Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3926

قسموں کا بیان

قسم اٹھانے کے بعد بہتر کام کرے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیں

16 hadiths in this chapter

19847

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19847

Sahih

(۱۹۸۴۱) أَخْبَرَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ أَمْلاَہُ عَلَیْنَا حِفْظًا سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَثَلاَثِمِائَۃٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ : سَخْتُوَیْہُ بْنُ مَازَیَارَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ السَّدُوسِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ لاَ تَسْأَلِ الإِمَارَۃَ فَإِنَّکَ إِنْ أُعْطِیتَہَا عَنْ مَسْأَلَۃٍ وُکِلْتَ إِلَیْہَا وَإِنْ أُعْطِیتَہَا عَنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ أُعِنْتَ عَلَیْہَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَیْتَ غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَکَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ فِی الْحَلِفِ دُونَ الإِمَارَۃِ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ الْحَسَنِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤١) عبدالرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عبدالرحمن ! کبھی امارت کا سوال نہ کرنا۔ اگر تو نے کسی کے بارے میں سوال کرلیا اور دے دیا گیا تو تیرے سپرد کردیا جائے گا، اگر بغیر مانگے ملے تو تیری مدد کی جائے گی اور جب آپ کسی کام پر قسم اٹھائیں اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو پھر بہتر کام کرلو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو ۔

19848

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19848

Sahih

(۱۹۸۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرُوَیْہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ہُوَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یَأْکُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ فَقَالَ : ادْنُ فَکُلْ فَقُلْتُ إِنِّی حَلَفْتُ لاَ آکُلُہُ قَالَ ادْنُ فَکُلْ وَسَأُخْبِرُکَ عَنْ یَمِینِکَ ہَذِہِ قَالَ فَدَنَوْتُ فَأَکَلْتُ قَالَ أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی نَاسٍ مِنَ الأَشْعَرِیِّینَ نَسْتَحْمِلُہُ فَقَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ فَمَا بَرِحْنَا حَتَّی أَتَتْہُ فَرَائِضُ غُرُّ الذُّرَی فَأَمَرَ لَنَا مِنْہَا بِحُمْلاَنٍ فَمَا بَرِحْنَا إِلاَّ یَسِیرًا حَتَّی قُلْنَا مَا صَنَعْنَا نَسَّیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَمِینَہُ وَاللَّہِ لاَ نُفْلِحُ قَالَ فَرَجَعْنَا إِلَیْہِ قَالَ مَا رَدَّکُمْ قَالُوا إِنَّکَ حَلَفْتَ أَلاَّ تَحْمِلَنَا فَخَشِینَا أَنْ لاَ یُبَارَکَ لَنَا وَخَشِینَا أَنْ نَکُونَ نَسَّیْنَاکَ یَمِینَکَ قَالَ : إِنِّی وَاللَّہِ مَا نَسِیتُہَا وَلَکِنْ مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٢) زھدم حرمی فرماتے ہیں کہ میں ابوموسیٰ کے پاس آیا۔ وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے۔ فرمانے لگے : قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔ میں نے کہا : میں نے قسم اٹھائی ہے کہ نہیں کھاؤں گا۔ فرماتے ہیں : کھاؤ عنقریب میں تیری قسم کے بارے میں بتاتا ہوں، کہتے ہیں : میں نے قریب ہو کر کھالیا، فرماتے ہیں : ہم اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ ہم سواریوں کام طالبہ کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ ہی میرے پاس موجود ہے، ہم ٹھہرے رہے تو بلند کہا نوں والے اونٹ آئے تو آپ نے ہمیں سواریاں مہیا کردیں تو ہم تھوڑا ہی چلے تھے۔ ہم نے سوچا کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی قسم بھلا دیں۔ اللہ کی قسم ! ہم فلاح نہ پائے گے، پھر ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تمہیں کس چیز نے واپس کردیا ؟ وہ کہنے لگے : اے اللہ کے نبی ! آپ نے قسم اٹھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ دیں گے۔ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں ان میں برکت نہ دی جائے اور کہیں ہم نے آپ کو قسم بھلانہ دی ہو۔ آپ نے فرمایا : میں اپنی قسم بھولا نہیں ہوں، لیکن جو کوئی قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کام کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔

