Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4009

قاضی کے اداب کا بیان

قاضی یا مفتی اپنے دور کے لوگوں کی تقلید نہ کرے، فیصلہ یا فتوی کے اندراستحسان سے کام نہ لے اللہ فرماتے ہیں : { فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ } [النساء ٥٩

1 hadith in this chapter

20341

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20341

Sahih

(۲۰۳۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَنْبَأَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ یَعْنِی ابْنَ عَوْنٍ وَیَعْلَی یَعْنِی ابْنَ عُبَیْدٍ عَنْ أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ حَیَّانَ قَالَ سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : قَامَ فِینَا ذَاتَ یَوْمٍ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَطِیبًا فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ یُوشِکُ أَنْ یَأْتِیَ رَسُولُ رَبِّی فَأُجِیبَہُ وَإِنِّی تَارِکٌ فِیکُمُ الثَّقَلَیْنِ أَوَّلُہُمَا کِتَابُ اللَّہِ فِیہِ الْہُدَی وَالنُّورُ فَاسْتَمْسِکُوا بِکِتَابِ اللَّہِ وَخُذُوا بِہِ ۔ فَحَثَّ عَلَی کِتَابِ اللَّہِ وَرَغَّبَ فِیہِ ثُمَّ قَالَ : وَأَہْلُ بَیْتِی أُذَکِّرُکُمُ اللَّہَ تَعَالَی فِی أَہْلِ بَیْتِی ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۴۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٣٥) یزید بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن ارقم (رض) سے سنا کہ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کھڑے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے اللہ کی حمدوثنا کے بعد فرمایا : اے لوگو ! میں انسان ہوں۔ قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد آجائے اور میں اس کی بات کو قبول کرلوں (مراد موت) ۔ میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں : 1 اللہ کی کتاب، اس میں ہدایت اور نور ہے۔ تم اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ پھر اللہ کی کتاب کی ترغیب دی اور ابھارا۔ پھر فرمایا : 2 میرے اہل بیت میں، اپنے اہل بیت کے بارے میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں۔