Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 2 · Chapter 72

وضو اور طہارت کے مسائل

15. پانی سے استنجاء کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

698

Sunan Darmi #698

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، أَتَيْتُهُ أَنَا وَغُلَامٌ بِعَنَزَةٍ، وَإِدَاوَةٍ فَيَتَوَضَّأُ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لئے جاتے تو میں اور ایک لڑکا نیزہ اور پانی کا برتن لے آتے جس سے آپ وضو فرماتے تھے۔

699

Sunan Darmi #699

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ، جَاءَ الْغُلَامُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ كَانَ يَسْتَنْجِي بِهِ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَبُو مُعَاذٍ اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ مَنِيعٍ أَبِي مَيْمُونَةٍ.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو ایک لڑکا پانی کی ایک ڈولچی لے آتا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجاء فرماتے تھے۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ابومعاذ کا نام عطاء بن منيع ابی میمونہ ہے۔

700

Sunan Darmi #700

Zaeef

(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي، وَكَانَتْ تَحْتَ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ"أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ".

اردو ترجمہ · Urdu

مسیّب بن نجبۃ نے کہا کہ میری پھوپھی جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ پانی سے استنجاء کرتے تھے۔