Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 63 · Chapter 3761

شکار اور ذبیحوں سے متعلق

اللہ جل جلالہ نے فرمایا : وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا، کہہ دیجیے تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور جو تم شکاری کتوں کو سدھاتے ہو جو اللہ نے تمہیں تعلیم دی تو جو کتے تمہارے لیے روکے رکھیں اس کو کھالو۔

3 hadiths in this chapter

18872

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18872

Zaeef

(١٨٨٦٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ سَلْمَی أُمِّ رَافِعٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِقَتْلِ الْکِلاَبِ فَقَالَ النَّاسُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا أُحِلَّ لَنَا مِنْ ہَذِہِ الأُمَّۃِ الَّتِی أَمَرْتَ بِقَتْلِہَا فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ { یَسْئَلُوْنَکَ مَاذَآ اُحِلَّ لَھُمْ قُلْ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِیْنَ } [المائدۃ ٤] ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٦٦) ابو رافع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمارے لیے اس سے کیا حلال ہے جن کے قتل کا آپ نے حکم دیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :{ یَسْئَلُوْنَکَ مَاذَآ اُحِلَّ لَھُمْ قُلْ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِیْنَ } [المائدۃ ٤] وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال ہے، کہہ دیجیے : تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور جو تم نے شکاری کتے سدھائے ہیں۔

18873

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18873

Zaeef

(١٨٨٦٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْیَنَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْیَنَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الْمُجَالِدِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی کِلاَبًا أَصْطَادُ بِہَا فَقَالَ : انْظُرُوا ہَذِہِ الْجَوَارِحَ عَلِّمُوہُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اللَّہُ وَکُلُوا مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَیْکُمْ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٦٧) عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیعرض کیا : میرا کتا ہے جس سے میں شکار کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : ان شکار کرنے والوں کی جانب دیکھو، انھیں سکھاؤ جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے اور اس شکار کو کھالو، جو تمہارے لیے روکے رکھیں۔

18874

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18874

Zaeef

(١٨٨٦٨) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قَوْلِہِ تَعَالَی { وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ } [المائدۃ ٤] قَالَ : مِنَ الْکِلاَبِ الْمُعَلَّمَۃِ وَالْبَازِی وَکُلِّ طَیْرٍ یُعَلَّمُ لِلصَّیْدِ وَفِی قَوْلِہِ { مُکَلِّبِینَ }[المائدۃ ٤] قَالَ یَقُولُ ضَوَارِیَ ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ قَالَ : الْجَوَارِحُ الطَّیْرُ وَالْکِلاَبُ ۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ فِی قَوْلِہِ { مُکَلِّبِینَ } [المائدۃ ٤] قَالَ تُکَالِبُونَ الصَّیْدَ ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ { تَنَالُہُ أَیْدِیکُمْ } [المائدۃ ٩٤] قَالَ یَعْنِی النَّبْلَ وَیُقَالُ أَیْدِیکُمْ أَیْضًا صِغَارُ الصَّیْدِ الْفِرَاخُ وَالْبَیْضُ وَرِمَاحُکُمْ یُقَالَ کِبَارُ الصَّیْدِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٦٨) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اللہ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں : { وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِیْنَ } [المائدۃ ٤] اور جو تم شکار کرنے والوں کو سکھاتے ہو۔ 1 شکاری کتے سدھائے ہوئے، 2 باز، 3 ہر وہ پرندہ جس کو شکار کے لیے سکھایا گیا ہو، { مُکَلِّبِیْنَ } شکار ی جانور مجاہد کہتے ہیں کہ پرندے اور کتے جو شکار کرتے ہو اور قتادہ فرماتے ہیں کہ جن کتوں سے تم شکار کرتے ہو { تَنَالُہٗٓ اَیْدِیْکُمْ } [المائدۃ ٩٤] یعنی تیر، { اَیْدِیْکُمْ } سے مراد چڑیا وغیرہ، { وَ رِمَاحُکُمْ } سے مراد بڑا شکار۔