَنٰہَا ﴿ٝ۲۷﴾

Are you a more difficult creation or is the heaven? Allah constructed it.

کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعا لٰی نے اسے بنایا ۔

28

رَفَعَ سَمۡکَہَا فَسَوّٰىہَا ﴿ۙ۲۸﴾

He raised its ceiling and proportioned it.

اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا ۔

29

وَ اَغۡطَشَ لَیۡلَہَا وَ اَخۡرَجَ ضُحٰہَا ﴿۪۲۹﴾

And He darkened its night and extracted its brightness.

اسکی رات کو تاریک بنایا اور اسکے دن کو نکالا ۔

30

وَ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِکَ دَحٰىہَا ﴿ؕ۳۰﴾

And after that He spread the earth.

اوراس کے بعد زمین کو ( ہموار ) بچھا دیا ۔

31

اَخۡرَجَ مِنۡہَا مَآءَہَا وَ مَرۡعٰہَا ﴿۪۳۱﴾

He extracted from it its water and its pasture,

اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ۔

32

وَ الۡجِبَالَ اَرۡسٰہَا ﴿ۙ۳۲﴾

And the mountains He set firmly

اور پہاڑوں کو ( مضبوط ) گاڑ دیا ۔

33

مَتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۳﴾

As provision for you and your grazing livestock.

یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے ( ہیں )

34

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّۃُ الۡکُبۡرٰی ﴿۳۴﴾۫ ۖ

But when there comes the greatest Overwhelming Calamity -

پس جب وہ بڑی آفت ( قیامت ) آ جائے گی ۔

35

یَوۡمَ یَتَذَکَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰی ﴿ۙ۳۵﴾

The Day when man will remember that for which he strove,

جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا ۔

36

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِمَنۡ یَّرٰی ﴿۳۶﴾

And Hellfire will be exposed for [all] those who see -

اور ( ہر ) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی ۔

37

فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی ﴿ۙ۳۷﴾

So as for he who transgressed

تو جس ( شخص ) نے سرکشی کی ( ہوگی ) ۔

38

وَ اٰثَرَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿ۙ۳۸﴾

And preferred the life of the world,

اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی ( ہوگی ) ۔

39

فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۳۹﴾

Then indeed, Hellfire will be [his] refuge.

۔ ( اسکا ) ٹھکانا جہنم ہی ہے ۔

40

وَ اَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ الۡہَوٰی ﴿ۙ۴۰﴾

But as for he who feared the position of his Lord and prevented the soul from [unlawful] inclination,

ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا ۔

41

فَاِنَّ الۡجَنَّۃَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۴۱﴾

Then indeed, Paradise will be [his] refuge.

تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے ۔

42

یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ اَیَّانَ مُرۡسٰہَا ﴿ؕ۴۲﴾

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival?

لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں ۔

43

فِیۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِکۡرٰىہَا ﴿ؕ۴۳﴾

In what [position] are you that you should mention it?

آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟

44

اِلٰی رَبِّکَ مُنۡتَہٰىہَا ﴿ؕ۴۴﴾

To your Lord is its finality.

اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے ۔

45

اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ یَّخۡشٰہَا ﴿ؕ۴۵﴾

You are only a warner for those who fear it.

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں ۔

46

کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا ﴿٪۴۶﴾

It will be, on the Day they see it, as though they had not remained [in the world] except for an afternoon or a morning thereof.

جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی ( دنیا میں ) رہے ہیں ۔