Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3747

جزیہ کا بیان

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد خلیفہ کا صلح کرنا جب مسلمانوں پر کوئی مصیبت نازل ہو

3 hadiths in this chapter

18822

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18822

Sahih

(١٨٨١٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّۃٌ یُقَاتَلُ بِہِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨١٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام ڈھال ہے جس کے ذریعیجہاد کیا جاتا ہے۔

18823

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18823

Sahih

(١٨٨١٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِیَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْعَلاَئِ بْنِ زَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ بُسْرَ بْنَ عُبَیْدِ اللَّہِ الْحَضْرَمِیَّ یُحَدِّثُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِکٍ الأَشْجَعِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ وَہُوَ فِی قُبَّۃٍ مِنْ أَدَمٍ فَقَالَ لِی : یَا عَوْفُ اعْدُدْ سِتًّا بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ مَوْتِی ثُمَّ فَتْحُ بَیْتِ الْمَقْدِسِ ثُمَّ مُوتَانٌ یَأْخُذُ فِیکُمْ کَقُعَاصِ الْغَنَمِ ثُمَّ اسْتِفَاضَۃُ الْمَالِ فِیکُمْ حَتَّی یُعْطَی الرَّجُلُ مِائَۃَ دِینَارٍ فَیَظَلُّ سَاخِطًا ثُمَّ فِتْنَۃٌ لاَ یَبْقَی بَیْتٌ مِنَ الْعَرَبِ إِلاَّ دَخَلَتْہُ ثُمَّ ہُدْنَۃٌ تَکُونُ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَ بَنِی الأَصْفَرِ فَیَغْدِرُونَ فَیَأْتُونَکُمْ تَحْتَ ثَمَانِینَ غَایَۃً تَحْتَ کُلِّ غَایَۃٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا۔ قَالَ الْوَلِیدُ فَذَاکَرْنَا ہَذَا الْحَدِیثَ شَیْخًا مِنْ شُیُوخِ الْمَدِینَۃِ فِی قَوْلِہِ ثُمَّ فَتْحُ بَیْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ الشَّیْخُ أَخْبَرَنِی سَعِیدٌ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ کَانَ یُحَدِّثُ بِہَذَا الْحَدِیثِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَیَقُولُ مَکَانَ : فَتْحُ بَیْتِ الْمَقْدِسِ عُمْرَانُ بَیْتِ الْمَقْدِسِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحُمَیْدِیِّ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ دُونَ إِسْنَادِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨١٧) حضرت عوف بن مالک فرماتے ہیں کہ میں جنگ تبوک میں نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا آپ چمڑے کے خیمے میں تھے، آپ نے فرمایا : قیامت سے پہلے چھ نشانیوں کو شمار کرو، میری وفات، بیت المقدس کی فتح، بیشمار اموات جیسے بکریاں اچانک مرجاتی ہیں۔ مال کا زیادہ ہونا یہاں تک کہ ایک شخص کو سو دینار دیا جائے گا، لیکن وہ ناراض ہوجائے گا۔ ایک فتنہ رونما ہوگا جو عرب کے تمام گھروں میں داخل ہوجائے گا تمہارے اور رومیوں کے درمیان صلح ہوجائے گی، لیکن وہ عہد شکنی کریں گے، وہ تمہارے پاس ٨٠ جھنڈوں تلے آئیں گے، ہر جھنڈے کے نیچے وہ بارہ ہزار ہوں گے۔ (ب) مدینہ کے ایک شیخ فرماتے ہیں کہ پھر بیت المقدس کی فتح ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ بیت المقدس کی فتح، اس کی آبادی ہے۔

18824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18824

Sahih

(١٨٨١٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنَا أَبِی أَخْبَرَنِی الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ قَالَ : مَالَ مَکْحُولٌ وَابْنُ أَبِی زَکَرِیَّا إِلَی خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ فَمِلْتُ مَعَہُمْ قَالَ فَحَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ أَنَّہُ قَالَ لَہُ : انْطَلِقْ بِنَا إِلَی ذِی مِخْبَرٍ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ فَأَتَیْنَاہُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : سَیُصَالِحُکُمُ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا ثُمَّ تَغْزُونَ أَنْتُمْ وَہُمْ عَدُوًّا فَتُنْصَرُونَ وَتَسْلَمُونَ وَتَغْنَمُونَ ثُمَّ تَنْصَرِفُونَ فَتَنْزِلُونَ بِمَرْجٍ ذِی تُلُولٍ فَیَرْفَعُ رَجُلٌ مِنَ النَّصْرَانِیَّۃِ الصَّلِیبَ فَیَقُولُ : غُلِبَ الصَّلِیبُ فَیَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَیَقُومُ إِلَیْہِ فَیَدُقُّہُ فَعِنْدَ ذَلِکَ تَغْضَبُ الرُّومُ وَیَجْمَعُونَ لِلْمَلْحَمَۃِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨١٨) خالد حضرت جبیر بن نفیر سے نقل فرماتے ہیں کہ چلوہ میں صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر چلو، کہتے ہیں : ہم ان کے پاس آئے تو انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ تمہارے ساتھ رومی صلح کرلیں گے، پھر تم مل کر دشمنوں سے لڑائی کر کے مال غنیمت حاصل کرو گے واپس صحیح سلامت پلٹو گے اور ذی تلول نامی جگہ پر قیام کرو گے وہاں ایک عیسائی شخص صلیب کو بلند کر کے کہے گا کہ صلیب غالب آگئی تو ایک مسلمان صلیب کو پکڑ کر توڑ ڈالے گا، جس کی بنا پر رومی غصہ میں آ کر لڑائی کے لیے جمع ہوجائیں گے۔