Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3963

قسموں کا بیان

جس نے اپنا مال صدقہ کرنے یا اللہ کے راستہ میں یا کعبہ کی تعمیر میں لگانے کا کہا، یہ بھی قسم کے معنوں میں ہے امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ کفارہ قسم کفایت کر جائے گا۔ یہ قول گردن کی آزادی یا طلاق کے علاوہ میں ہے۔ یہ مذہب حضرت عائشہ (رض) اور دیگر صحابہ کرام (رض) کا ہے۔

14 hadiths in this chapter

20042

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20042

Sahih

(۲۰۰۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ سَعِیدٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَجُلٍ مِنْ بَنِی عَبْدِ الدَّارِ عَنْ أُمِّہِ صَفِیَّۃَ أَنَّہَا سَمِعَتْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَإِنْسَانٌ یَسْأَلُہَا عَنِ الَّذِی یَقُولُ کُلُّ مَالٍ لَہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَوْ کُلُّ مَالٍ لَہُ فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ مَا یُکَفِّرُ ذَلِکَ قَالَتْ عَائِشَۃُ : یُکَفِّرُہُ مَا یُکَفِّرُ الْیَمِینَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٣٦) منصور بن عبدالرحمن جو بنو عبددار سے ہیں، اپنی والدہ صفیہ سے نقل فرماتے ہیں، جنہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے سنا، ایک انسان کے متعلق سوال ہوا جو کہتا ہے کہ میرا مال اللہ کے راستہ میں یا تمام مال کعبہ کی تعمیر میں ہے، اس کا کیا کفارہ ہے ؟ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : اس کا کفارہ قسم والا ہی ہے۔

20043

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20043

Sahih

(۲۰۰۳۷) وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّہِ صَفِیَّۃَ بِنْتِ شَیْبَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ رَجُلاً أَوِ امْرَأَۃً سَأَلَتْہَا عَنْ شَیْئٍ کَانَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ ذِی قَرَابَۃٍ لَہَا فَحَلِفَتْ إِنْ کَلَّمَتْہُ فَمَالُہَا فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا یُکَفِّرُہُ مَا یُکَفِّرُ الْیَمِینَ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ [حسن۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٣٧) منصور بن عبدالرحمن اپنی والدہ صفیہ بنت شیبہ سے نقل فرماتے ہیں، جو حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتی ہیں کہ ایک آدمی یا عورت نے ان سے سوال کیا جو ان کے قرابت والوں کے درمیان تھی۔ اس نے قسم اٹھائی کہ اگر ان سے بات کی تو اس کا مال کعبہ کی تعمیر میں لگا دیا جائے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ قسم کا کفارہ دینے پڑے گا۔

20044

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20044

Sahih

(۲۰۰۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ أَخْوَیْنِ مِنَ الأَنْصَارِ کَانَ بَیْنَہُمَا مِیرَاثٌ فَسَأَلَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ الْقِسْمَۃَ فَقَالَ لَئِنْ عُدْتَ تَسْأَلُنِی الْقِسْمَۃَ لَمْ أُکَلِّمْکَ أَبَدًا وَکُلُّ مَالٍ لِی فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِنَّ الْکَعْبَۃَ لَغَنِیَّۃٌ عَنْ مَالِکَ کَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ وَکَلِّمَ أَخَاکَ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ یَمِینَ عَلَیْکَ وَلاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃِ الرَّبِّ وَلاَ فِی قَطِیعَۃِ الرَّحِمِ وَلاَ فِیمَا لاَ تَمْلِکُ ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٣٨) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ دو انصاری بھائیوں کی میراث تھی۔ ایک نے تقسیم کا مطالبہ کردیا تو دوسرا کہنے لگا : اگر آئندہ سوال کیا تو کلام بھی نہ کروں گا اور تمام مال تعمیرِ کعبہ میں لگا دوں گا۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : کعبہ تیرے مال سے غنی ہے۔ اپنی قسم کا کفارہ دے اور اپنے بھائی سے کلام کر۔ فرماتے ہیں : تیری قسم نہیں، اللہ کی نافرمانی میں نذر نہیں، قطع رحمی اور جس کا تو مالک نہیں اس میں قسم کا اعتبار نہیں ہے۔