19849

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19849

Sahih

(۱۹۸۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ فَذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ شَیْبَانَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٣) صعق بن حزن بھی اس طرح بیان کرتے ہیں۔

19850

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19850

Sahih

(۱۹۸۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدُوَیْہِ بْنِ سَہْلٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ : سُلَیْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ السَّنْجِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی السَّلِیلِ عَنْ زَہْدَمٍ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَسْتَحْمِلُہُ فَقَالَ : وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ : فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِثَلاَثِ ذَوْدٍ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا فَحَمَلْتَنَا قَالَ : إِنِّی لَمْ أَحْمِلْکُمْ وَلَکِنَّ اللَّہَ حَمَلَکُمْ وَاللَّہِ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ أَتَیْتُہُ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُلَیْمَانَ۔ قَالَ الشَّیْخُ قَصَّرَ بِہِ التَّیْمِیُّ فَلَمْ یَنْقُلْ فِیہِ الْکَفَّارَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٤) زہدم حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سواریوں کا مطالبہ لے کر آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! نہ تو میں تمہیں سوار کروں گا اور نہ ہی میرے پاس سواری موجود ہے کہ تمہیں مہیا کرسکوں۔ لیکن جب ہم واپس پلٹے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین اونٹ دیے۔ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو قسم اٹھائی تھی کہ سواری نہ دیں گے لیکن پھر ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سواری دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب میں قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام بہتر دیکھتا ہوں تو بہتر کام کرلیتا ہوں۔

19851

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19851

Sahih

(۱۹۸۴۵) وَقَدْ أَخْرَجْنَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَبِی قِلاَبَۃَ وَالْقَاسِمِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ : إِنِّی وَاللَّہِ إِنْ شَائَ اللَّہُ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ أَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَتَحَلَّلْتُہَا ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ أَیُّوبُ وَحَدَّثَنِیہِ الْقَاسِمُ الْکَلْبِیُّ عَنْ زَہْدَمٍ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٥) زہدم جرمی حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اللہ چاہے تو میں قسم اٹھاتا ہوں۔ پھر دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کرلیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔

19852

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19852

Sahih

(۱۹۸۴۶) وَرَوَاہُ أَبُو بُرْدَۃَ بْنُ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : إِنِّی وَاللَّہِ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ کَفَّرْتُ یَمِینِی وَأَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا غَیْلاَنُ بْنُ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ فَذَکَرَہُ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٦) ابو بردہ بن ابو موسیٰ اشعری (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں، دوسرا بہتر ہو تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کرلیتا ہوں۔

19853

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19853

Sahih

(۱۹۸۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ کَیْسَانَ الْیَشْکُرِیُّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَعْتَمَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ فَوَجَدَ الصِّبْیَۃَ قَدْ نَامُوا فَأَتَاہُ أَہْلُہُ بِطَعَامٍ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَأْکُلَ مِنْ أَجْلِ صِبْیَتِہِ ثُمَّ بَدَا لَہُ فَأَکَلَ فَأَتَیَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِہَا وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مَرْوَانَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٧) ابو حازم حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دیر کردی۔ پھر اپنے گھر واپس آیا تو اس کے بچے سو چکے تھے، اس کی بیوی نے کھانا پیش کیا تو اس نے بچوں کی وجہ سے قسم کھائی کہ وہ کھانا نہیں کھائے گا۔ لیکن بعد میں اس نے کھالیا۔ پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس کا تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو قسم اٹھائے دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو اس کو کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔

