Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3637

سیر کا بیان

سروں کو منتقل کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

18357

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18357

Sahih

(١٨٣٥١) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ أَبِی شُجَاعٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ وَشُرَحْبِیلَ ابْنَ حَسَنَۃَ بَعَثَا عُقْبَۃَ بَرِیدًا إِلَی أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِرَأْسِ یَنَّاقَ بِطْرِیقِ الشَّامِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْکَرَ ذَلِکَ فَقَالَ لَہُ عُقْبَۃُ : یَا خَلِیفَۃَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَإِنَّہُمْ یَصْنَعُونَ ذَلِکَ بِنَا۔ قَالَ : أَفَاسْتِنَانٌ بِفَارِسَ وَالرُّومِ لاَ یُحْمَلُ إِلَیَّ رَأْسٌ فَإِنَّمَا یَکْفِی الْکِتَابُ وَالْخَبَرُ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٥١) عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں کہ عمرو بن عاص اور شرحبیل بن حسنہ نے حضرت عقبہ کو ابوبکر (رض) کی طرف یناق بطریق شام کا سر دے کر روانہ کیا۔ جب ابوبکر کے پاس سر لایا گیا تو انھوں نے انکار کردیا۔ عقبہ نے کہا : اے خلیفۃ الرسول ! وہ ہمارے ساتھ یہ کرتے ہیں۔ ابوبکر (رض) نے کہا : کیا تم فارس اور روم کی سنت کو اختیار کرنے والے ہو ؟ میری جانب کوئی سر نہ لایا جائے، صرف خط اور خبر ہی کافی ہے۔

18358

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18358

Zaeef

(١٨٣٥٢) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنِی الْحَارِثُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ عُلَیِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ بْنَ حُدَیْجٍ یَقُولُ : ہَاجَرْنَا عَلَی عَہْدِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَبَیْنَا نَحْنُ عِنْدَہُ إِذْ طَلَعَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ إِنَّہُ قُدِمَ عَلَیْنَا بِرَأْسِ یَنَّاقَ الْبِطْرِیقِ وَلَمْ یَکُنْ لَنَا بِہِ حَاجَۃٌ إِنَّمَا ہَذِہِ سُنَّۃُ الْعَجَمِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٥٢) معاویہ بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم نے ابوبکر (رض) کے دور میں ہجرت کی۔ ہم ان کے پاس ہی تھے۔ جس وقت وہ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے پاس یناق بطریق کا سر لایا گیا ہے، حالانکہ ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے۔

18359

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18359

Zaeef

(١٨٣٥٣) قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ أَنَّہُ حَدَّثَہُ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُتِیَ بِرَأْسٍ فَقَالَ : بَغَیْتُمْ ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ عَنْ مَعْمَرٍ حَدَّثَنِی صَاحِبٌ لَنَا عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : لَمْ یُحْمَلْ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَأْسٌ إِلَی الْمَدِینَۃِ قَطُّ وَلاَ یَوْمَ بَدْرٍ وَحُمِلَ إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَأْسٌ فَکَرِہَ ذَلِکَ قَالَ وَأَوَّلُ مَنْ حُمِلَتْ إِلَیْہِ الرُّئُ وسُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٥٣) عبدالکریم جذری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پاس ایک سر لایا گیا تو فرمانے لگے : تم نے سرکشی کی ہے۔ (ب) زہری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مدینہ میں کبھی سر نہیں لایا گیا۔ جب حضرت ابوبکر (رض) کے پاس سر لایا گیا تو انھوں نے ناپسند کیا۔ کہتے ہیں : سب سے پہلے عبداللہ بن زبیر کے پاس سر لائے گئے۔

18360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18360

Zaeef

(١٨٣٥٤) قَالَ الشَّیْخُ وَالَّذِی رَوَی أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْجَرَّاحِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أُسَامَۃَ عَنْ بَشِیرِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ قَالَ : لَقِیَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْعَدُوَّ فَقَالَ : مَنْ جَائَ بِرَأْسٍ فَلَہُ عَلَی اللَّہِ مَا تَمَنِّی ۔ فَجَائَ ہُ رَجُلاَنِ بِرَأْسٍ فَاخْتَصَمَا فِیہِ فَقَضَی بِہِ لأَحَدِہِمَا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ فَہَذَا حَدِیثٌ مُنْقَطِعٌ۔ وَفِیہِ إِنْ ثَبَتَ تَحْرِیضٌ عَلَی قَتْلِ الْعَدُوِّ وَلَیْسَ فِیہِ نَقْلُ الرَّأْسِ مِنْ بِلاَدِ الشِّرْکِ إِلَی بِلاَدِ الإِسْلاَمِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٣٥٤) بشیر بن عقبہ ابو نضرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دشمن سے ملے۔ فرمایا : جو سر لے کر آئے اس کے لیے وہی چیز ہے جو وہ اللہ سے خواہش کرے۔ دو آدمی ایک سر لے کر آئے اور اس کے بارے میں جھگڑا کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کے لیے فیصلہ کردیا۔ (ب) اگر یہ حدیث ثابت بھی ہوجائے تو صرف دشمنوں کے قتل پر ابھارنا مقصود ہے نہ کہ سروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا۔