20045

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20045

Sahih

(۲۰۰۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَنْبَأَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ أَنْبَأَنَا إِیَاسُ بْنُ أَبِی تَمِیمَۃَ أَبُو مَخْلَدٍ صَاحِبُ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ مَمْلُوکًا لاِبْنَۃِ عَمِّ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَحَلَفَتْ أَنَّ مَالَہَا فِی الْمَسَاکِینِ صَدَقَۃٌ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : کَفِّرِی یَمِینَکِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٣٩) عبدالرحمن بن ابو رافع اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کی چچا کی بیٹی کے غلام تھے۔ اس نے قسم کھائی کہ اس کا مال مساکین میں صدقہ ہے تو ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ تو اپنی قسم کا کفارہ دے۔

20046

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20046

Sahih

(۲۰۰۴۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنِی مَحْمُودٌ عَنِ النَّضْرِ أَنْبَأَنَا أَشْعَثُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَعَائِشَۃَ وَأُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالُوا : تُکَفِّرُ یَمِینَہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٠) ابورافع حضرت ابن عمر، حضرت عائشہ اور ام سلمہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو ۔

20047

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20047

Sahih

(۲۰۰۴۱) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ زَیْنَبَ امْرَأَۃٍ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَحَفْصَۃَ بِنْتِ عُمَرَ نَحْوَہُ۔وَعَنْ حَمَّادٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ نَحْوَہُ وَعَنْ حَمَّادٍ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی رَافِعٍ نَحْوَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤١) بکر بن عبداللہ حضرت ابو رافع سے اس طرح نقل فرماتے ہیں۔

20048

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20048

Sahih

(۲۰۰۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا الأَشْعَثُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ : أَنَّہُ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ امْرَأَۃٍ لَہُ شَیْء ٌ فَحَلَفَتْ مَوْلاَۃٌ لَہُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ أَنَّ مَوْلاَتَہُ أَرَادَتْ أَنْ تُفَرِّقَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ امْرَأَتِہِ فَقَالَتْ ہِیَ یَوْمًا یَہُودِیَّۃٌ وَیَوْمًا نَصْرَانِیَّۃٌ وَکُلُّ مَمْلُوکٍ لَہَا حُرٌّ وَکُلُّ مَالٍ لَہَا فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَعَلَیْہَا الْمَشْیُ إِلَی بَیْتِ اللَّہِ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَیْنَہُمَا فَسَأَلَتْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَحَفْصَۃَ وَأُمَّ سَلَمَۃَ فَکُلُّہُمْ قَالَ لَہَا أَتُرِیدِینَ أَنْ تَکُونِی مِثْلَ ہَارُوتَ وَمَارُوتَ وَأَمَرُوہَا أَنْ تُکَفِّرَ یَمِینَہَا وَتُخَلِّیَ بَیْنَہُمَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ الأَنْصَارِیِّ وَحَدِیثُ رَوْحٍ مُخْتَصَرٌ وَلَمْ یَذْکُرْ حَفْصَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٢) بکر بن عبداللہ مزنی حضرت ابو رافع سے نقل فرماتے ہیں کہ اس کے اور ایک عورت کے درمیان اختلاف تھا تو ان کی لونڈی نے قسم اٹھالی۔ (ب) بکر بن عبداللہ حزنی سیدنا ابورافع سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کی لونڈی تھی۔ اس نے ارادہ کیا کہ اس کے اور بیوی کے درمیان جدائی ہوجائے۔ کہنے لگی : یہ ایک دن یہودی اور ایک دن عیسائی ہوتی ہے اور اس کے تمام غلام آزاد ہیں اور تمام مال اللہ کے راستہ میں ہے اور اس کے ذمہ پیدل چل کر بیت اللہ کا حج بھی ہے، اگر ان کے درمیان تفریق نہ ہو۔ اس نے حضرت عائشہ، ابن عمر، ابن عباس، حفصہ، ام سلمہ (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : کیا تمہارا ارادہ ہے کہ تم مجھے ہاروت وماروت کی طرح بنادو ۔ انھوں نے اس کو حکم دیا کہ اپنی قسم کا کفارہ دو اور ان کا راستہ صاف کر دو ۔

