Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3683

سیر کا بیان

جو اسلام قبول کرنے کے بعد اسی جگہ شہید کردیا جائے

3 hadiths in this chapter

18547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18547

Sahih

(١٨٥٤١) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْدَانَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّکَ عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّی قُتِلَ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : عَمِلَ ہَذَا یَسِیرًا وَأُجِرَ کَثِیرًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ جَنَابٍ عَنْ عِیسَی بْنِ یُونُسَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٤١) براء فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : میں گو اہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ پھر میدان جہاد میں لڑتا ہوا شہید ہوگیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عمل تو اس نے تھوڑا کیا ہے لیکن اجر زیادہ پایا۔

18548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18548

Sahih

(١٨٥٤٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَجُلٌ مُقَنَّعٌ بِالْحَدِیدِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أُقَاتِلُ أَوْ أُسْلِمُ ؟ قَالَ : لاَ بَلْ أَسْلِمْ ثُمَّ قَاتِلْ ۔ فَأَسْلَمَ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ فَقَالَ : ہَذَا عَمِلَ قَلِیلاً وَأُجِرَ کَثِیرًا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِیمِ عَنْ شَبَابَۃَ عَنْ إِسْرَائِیلَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٤٢) حضرت براء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شخص لوہے میں چھپا ہوا آیا، اس نے کہا : جہاد کروں یا اسلام قبول کروں ؟ فرمایا : پہلے اسلام قبول کر، پھر جہاد کر تو وہ اسلام قبول کرنے کے بعد لڑائی کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ فرمایا : عمل تھوڑا ہے اور اجر زیادہ دیا گیا ہے۔

18549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18549

Zaeef

(١٨٥٤٣) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ أُقَیْشٍ کَانَ لَہُ رِبًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَکَرِہَ أَنْ یُسْلِمَ حَتَّی یَأْخُذَہُ فَجَائَ یَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ أَیْنَ بَنُو عَمِّی فَقَالُوا بِأُحُدٍ فَقَالَ أَیْنَ فُلاَنٌ قَالُوا بِأُحُدٍ قَالَ : أَیْنَ فُلاَنٌ قَالُوا : بِأُحُدٍ فَلَبِسَ لأْمَتَہُ وَرَکِبَ فَرَسَہُ ثُمَّ تَوَجَّہَ قِبَلَہُمْ فَلَمَّا رَآہُ الْمُسْلِمُونَ قَالُوا : إِلَیْکَ عَنَّا یَا عَمْرُو فَقَالَ : إِنِّی قَدْ آمَنْتُ فَقَاتَلَ حَتَّی جُرِحَ فَحُمِلَ إِلَی أَہْلِہِ جَرِیحًا فَجَائَ ہُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فَقَالَ لأُخْتِہِ : سَلِیہِ حَمِیَّۃً لِقَومِکَ أَمْ غَضَبًا لَہُمْ أَمْ غَضَبًا لِلَّہِ وَرَسُولِہِ فَقَالَ : بَلْ غَضَبًا لِلَّہِ وَرَسُولِہِ فَمَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّۃَ وَمَا صَلَّی لِلَّہِ صَلاَۃً ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٤٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ عمر وبن اقیس کا جاہلیت کا سود تھا۔ صرف سود کی وجہ سے اسلام قبول نہ کرسکا۔ احد کے دن آیا اور کہنے لگا : میرے چچا کا بیٹا کدھر ہے ؟ انھوں نے کہا : احد میں۔ پھر اس نے پوچھا : فلاں کہا ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ بھی احد میں۔ اس نے پھر پوچھا : فلاں کدھ رہے ؟ انھوں نے کہا : وہ بھی غزوہ احد میں ہے۔ اس نے زرع پہنی گھوڑے پر سوار ہو کر ان کی جانب متوجہ ہوا۔ جب مسلمانوں نے دیکھا تو کہنے لگے : اے عمرو (رض) ! ہم سے دور رہنا۔ اس نے کہا : میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ پھر لڑائی کرتے ہوئے زخمی ہوگیا تو خمی حالت میں اسے لایا گیا۔ سعد بن معاذ (رض) نے اپنی بہن سے کہا : پوچھو قومی غیرت ، ان کے لیے غصہ میں آکر یا اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے لڑا۔ اس نے کہا : نہیں بلکہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غضب کے لیے وہ فوت ہو کر جنت میں داخل ہوگیا اور اس نے ایک بھی نماز نہ پڑھی تھی۔