Sunan Darmi #2629
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ , وَأَبُو الْوَلِيدِ , عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: "صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا". قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُوَ عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"بِالْوَفَاءِ؟". قَالَ:"بِالْوَفَاءِ". قَالَ: فَصَلَّى عَلَيْهِ.
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز پڑھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی پرتم نماز پڑھ لو کیونکہ اس پر قرض ہے۔“ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ قرض یا رسول اللہ میرے ذمے ہے (یعنی میں ادا کر دوں گا)۔ فرمایا: ”پورا ادا کرو گے۔“ عرض کیا: پورا ادا کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نمازِ جنازہ پڑھی۔