Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 7 · Chapter 567

حج اور عمرہ کے بیان میں

72. قربانی کے دن خطبہ دینے کا بیان

1 hadith in this chapter

1954

Sunan Darmi #1954

See Details

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ أَشْهَلُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ، قَعَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ لَا أَدْرِي جَمَلٌ أَوْ نَاقَةٌ، وَأَخَذَ إِنْسَانٌ بِخِطَامِهِ أَوْ قَالَ: بِزِمَامِهِ، فَقَالَ:"أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟"قَالَ: فَسَكَتْنَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ سِوَى اسْمِهِ، فَقَالَ:"أَلَيْسَ يَوْمَ النَّحْرِ؟"قُلْنَا: بَلَى. قَالَ:"فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟"قَالَ: فَسَكَتْنَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ سِوَى اسْمِهِ، فَقَالَ:"أَلَيْسَ ذُو الْحِجَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى. قَالَ:"فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالَ: فَسَكَتْنَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ سِوَى اسْمِهِ، فَقَالَ:"أَلَيْسَ الْبَلْدَةَ؟". قُلْنَا: بَلَى. قَالَ:"فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ بَيْنَكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لِيُبَلِّغْ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ، فَإِنَّ الشَّاهِدَ عَسَى أَنْ يُبَلِّغَ مَنْ هُوَ أَوْعَى مِنْهُ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب قربانی کے دن منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر بیٹھے، یاد نہیں کہ اونٹ کہا یا اونٹنی، اور ایک صحابی نے اس کی نکیل تھامی ہوئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج کون سا دن ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم خاموش رہے، گمان تھا کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن کا کوئی اور نام رکھیں گے، فرمایا: ”کیا یہ قربانی کا دن نہیں ہے؟“ عرض کیا: جی ہاں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ کہا: ہم خاموش رہے، گمان تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کا دوسرا نام بتائیں گے، فرمایا: ”کیا یہ ذوالحجہ نہیں ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں ذوالحجہ ہے، فرمایا: ”یہ کون سا شہر ہے؟“ ہم چپ رہے اور گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرا نام بتائیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ حرمت کا شہر نہیں ہے؟“ عرض کیا: کیوں نہیں ضرور ہے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک تمہارا خون، تمہارے مال، تمہاری عزت و آبرو تمہارے اوپر اسی طرح حرام ہیں جیسے اس دن کی حرمت اس مہینے اور شہر میں ہے، یہاں موجود شخص غائب (غیر موجود) تک یہ پیغام پہنچا دے، ممکن ہے کہ یہاں موجود شخص ایسے شخص تک یہ پیغام پہنچائے جو اس سے زیادہ یاد رکھنے والا ہو۔“