19854

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19854

Sahih

(۱۹۸۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ أَنْبَأَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ فَسَأَلَہُ نَفَقَۃً أَوْ فِی ثَمَنِ خَادِمٍ فَقَالَ لَہُ عَدِیٌّ مَا عِنْدِی إِلاَّ دِرْعِی وَمِغْفَرِی فَأَنَا أَکْتُبُ لَکَ إِلَی أَہْلِی تُعْطَہَا قَالَ فَلَمْ یَرْضَ قَالَ فَغَضِبَ عَدِیٌّ فَحَلَفَ لاَ یُعْطِیہِ شَیْئًا قَالَ فَرَضِیَ الرَّجُلُ قَالَ فَقَالَ لَوْلاَ أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی تِقَائَ ہَا فَلْیَأْتِ التَّقْوَی ۔ مَا حَنِثْتُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٨) تمیم بن طرفہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی عدی بن حاتم کے پاس آیا۔ اس نے خرچ یا ایک خادم کی قیمت کا سوال کیا، تو عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میرے پاس تو زرع یا خود ہے، لیکن میں اپنے گھر والوں کو لکھ دیتا ہوں وہ تجھے دے دیں گے۔ راوی کہتے ہیں : وہ بندہ راضی نہ ہوا تو عدی (رض) کو غصہ آگیا۔ قسم اٹھائی کہ کچھ نہ دیں گے۔ بعد میں آدمی راضی ہوگیا تو عدی فرماتے ہیں : اگر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا نہ ہوتا کہ آپ نے فرمایا : جو قسم اٹھائے پھر اس سے بہتر تقویٰ والی بات دیکھی ہے تو تقویٰ کی خاطر اس کو چھوڑ دے۔ ورنہ میں قسم نہ توڑتا۔

19855

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19855

Sahih

(۱۹۸۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ تَمِیمٍ الطَّائِیِّ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیَتْرُکْ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِیِّ عَنْ شُعْبَۃَ وَقَالَ : وَلْیَتْرُکْ یَمِینَہُ وَرَوَاہُ الأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ تَمِیمٍ الطَّائِیِّ عَنْ عَدِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا حَلَفَ أَحَدُکُمْ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی خَیْرًا مِنْہَا فَلْیُکَفِّرْہَا وَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٤٩) عدی بن حاتم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو بہتر کام کرلے یا اس کو چھوڑ دے۔ (ب) حضرت معاذ عنبری شعبہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اپنی قسم ترک کر دے۔ (ج) عدی (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی قسم اٹھائے پھر اس سے بہتر کام دیکھے تو اپنی قسم کا کفارہ دے دے اور بہتر کام کرلے۔

19856

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19856

Sahih

(۱۹۸۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ الْبُخَارِیُّ أَنْبَأَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ عَنِ الأَعْمَشِ فَذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَیْلٍ وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ مَعَ ذِکْرِ الْکَفَّارَۃِ فِیہِ۔ وَرَوَاہُ سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ فَذَکَرَ فِیہِ الْکَفَّارَۃَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ وَلَمْ یَذْکُرْہَا فِی الرِّوَایَۃِ الأُخْرَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٠) تمیم بن طرفہ نے ایک روایت میں کفارے کا تذکرہ کیا ہے اور ایک روایت میں کفارے کا ذکر نہیں کیا۔

19857

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19857

Sahih

(۱۹۸۵۱) وَرَوَاہُ غَیْرُ تَمِیمٍ عَنْ عَدِیٍّ فَذَکَرَ فِیہِ الْکَفَّارَۃَ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ یُحَدِّثُ : أَنَّ عَدِیَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سُئِلَ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یُعْطِیَ ثُمَّ أَعْطَی فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیُکَفِّرْ یَمِینَہُ۔ [صحیح۔ دون ذکر الکفارۃ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥١) عمرو بن مرہ نے عبداللہ بن عمرو سے سنا، جو حسن بن علی کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ حضرت عدی (رض) سے سوال کیا گیا تو انھوں نے قسم کھائی کہ وہ نہیں دیں گے لیکن بعد میں دے دیا۔ پھر فرمایا : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ نے فرمایا : جس نے قسم کھائی پھر اس سے بہتر کام دیکھا تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کرلے۔