20049

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20049

Sahih

(۲۰۰۴۳) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا غَالِبٌ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ قَالَ قَالَتْ مَوْلاَتِی : لأَفُرِّقَنَّ بَیْنَکَ وَبَیْنَ امْرَأَتِکَ وَکُلُّ مَالٍ لَہَا فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ وَہِیَ یَوْمًا یَہُودِیَّۃٌ وَیَوْمًا نَصْرَانِیَّۃٌ وَیَوْمًا مَجُوسِیَّۃٌ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَیْنَکَ وَبَیْنَ امْرَأَتِکَ قَالَ فَانْطَلَقْتُ إِلَی أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ أُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقُلْتُ إِنَّ مَوْلاَتِی تُرِیدُ أَنْ تُفَرِّقَ بَیْنِی وَبَیْنَ امْرَأَتِی فَقَالَتِ : انْطَلِقْ إِلَی مَوْلاَتِکَ فَقُلْ لَہَا إِنَّ ہَذَا لاَ یَحِلُّ لَکِ فَرَجَعْتُ إِلَیْہَا قَالَ ثُمَّ أَتَیْتُ ابْنَ عُمَرَ فَأَخْبَرْتُہُ فَجَائَ حَتَّی انْتَہَی إِلَی الْبَابِ فَقَالَ ہَا ہُنَا ہَارُوتُ وَمَارُوتُ فَقَالَتْ إِنِّی جَعَلْتُ کُلَّ مَالٍ لِی فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ قَالَ فَمَا تَأْکُلِینَ قَالَتْ وَقُلْتُ وَأَنَا یَوْمًا یَہُودِیَّۃٌ وَیَوْمًا نَصْرَانِیَّۃٌ وَیَوْمًا مَجُوسِیَّۃٌ فَقَالَ إِنْ تَہَوَّدْتِ قُتِلْتِ وَإِنْ تَنَصَّرْتِ قُتِلْتِ وَإِنْ تَمَجَّسْتِ قُتِلْتِ فَقَالَتْ فَمَا تَأْمُرُنِی قَالَ تُکَفِّرِی یَمِینَکِ وَتَجْمَعِی بَیْنَ فَتَاکِ وَفَتَاتَکِ۔ [صحیح تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٣) بکر بن عبداللہ مزنی حضرت ابو رافع سے نقل فرماتے ہیں کہ میری لونڈی نے کہا : میں تیرے اور تیری بیوی کے درمیان ضرور تفریق کرواؤں گی۔ اس کا تمام مال کعبہ کی تعمیر کے لیے اور یہ یہودیہ، عیسائی، مجوسیہ ہو اگر تیرے اور تیری بیوی کے درمیان جدائی نہ ہو۔ کہتے ہیں : میں ام سلمہ (رض) کے پاس گیا۔ میں نے کہا : میری لونڈی ہمارے درمیان جدائی چاہتی ہے تو فرمانے لگی : جاؤ اس سے کہو، تیرے لیے یہ جائز نہیں ہے میں واپس پلٹ کر آیا۔ کہتے ہیں : پھر میں واپس پلٹ کر ابن عمر (رض) کے پاس آیا ان کو خبر دی وہ دروازے تک آئے اور فرمانے لگے : کیا یہاں ہاروت وماروت ہیں۔ کہنے لگی : میں نے اپنا تمام مال کعبہ کی تعمیر میں لگا دیا۔ فرماتے ہیں تم کیا کھاؤ گی۔ ، کہتی ہے : میں یہودیہ یا عیسائیہیامجوسیہ ہوئی۔ فرمانے لگے : اگر تو یہودیہ، عسائیہ، مجوسیہ ہوئی تو قتل کردی جائے گی تو وہ عورت کہنے لگی : پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : اپنی قسم کا کفارہ دے اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کو جمع کر۔

