Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3749

جزیہ کا بیان

جو لڑائی پر طاقت رکھتا ہو اس سے صلح کا بیان

2 hadiths in this chapter

18826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18826

Sahih

(١٨٨٢٠) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعْدُوَیْہِ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بَعَثَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی الْمَوْسِمِ وَأَمَرَہُ أَنْ یُنَادِیَ بِہَؤُلاَئِ الْکَلِمَاتِ قَالَ فَبَیْنَا أَبُو بَکْرٍ نَازِلٌ فِی بَعْضِ الطَّرِیقِ إِذْ سَمِعَ رُغَائَ نَاقَۃِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْقَصْوَائَ فَخَرَجَ فَزِعًا وَظَنَّ أَنَّہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَإِذَا عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَدَفَعَ إِلَیْہِ کِتَابَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَتَی عَلِیٌّ الْمَوْسِمَ وَأَمَرَ عَلِیًّا أَنْ یُنَادِیَ بِہَؤُلاَئِ الْکَلِمَاتِ فَانْطَلَقَا فَحَجَّا فَقَامَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَنَادَی فِی وَسَطِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ بَرِیئٌ مِنْ کُلِّ مُشْرِکٍ { فَسِیحُوا فِی الأَرْضِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّکُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللَّہِ } [التوبۃ ٢] لاَ یَحُجَّنَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ وَلاَ یَطُوفَنَّ بِالْبَیْتِ عُرْیَانٌ وَلاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ کَانَ یُنَادِی بِہَذَا فَإِذَا بَحَّ قَام أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَنَادَی بِہَا۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٢٠) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر (رض) کو امیر حج بنا کر روانہ کیا اور ان باتوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا، حضرت ابوبکر (رض) نے راستہ میں کسی جگہ پڑاؤ کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی قصواء کی آواز سنی، گھبرا کر نکلے ہیں، جبکہ وہ حضرت علی (رض) تھے، انھوں آپ کا خط ابوبکر (رض) کو دیا، جس میں تھا کہ ان باتوں کا اعلان حضرت علی (رض) کو کرنے دیا جائے۔ جب ابوبکر (رض) وعلی (رض) نے حج کیا تو حضرت علی (رض) نے ایام تشریق کے درمیان ان باتوں کا اعلان کردیا کہ اللہ ورسول ہر مشرک سے بری ہیں۔ { فَسِیْحُوْا فِی الْاَرْضِ اَرْبَعَۃَ اَشْھُرٍ وَّ اعْلَمُوْٓا اَنَّکُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰہِ } [التوبۃ ٢] تم زمین پر چار ماہ چلو پھرو، جان لو تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔ 1 اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے، 2 کپڑے اتار کر بیت اللہ کا طواف نہ کیا جائے۔ 3 جنت میں صرف مومن داخل ہوگا، ابوہریرہ ان کی آواز آگے پہنچاتے تھے۔

18827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18827

Sahih

(١٨٨٢١) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْمُحَرَّرِ بْنِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حِینَ بَعَثَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِبَرَائَ ۃَ إِلَی أَہْلِ مَکَّۃَ قَالَ فَکُنْتُ أَنَادِی حَتَّی صَحِلَ صَوْتِی فَقِیل لَہُ بِأَیِّ شَیْئٍ کُنْتَ تُنَادِی ؟ فَقَالَ : أُمِرْنَا أَنْ نُنَادِیَ أَنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ وَمَنْ کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَہْدٌ فَأَجَلُہُ إِلَی أَرْبَعَۃِ أَشْہُرٍ فَإِذَا مَضَتِ الأَشْہُرُ فَإِنَّ اللَّہَ بَرِیئٌ مِنَ الْمُشْرِکِینَ وَرَسُولَہُ وَلاَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ عُرْیَانٌ وَلاَ یَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ۔ وَقَدْ مَضَی فِی حَدِیثِ زَیْدِ بْنِ یُثَیْعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : وَمَنْ کَانَ لَہُ عَہْدٌ فَعَہْدُہُ إِلَی مُدَّتِہِ وَمَنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ عَہْدٌ فَأَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لِصَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ بَعْدَ فَتْحِ مَکَّۃَ تَسْیِیرَ أَرْبَعَۃِ أَشْہُرٍ قَالَ الشَّیْخُ قَدْ مَضَی ہَذَا فِی حَدِیثِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ فِی کِتَابِ النِّکَاحِ ۔ [صحیح تقدم برقم ١٧٩٤٨]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٢١) محرر بن ابوہریرہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) کے ساتھ تھا۔ جب آپ نے اہل مکہ سے برأت کا اعلان کروایا، حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں اعلان کرتا لیکن میری آواز ہلکی ہے تو کہا گیا : کس بات کا آپ اعلان کرنا چاہتے ہیں ؟ تو حضرت علی (رض) نے کہا : مجھے ان باتوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا ہے : 1 جنت میں صرف مومن داخل ہوگا۔ 2 نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جس سے عھد تھا، اس کی مدت چار ماہ ہے۔ 3 جب چار ماہ گذر جائیں گے تو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بری ہیں۔ 4 ننگے بدن بیت اللہ کا طواف نہ کیا جائے۔ 5 ۔ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے۔ (ب) زید بن یثیع حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جس کا معاہدہ تھا اسے پورا کیا جائے گا اور جس کا معاہدہ نہیں اس کی مدت چار ماہ ہے۔ امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفوان بن امیہ کو فتح مکہ کے بعد چار ماہ مہلت دی تھی۔