19858

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19858

Sahih

(۱۹۸۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَاللَّہِ لأَنْ یَلِجَّ أَحَدُکُمْ بِیَمِینِہِ فِی أَہْلِہِ آثَمُ لَہُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ أَنْ یُعْطِیَ کَفَّارَتَہُ الَّتِی فَرَضَ اللَّہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ کِلاَہُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر تم میں سے کوئی اپنے گھر والوں کے بارے میں قسم اٹھائے اور وہ اس میں گناہ گار ہے اللہ کے ہاں اس سے کہ وہ اللہ کا فرض کردہ کفارہ دے دے۔

19859

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19859

Sahih

(۱۹۸۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا اسْتَلَجَّ الرَّجُلُ فِی أَہْلِہِ فَہُوَ أَعْظَمُ إِثْما لَیْسَ تُغْنِی الْکَفَّارَۃُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ یَحْیَی بْنِ صَالِحٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اپنے گھر والوں کے بارے میں قسم کے اندر ضد کرتا ہے وہ بہت بڑا گناہ گار ہے۔ اس میں کفارہ بھی کفایت نہیں کرتا۔

19860

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19860

Sahih

(۱۹۸۵۴) وَأَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِجَازَۃً أَخْبَرَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْقَارِئُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدُّارِمِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِیُّ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : مَنِ اسْتَلَجَّ فِی أَہْلِہِ بِیَمِینِہِ فَہُوَ أَعْظَمُ إِثْمًا ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٤) یحییٰ بن صالح وحاظی اپنی سند سے ذکر کرتے ہیں کہ جب آدمی اپنے گھر والوں کے بارے میں قسم کے لیے ضد کرتا ہے تو وہ گناہ کے اعتبار سے بڑا ہے۔

19861

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19861

Zaeef

(۱۹۸۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَلاَ تَجْعَلُوا اللَّہَ عُرْضَۃً لأَیْمَانِکُمْ} [البقرۃ ۲۲۴] یَقُولُ لاَ تَجْعَلْنِی عُرْضَۃً لِیَمِینِکَ أَنْ لاَ تَصْنَعَ الْخَیْرَ وَلَکِنْ کَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ وَاصْنَعِ الْخَیْرَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٥) علی بن ابو طلحہ حضرت ابن عباس (رض) سے اللہ کے اس قول { وَلاَ تَجْعَلُوا اللَّہَ عُرْضَۃً لأَیْمَانِکُمْ } [البقرۃ ٢٢٤] ” تم اپنی قسموں کا شانہ اللہ کو نہ بناؤ۔ “ فرماتے ہیں کہ تم اپنی قسموں کا شانہ اللہ کو نہ بناؤ کہ پھر تم بھلائی نہ کرو، بلکہ قسم کا کفارہ دے کر اچھا کام کرلو۔

19862

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19862

Sahih

(۱۹۸۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ فِی قَوْلِہِ {وَلاَ تَجْعَلُوا اللَّہَ عُرْضَۃً لأَیْمَانِکُمْ} [البقرۃ ۲۲۴] قَالَ لاَ تَعْتَلُّوا بِاللَّہِ لاَ یَقُولُ أَحَدُکُمْ إِنِّی آلَیْتُ أَنْ لاَ أَصِلَ رَحِمًا وَلاَ أَسْعَی فِی صَلاَحٍ وَلاَ أَتَصَدَّقَ مِنْ مَالِی کَفِّرْ عَنْ یَمِینِکَ وَائْتِ الَّذِی حَلَفْتَ عَلَیْہِ وَہُوَ قَوْلُ قَتَادَۃَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٥٦) قتادہ حضرت حسن سے اللہ کے اس قول : { وَلاَ تَجْعَلُوا اللَّہَ عُرْضَۃً لأَیْمَانِکُمْ } [البقرۃ ٢٢٤] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ تم اللہ کی قسم نہ اٹھاؤ۔ تم جس سے کوئی یہ نہ کہے کہ اللہ کی قسم ! میں صلہ رحمی نہ کروں گا، اصلاح نہ کروں گا، اپنے مال سے صدقہ نہ کروں گا۔ اپنی قسم کو ختم کرے اور کفارہ دے۔