20050

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20050

Sahih

(۲۰۰۴۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا أَنْبَأَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ السَّرْخَسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی رَافِعٍ : أَنَّ لَیْلَی بِنْتَ الْعَجْمَائِ مَوْلاَتَہُ قَالَتْ ہِیَ یَہُودِیَّۃٌ وَہِیَ نَصْرَانِیَّۃٌ وَکُلُّ مَمْلُوکٍ لَہَا مُحَرَّرٌ وَکُلُّ مَالٍ لَہَا ہَدْیٌ إِنْ لَمْ یُطَلِّقِ امْرَأَتَہُ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَیْنَہُمَا فَأَتَی زَیْنَبَ فَانْطَلَقَتْ مَعَہُ فَقَالَتْ ہَا ہُنَا ہَارُوتُ وَمَارُوتُ قَالَتْ قَدْ عَلِمَ اللَّہُ مَا قُلْتُ کُلُّ مَالٍ لِی ہَدْیٌ وَکُلُّ مَمْلُوکٍ لِی مُحَرَّرٌ وَہِیَ یَہُودِیَّۃٌ وَہِیَ نَصْرَانِیَّۃٌ قَالَتْ خَلِّی بَیْنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِہِ قَالَ فَأَتَیْتُ حَفْصَۃَ فَأَرْسَلْتُ إِلَیْہَا کَمَا قَالَتْ زَیْنَبُ قَالَتْ خَلِّی بَیْنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِہِ فَأَتَیْتُ ابْنَ عُمَرَ فَجَائَ مَعِی فَقَامَ بِالْبَابِ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَتْ بِأَبِی أَنْتَ وَأَبُوکَ قَالَ أَمِنْ حِجَارَۃٍ أَنْتِ أَمْ مِنْ حَدِیدٍ أَتَتْکِ زَیْنَبُ وَأَرْسَلَتْ إِلَیْکِ حَفْصَۃُ قَالَتْ قَدْ حَلَفْتُ بِکَذَا أَوْ کَذَا قَالَ کَفِّرِی عَنْ یَمِینِکِ وَخَلِّی بَیْنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا فِی غَیْرِ الْعِتْقِ فَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا مِنْ وَجْہٍ آخَرَ أَنَّ الْعَتَاقَ یَقَعُ وَکَذَلِکَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَکَأَنَّ الرَّاوِیَ قَصَّرَ بِنَقْلِہِ فِی رِوَایَۃِ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَوْ لَمْ یَکُنْ لَہَا فِی الْوَقْتِ مَمْلُوکٌ فَلَمْ یَتَعَرَّضُوا لَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٤) بکر بن عبداللہ مزنی حضرت ابورافع سے نقل فرماتے ہیں کہ لیلیٰ بنت عجما اس کی لونڈی تھی۔ کہنے لگی : یہ یہودیہ اور عیسائیہ ہے۔ اس کے تمام غلام آزاد ہیں اور اس کا تمام مال صدقہ ہے۔ اگر اس نے اپنی بیوی کو طلاق نہ دی اور ان دونوں کے درمیان تفریق نہ ہوئی۔ زینب آئی تو یہ اس کے ساتھ چلی۔ کہتی ہیں : کیا یہاں ہاروت و ماروت ہیں ؟ کہتی ہیں : اللہ جانتا ہے جو میں نے کہا : میرا تمام مال صدقہ ہے اور تمام غلام آزاد ہیں اور یہ یہودیہ یا عیسائیہ ہے۔ فرماتی ہیں کہ تم مرد اور عورت کا راستہ صاف کر دو ۔ میں ابن عمر (رض) کے پاس آیا۔ وہ میرے ساتھ آئے اور دروازے پر کھڑے ہوگئے۔ جب اس نے سلام کہا تو کہنے لگی : میرے اور تیرے باپ کی قسم ! ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : کیا تو پتھر یا لوہے سے ہے ؟ حفصہ نے تیرے پاس زینب کو روانہ کیا تھا۔ کہتی ہیں : میں نے فلاں فلاں قسم کھائی ہے۔ کہنے لگے : اپنی قسم کا کفارہ دے اور مرد اور عورت کا راستہ چھوڑ دے۔ شیخ فرماتے ہیں : یہ گردن کی آزادی کے علاوہ ہے، ابن عمر (رض) سے دوسری سند سے ہے کہ آزادی بھی واقع ہوجاتی ہے اور اس طرح ابن عباس (رض) سے بھی منقول ہے۔

