Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 65 · Chapter 3920

مقابلہ بازی اور تیر اندازی کا بیان

چوپاؤں اور جانوروں کے نام رکھنے کا حکم

8 hadiths in this chapter

19805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19805

Sahih

(۱۹۷۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَتْ نَاقَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تُسَمَّی الْعَضْبَائَ وَکَانَتْ لاَ تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِیٌّ عَلَی قَعُودٍ لَہُ فَسَبَقَہَا فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَلَمَّا رَأَی مَا فِی وُجُوہِہِمْ قَالُوا یَا رَسُولَ اللَّہِ سُبِقَتِ الْعَضْبَائُ فَقَالَ : إِنَّ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ لاَ یَرْفَعَ شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا إِلاَّ وَضَعَہُ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ حُمَیْدٍ وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الْحَجِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قِصَّۃِ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ رَکِبَ الْقَصْوَائَ حَتَّی أَتَی الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِہِ الْقَصْوَائِ إِلَی الصَّخَرَاتِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۷۱۔ ۲۸۷۲۔ ۶۵۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٩٩) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کا نام عضباء تھا اور یہ کبھی ہاری نہ تھی، ایک مرتبہ ایک دیہاتی کا اونٹ اس سے جیت گیا تو مسلمانوں کو ناگوار گزرا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے چہروں پر ناراضگی کے اثرات دیکھے اور انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! عضباء ہار گئی ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کا قانون ہے کہ جس کو دنیا میں عروج ملتا ہے ایک دن اس پر زوال بھی آتا ہے۔ (ب) جابر بن عبداللہ (رض) حجۃ الوداع کے قصہ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قصواء اونٹنی پر سوار ہوئے تو آپ کی اونٹنی قصواء کا پیٹ چٹانوں سے مس کررہا تھا۔

19806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19806

Zaeef

(۱۹۸۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ الْجَرْمِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَ الْبِسْطَامِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا أُبَیُّ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَرَسٌ فِی حَائِطِنَا یُقَالُ لَہُ اللُّحَیْفُ۔ لَفْظُ حَدِیثِ إِبْرَاہِیمَ وَفِی رِوَایَۃِ الْجَرْمِیِّ : اللُّخَیْفُ بِالْخَائِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْنٍ بِالْحَائِ ثُمَّ قَالَ وَقَالَ بَعْضُہُمُ : اللُّخَیْفُ بِالْخَائِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ البخاری ۲۸۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٠) سہل بن سعد اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گھوڑا ہمارے باغ میں تھا۔ اس کا نام لحیف یا لخیف تھا ۔

19807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19807

Zaeef

(۱۹۸۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ الْجَرْمِیُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنِی أُبَیُّ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَخِیہِ مُصَدَّقِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِیہِ ہَکَذَا قَالَ : إِنَّہُ کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- عِنْدَہُمْ فَرَسٌ یُقَالُ لَہَا الظَّرِبُ وَآخَرُ یُقَالُ لَہُ اللِّزَازُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠١) مصدق بن عباس (رض) اپنے والد سے اس طرح نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک گھوڑا تھا، اس کا نام ظرب اور دوسرے کا نام لزار تھا۔

19808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19808

Zaeef

(۱۹۸۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُہَیْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّہُ کَانَ عِنْدَ سَعْدِ بْنِ أَبِی سَہْلٍ ثَلاَثَۃُ أَفْرَاسٍ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- یَعْلِفُہُنَّ وَأَسْمَاؤُہُنَّ اللِّزَازُ وَاللُّحَیْفُ وَالظَّرِبُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٢) سہل بن سعد بیان فرماتے ہیں کہ سعد بن ابی سہل کے پاس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تین گھوڑے تھے۔ وہ ان کو چارہ دیتے اور ان کے نام رکھتے : لزاز، لحیف، ظرب۔

19809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19809

Sahih

(۱۹۸۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِینَۃِ فَاسْتَعَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَسًا مِنْ أَبِی طَلْحَۃَ یُقَالُ لَہُ الْمَنْدُوبُ فَرَکِبَہُ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ مَا رَأَیْنَا مِنْ شَیْئٍ وَإِنَّ وَجَدْنَاہُ لَبَحْرًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٣) قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے سنا ، وہ فرماتے تھے کہ مدینہ میں گھبراہٹ ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوطلحہ کا گھوڑا عاریتاً لیا۔ اس کا نام مندوب تھا، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے۔ جب واپس پلٹے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم نے کچھ نہیں دیکھا اور اس کو ہم نے سمندر پایا ہے۔

19810

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19810

Zaeef

(۱۹۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنْتُ رِدْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- عَلَی حِمَارٍ یُقَالُ لَہُ عُفَیْرٌ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٤) معاذ بن جبل (رض) فرماتے ہیں کہ میں گدھے پر نبی کے پیچھے سوار تھا۔ اس کا نام عفیر تھا،

19811

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19811

Zaeef

(۱۹۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ إِدْرِیسَ الأَوْدِیِّ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ فَرَسُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یُقَالُ لَہُ الْمُرْتَجِزُ وَبَغْلَتُہُ یُقَالُ لَہَا دُلْدُلُ وَحِمَارُہُ یُقَالُ لَہُ عُفَیْرٌ وَسَیْفُہُ یُقَالُ لَہُ ذُو الْفِقَارِ وَدِرْعُہُ ذَاتُ الْفُضُولِ وَنَاقَتُہُ الْقَصْوَائُ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گھوڑا تھا۔ اس کا نام مرتجز تھا اور خچر کا نام دلدل اور گدھے کا نام عضیر تھا اور تلوار کا نام ذوالفقار اور زرع کا نام ذات الفضول اور اونٹنی کا نام قصواء تھا۔

19812

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19812

Zaeef

(۱۹۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالَ ذَکَرَ سُفْیَانُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَتْ نَاقَۃُ النَّبِیِّ -ﷺ- تُسَمَّی الْعَضْبَائَ وَبَغْلَتُہُ الشَّہْبَائَ وَحِمَارُہُ یَعْفُورٌ وَجَارِیَتُہُ خَضِرَۃُ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ قَالَ : مَا تَرَکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ بَغْلَتَہُ الْبَیْضَائَ وَسِلاَحَہُ وَأَرْضًا جَعَلَہَا صَدَقَۃً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٨٠٦) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کا نام عضباء تھا اور خچر کا نام شہباء اور گدھے کو یعفور کہتے تھے اور لونڈی کا نام خضرۃ۔ (ب) عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفید خچر اور اسلحہ اور زمین چھوڑی، جسے کو صدقہ کردیا۔