Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3620

سیر کا بیان

جس نے کسی چیز پر اسلام قبول کیا وہ اس کی ہے

3 hadiths in this chapter

18265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18265

Zaeef

(١٨٢٥٩) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُرَیْمٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا یَاسِینُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّیَّاتُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : مَنْ أَسْلَمَ عَلَی شَیْئٍ فَہُوَ لَہُ ۔ یَاسِینُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّیَّاتُ کُوفِیٌّ ضَعِیفٌ جَرَّحَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَالْبُخَارِیُّ وَغَیْرُہُمَا مِنَ الْحُفَّاظِ ۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ إِنَّمَا یُرْوَی عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مُرْسَلاً وَعَنْ عُرْوَۃَ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مُرْسَلاً ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَکَأَنَّ مَعْنَی ذَلِکَ مَنْ أَسْلَمَ عَلَی شَیْئٍ یَجُوزُ لَہُ مَلْکُہُ فَہُوَ لَہُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٥٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : جس نے کسی چیز پر اسلام قبول کرلیا وہ اس کی ہے۔ قال الشافعی : اگر اس کی ملکیت اس کے لیے درست ہو تو وہ اس کی ہے۔

18266

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18266

Sahih

(١٨٢٦٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّہْرِیُّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فِی قِصَّۃِ الْحُدَیْبِیَۃِ وَمَا قَالَ عُرْوَۃُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِیُّ لِلْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ حِینَ قَالَ لَہُ الْمُغِیرَۃُ : أَخِّرْ یَدَکَ عَنْ لِحْیَۃِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ قَالَ : أَیْ غُدَرُ أَوَلَسْتُ أَسْعَی فِی غَدْرَتِکَ قَالَ وَکَانَ الْمُغِیرَۃُ صَحِبَ قَوْمًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَقَتَلَہُمْ وَأَخَذَ أَمْوَالَہُمْ ثُمَّ جَائَ فَأَسْلَمَ قَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَمَّا الإِسْلاَمُ فَأَقْبَلُ وَأَمَّا الْمَالُ فَلَسْتُ مِنْہُ فِی شَیْئٍ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَإِنَّمَا امْتَنَعَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ تَخْمِیسِہِ فِیمَا رَوَی یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ مَالُ غَدْرٍ وَفِیمَا رَوَی عُقَیْلٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ نُخَمِّسُ مَالاً أُخِذَ غَصْبًا ۔ فَتَرَکَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْمَالَ فِی یَدَیِ الْمُغِیرَۃِ وَفِی ذَلِکَ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ مَلَکَہُ بِالأَخْذِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [صحیح۔ بخاری ٢٧٤٥]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٦٠) مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم غدیبیہ کے قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عروہ بن مسعود ثقفی نے مغیرہ بن شعبہ سے کہا، جب مغیرہ نے عروہ سے کہا تھا کہ اپنا ہاتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی مبارک سے دور رکھو۔ اس نے کہا : اے دھوکا باز ! کیا میں نے تیرے عذر کی رقم نہ بھری تھی اور مغیرہ زمانہ جاہلیت میں اس کا قوم کا ساتھی تھا، جس نے قتل کیا اور اس نے ان کے مال بھی لیے۔ پھر آ کر مسلمان ہوگئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام تو میں نے اس کا قبول کرلیا لیکن میں اس کے کسی اور فعل کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خمس سے حصہ روکا ہے۔ یونس زہری سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ غدر کا مال ہے۔ زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غصب شدہ مال سے ہم خمس نہیں لیتے (یعنی پانچواں حصہ) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال مغیرہ کو دے دیا۔ یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ وہ اس مال کو لینے کی وجہ سے اس کے مالک بن گئے۔

18267

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18267

Zaeef

(١٨٢٦١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو شَیْخٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْیَنَ عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی أَہْلِ الذِّمَّۃِ : لَہُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَیْہِ مِنْ أَمْوَالِہِمْ وَعَبِیدِہِمْ وَدِیَارِہِمْ وَأَرْضِہِمْ وَمَاشِیَتِہِمْ لَیْسَ عَلَیْہِمْ فِیہِ إِلاَّ الصَّدَقَۃُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٦١) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل ذمہ سے فرمایا : ان کے لیے ہے جس پر انھوں نے اسلام قبول کیا۔ مال، غلام، گھر، زمین اور مویشی وغیرہ۔ ان کے ذمہ صرف زکوۃ ہے۔