Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4030

قاضی کے اداب کا بیان

قاضی کا گواہوں کو وعظ کرنا، ڈرانا، شک کی بنیاد پر جھوٹی گواہی کا گناہ اور عظیم بوجھ

5 hadiths in this chapter

20386

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20386

Sahih

(۲۰۳۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا الْجُرَیْرِیُّ (ح) وَأَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَلِیٍّ الْخُسْرَوجِرْدِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ (ح) وَأَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا الْجُرَیْرِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ ۔ ثَلاَثًا قَالُوا بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : الإِشْرَاکُ بِاللَّہِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَیْنِ ۔ قَالَ : وَجَلَسَ وَکَانَ مُتَّکِئًا : أَلاَ وَقَوْلُ الزُّورِ ۔ فَمَا زَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُکَرِّرُہَا حَتَّی قُلْنَا لَیْتَہُ سَکَتَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ بِشْرٍ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ عُلَیَّۃَ قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : أَلاَ أُنَبِّئُکُمْ وَقَالَ شَہَادَۃُ الزُّورِ ۔ ثَلاَثًا رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٨٠) عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں اکبر الکبائر کی خبر نہ دوں ؟ تین بار فرمایا : انھوں نے کہا : کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ! فرمایا : 1 اللہ کے ساتھ شرک کرنا 2 والدین کی نافرمانی۔ راوی فرماتے ہیں کہ آپ تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ آپ نے فرمایا : خبردار ! جھوٹی گواہی۔ آپ بار بار اس کو دہراتے رہے، ہم نے کہا : شاید کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوجائیں۔ (ب) بشر کی حدیث الفاظ ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا : کیا میں تمہیں خبر نہ دوں اور فرمایا : جھوٹی گواہی تین بار فرمایا۔

20387

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20387

Sahih

(۲۰۳۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الدَّرَابَجِرْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْجُدِّیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- ذُکِرَ عِنْدَہُ الْکَبَائِرُ فَقَالَ : الشِّرْکُ بِاللَّہِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَیْنِ وَشَہَادَۃُ الزُّورِ أَوْ قَوْلُ الزُّورِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٨١) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کبیرہ گناہوں کا تذکرہ کیا گیا۔ آپ نے فرمایا : 1 اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔ 2 جان کا قتل کرنا 3 والدین کی نافرمانی کرنا 4 جھوٹی گواہی یا جھوٹی بات۔

20388

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20388

Sahih

(۲۰۳۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْفَضْلِ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَنْبَأَنَا شُعْبَۃُ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أَکْبَرُ الْکَبَائِرِ الإِشْرَاکُ بِاللَّہِ ۔ ثُمَّ ذَکَرَہُ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُنِیرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ الْجُدِّیِّ قَالَ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٨٢) شعبہ اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں کہ کبیرہ گناہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے۔

20389

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20389

Zaeef

(۲۰۳۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدٌ وَیَعْلَی ابْنَا عُبَیْدٍ جَمِیعًا عَنْ سُفْیَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعُصْفُرِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ النُّعْمَانِ الأَسَدِیِّ عَنْ خُرَیْمِ بْنِ فَاتِکٍ الأَسَدِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا فَقَالَ : عُدِلَتْ شَہَادَۃُ الزُّورِ بِالشِّرْکِ بِاللَّہِ ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ {فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَائَ لِلَّہِ غَیْرَ مُشْرِکِینَ بِہِ} [الحج ۳۰-۳۱] ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٨٣) حبیب بن نعمان اسدی سیدنا خریم بن فاتک اسدی سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھائی اور کھڑے ہوگئے۔ پھر فرمایا : جھوٹی گواہی، اللہ کے ساتھ شرک میں برابر ہے۔ تین مرتبہ فرمایا اور یہ آیت تلاوت کی { فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِ ۔ حُنَفَآئَ لِلّٰہِ غَیْرَ مُشْرِکِیْنَ بِہٖ } [الحج ٣٠-٣١] ” بتوں کی پلیدگی اور جھوٹی بات سے بچو۔ وہ اکیلے اللہ کے یکسو ہیں اس کے ساتھ شرک نہیں کرتے۔ “

20390

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20390

Zaeef

(۲۰۳۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ التَّمِیمِیُّ قَالَ سَمِعْتُ مُحَارِبَ بْنَ دِثَارٍ یَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : شَاہِدُ الزُّورِ لاَ تَزُولُ قَدَمَاہُ حَتَّی تُوجَبَ لَہُ النَّارُ ۔ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الطَّیْرُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَرْفَعُ مَنَاقِیرَہَا وَتَضْرِبُ بِأَذْنَابِہَا وَتَطْرَحُ مَا فِی بُطُونِہَا وَلَیْسَ عِنْدَہَا طَلِبَۃٌ فَاتَّقِہْ ۔ مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ الْکُوفِیُّ ضَعِیفٌ۔ أَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مُحْرِزِ بْنِ صَالِحٍ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَرَّقَ بَیْنَ الشُّہُودِ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٨٤) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جھوٹی گواہی دینے والے کے قدم اپنی جگہ سے حرکت نہ کریں گے یہاں تک جہنم اس کے لیے واجب ہوجائے گی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے دن پرندے اپنی چونچوں سے اٹھا کر لائیں گے اور اپنی دموں سے ماریں گے، اور اپنے پیٹوں سے پھینک دیں گے۔ اس کو کوئی طلب کرنے والا نہ ہوگا، تو اس سے بچ۔