Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4017

قاضی کے اداب کا بیان

قاضی یا مفتی اپنے دور کے لوگوں کی تقلید نہ کرے، فیصلہ یا فتوی کے اندراستحسان سے کام نہ لے اللہ فرماتے ہیں : { فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ } [النساء ٦٧

1 hadith in this chapter

20349

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20349

Sahih

(۲۰۳۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ وَرُبَّمَا قَالَ عَنْ حُرَیْثِ بْنِ ظُہَیْرٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَیُّہَا النَّاسُ قَدْ أَتَی عَلَیْنَا زَمَانٌ لَسْنَا نَقْضِی وَلَسْنَا ہُنَالِکَ فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ بَلَّغَنَا مَا تَرَوْنَ فَمَنْ عَرَضَ لَہُ مِنْکُمْ قَضَاء ٌ بَعْدَ الْیَوْمِ فَلْیَقْضِ فِیہِ بِمَا فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنْ أَتَاہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فَلْیَقْضِ فِیہِ بِمَا قَضَی بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَإِنْ أَتَاہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَمْ یَقْضِ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلْیَقْضِ بِمَا قَضَی بِہِ الصَّالِحُونَ فَإِنْ أَتَاہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللَّہِ وَلَمْ یَقْضِ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ یَقْضِ بِہِ الصَّالِحُونَ فَلْیَجْتَہِدْ رَأْیَہُ وَلاَ یَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ إِنِّی أَخَافُ وَإِنِّی أَرَی فَإِنَّ الْحَلاَلَ بَیِّنٌ وَالْحَرَامَ بَیِّنٌ وَبَیْنَ ذَلِکَ أُمُورٌ مُشْتَبِہَۃٌ فَدَعْ مَا یَرِیبُکَ إِلَی مَا لاَ یَرِیبُکَ۔ [صحیح۔ النسائی ۵۳۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٤٣) حریث بن ظہیر فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : اے لوگو ! ہمارے اوپر ایسا دور آیا نہ تو ہم فیصلہ کرتے تھے اور نہ ہی وہاں موجود ہوتے تھے اور اللہ نے ہمیں اس مرتبہ پر پہنچا دیا جو تم دیکھ رہے ہو۔ آج کے بعد اگر کسی نے فیصلہ کرنا ہو تو کتاب اللہ کے موافق کرے۔ اگر کتاب اللہ میں موجود نہ ہو تو سنت رسول کے موافق فیصلہ کرنا۔ اگر کتاب وسنت میں موجود نہ ہو تو نیک لوگوں کے فیصلہ جات کو ملحوظِ خاطر رکھو۔ اگر کتاب وسنت اور نیک لوگوں کے فیصلوں میں موجود نہ ہو تو اپنی رائے کا استعمال کریں۔ یہ نہ کہیں کہ میں ڈرتا ہوں یا میرا خیال ہے، حلال و حرام واضح ہے۔ اس کے درمیانی امور مشتبہ ہیں۔ شک والی چیز کو چھوڑ دیں اور دوسری کو لے لیں۔