20051

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20051

Zaeef

(۲۰۰۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ خُشْکُنَانَۃُ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ مُوسَی الْخَتِّیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ عَنِ الْعَوَّامِ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی الرَّجُلِ یَحْلِفُ بِالْمَشْیِ أَوْ مَالُہُ فِی الْمَسَاکِینِ أَوْ فِی رِتَاجِ الْکَعْبَۃِ أَنَّہَا یَمِینٌ یُکَفِّرُہَا إِطْعَامُ عَشَرَۃِ مَسَاکِینَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٥) مجاہد حضرت عمر اور حضرت عائشہرضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : آدمی پیدل چل کر حج کرنے کی قسم اٹھاتا ہے یا یہ کہ اس کا مال مسکینوں میں صدقہ ہے یا کعبہ کی تعمیر میں ہے تو یہ قسم ہے۔ اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔

20052

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20052

Zaeef

(۲۰۰۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ قَالَ سَمِعْتُ الشَّافِعِیَّ وَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنِ الْمَشْیِ فَحَنِثَ بِالْمَشْیِ إِلَی الْکَعْبَۃِ فَأَفْتَاہُ بِکَفَّارَۃِ یَمِینٍ فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ بِہَذَا تَقُولُ یَا أَبَا عَبْدِ اللَّہِ فَقَالَ ہَذَا قَوْلُ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنِّی قَالَ مَنْ ہُوَ قَالَ عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٦) ربیع امام شافعی سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے پوچھا : پیدل چل کر حج کرنے کے بارے میں۔ لیکن قسم پوری نہ کرسکا تو وہ قسم کا کفارہ دے ؟ تو آدمی کہنے لگا : اے ابوعبداللہ ! آپ یہ کہتے ہیں ؟ فرمانے لگے : یہ اس کی بات جو مجھ سے بہتر تھیپوچھا : وہ کون تھے ؟ کہنے لگے : عطاء بن ابی رباح۔

20053

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20053

Sahih

(۲۰۰۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَنْبَأَنَا زَاہِرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ یَعْنِی ابْنَ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا ہَیْثَمٌ یَعْنِی ابْنَ خَارِجَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ عَنِ الْحَسَنِ وَحَجَّاجٍ عَنْ عَطَائٍ أَنَّہُمَا قَالاَ فِیمَنْ قَالَ ہُوَ مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ فَحَنِثَ فِیہِ کَفَّارَۃُ یَمِینٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٧) منصور نے حسن سے اور حجاج نے عطاء سے نقل کیا ہے کہ یہ دونوں حضرات اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے کہا کہ وہ حج کا احرام باندھے گا پھر حانث ہوگیا کہ اس پر قسم کا کفارہ ہے۔

20054

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20054

Sahih

(۲۰۰۴۸) قَالَ الشَّیْخُ وَمَنْ قَالَ بِہَذَا الْقَوْلِ یُشْبِہُ أَنْ یَحْتَجَّ بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ (ح) وَأَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ الْوَلِیدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِیدِ وَأَحْمَدُ بْنُ عِیسَی وَیُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ کَعْبِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُمَاسَۃَ عَنْ أَبِی الْخَیْرِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : کَفَّارَۃُ النَّذْرِ کَفَّارَۃُ الْیَمِینِ۔ سَقَطَ مِنْ رِوَایَۃِ ابْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَبُو الْخَیْرِ فَلَمْ یَذْکُرْہُ فِی إِسْنَادِہِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ سَعِیدٍ وَأَحْمَدَ بْنِ عِیسَی وَیُونُسَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٨) عقبہ بن عامر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔

20055

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20055

Zaeef

(۲۰۰۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِیَ بِہِ وَجْہُ اللَّہِ ۔ [ضعیف۔ مسند احمد ۶۷۱۴۔ ۶۹۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٠٤٩) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا : نذر وہ ہے جس کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کی جائے۔