Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 18 · Chapter 851

کتاب جہاد کے بارے میں

13. اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے مال سے ایک جوڑا خرچ کرنے کی فضیلت

1 hadith in this chapter

2440

Sunan Darmi #2440

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ وَهُوَ يَسُوقُ جَمَلًا لَهُ، أَوْ يَقُودُهُ، فِي عُنُقِهِ قِرْبَةٌ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا مَالُكَ؟. قَالَ: لِي عَمَلِي، فَقُلْتُ: مَا مَالُكَ؟. قَالَ: لِي عَمَلِي. قُلْتُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "مَا مِنْ مُسْلِمٍ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: هُوَ دِرْهَمَيْنِ أَوْ أَمَتَيْنِ أَوْ عَبْدَيْنِ أَوْ دَابَّتَيْنِ.

اردو ترجمہ · Urdu

صعصعہ بن معاویہ نے کہا: میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملا قات کی جو اپنے اونٹ کو لے جا رہے تھے اور ان کی گردن میں مشکیز ہ لٹکا ہوا تھا، میں نے عرض کیا: اے ابوذر! یہ کیا ہے؟ آپ کو کیا ہوا ہے؟ فرمایا: یہ میرا کام ہے، میں نے پھر عرض کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ پھر جواب دیا کہ: یہ میرا کام ہے، میں نے عرض کیا: کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے کہا: میں نے سنا رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو مسلمان بھی اللہ کی راہ میں ایک جوڑا خرچ کریگا (دے گا) تو جنت کے دربان اس کے استقبال کیلئے جلد بازی کریں گے۔“ نسائی کی روایت میں ہے کہ ”بہشت کے دربان اسے اپنی طرف بلائیں گے“ (کہ ان کے دروازے سے داخل ہو)۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: جوڑے سے مراد: دو درہم یا دو لونڈی، دو غلام، یا دو سواریاں ہیں۔