Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3608

سیر کا بیان

خیانت کا کم یا زیادہ مال حرام ہے

7 hadiths in this chapter

18208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18208

Sahih

(١٨٢٠٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ الْمِصْرِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلِیِّ عَنْ سَالِمٍ أَبِی الْغَیْثِ مَوْلَی ابْنِ مُطِیعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَی خَیْبَرَ فَلَمْ نَغْنَمْ ذَہَبًا وَلاَ فِضَّۃً إِنَّمَا غَنِمْنَا الْمَتَاعَ وَالأَمْوَالَ ثُمَّ انْصَرَفْنَا نَحْوَ وَادِی الْقُرَی وَمَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَبْدٌ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ رِفَاعَۃُ بْنُ بَدْرٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِی ضُبَیْبٍ فَبَیْنَمَا ہُوَ یَحُطُّ رَحْلَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذْ أَتَاہُ سَہْمٌ عَائِرٌ فَأَصَابَہُ فَمَاتَ فَقَالَ لَہُ النَّاسُ ہَنِیئًا لَہُ الْجَنَّۃُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : کَلاَّ وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّ الشَّمْلَۃَ الَّتِی غَلَّہَا یَوْمَ خَیْبَرَ مِنَ الْمَغَانِمِ لَمْ تُصِبْہَا الْمَقَاسِمُ لَتَشْتَعِلُ عَلَیْہِ نَارًا ۔ فَجَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِشِرَاکٍ أَوْ شِرَاکَیْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : شِرَاکٌ مِنْ نَارٍ أَوْ شِرَاکَانِ مِنْ نَارٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَالِکٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خیبر گئے تو سونا، چاندی مال غنیمت میں نہ ملا بلکہ عام مال حاصل ہوا۔ پھر ہم وادی قریٰ میں آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غلام تھا، جو رفاعہ بن بدر بنو خبیب کے آدمی نے دیا تھا۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری سے کجاوہ اتار رہا تھا کہ اجنبی تیر اس کو لگ گیا جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا۔ لوگوں نے اسے جنت کی بشارت دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہرگز نہیں اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اس نے خیبر کے مال غنیمت کے تقسیم ہونے سے پہلے ایک چادر چرائی تھی۔ وہ آگ بن کر اس پر لپٹی ہوئی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شخص ایک یا دو تسمے لے کر آیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ایک یا دو تسمے آگ سے ہیں۔

18209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18209

Sahih

(١٨٢٠٣) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ کِرْکِرَۃُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : ہُوَ فِی النَّارِ ۔ فَذَہَبُوا یَنْظُرُونَ إِلَیْہِ فَوَجَدُوا عَلَیْہِ عَبَائَ ۃً قَدْ غَلَّہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ ۔ [صحیح۔ بخاری ٣٠٧٤]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٣) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامان پر مقرر تھا جس کا نام کرکرہ تھا۔ وہ فوت ہوگیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ جہنمی ہے۔ صحابہ (رض) نے جا کر دیکھا تو اس کے اوپر ایک حلہ تھا جو اس نے مال غنیمت سے چرایا تھا اور خیانت کی تھی۔

18210

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18210

Sahih

(١٨٢٠٤) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ أَبُو عَمْرٍو الْغُدَانِیُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ سِمَاکٍ أَبِی زُمَیْلٍ حَدَّثَنِی ابْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ قُتِلَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَعْنِی نَاسًا فَقَالُوا فُلاَنٌ شَہِیدٌ وَفُلاَنٌ شَہِیدٌ حَتَّی مَرُّوا عَلَی رَجُلٍ فَقَالُوا فُلاَنٌ شَہِیدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : کَلاَّ إِنِّی رَأَیْتُہُ فِی النَّارِ فِی عَبَائَ ۃٍ غَلَّہَا أَوْ بُرْدَۃٍ غَلَّہَا ۔ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : یَا ابْنَ الْخَطَّابِ اذْہَبْ فَنَادِ فِی النَّاسِ إِنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ الْمُؤْمِنُونَ ۔ فَخَرَجْتُ فَنَادَیْتُ فِی النَّاسِ إِنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ الْمُؤْمِنُونَ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١١٤]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٤) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن بعض صحابہ شہید ہوئے تو لوگوں نے کہا : فلاں شہید ہے، فلاں شہید ہے یہاں تک کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے۔ انھوں نے کہا : یہ شہید ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہرگز نہیں بلکہ میں نے اس کو جہنم میں دیکھا ہے، ایک عباء یا چادر کی خیانت کی وجہ سے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابن خطاب ! جاؤلوگوں میں اعلان کر دو کہ صرف مومن جنت میں داخل ہوں گے۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں میں اعلان کردیا کہ صرف مومن جنت میں داخل ہوں گے۔

18211

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18211

Zaeef

(١٨٢٠٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقٍ الْعَطَّارُ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِی عَمْرَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : تُوُفِّیَ رَجُلٌ یَوْمَ خَیْبَرَ وَإِنَّہُمْ ذَکَرُوا لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ لَہُمْ : صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ ۔ فَتَغَیَّرَتْ وُجُوہُ النَّاسِ لِذَلِکَ فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : إِنَّ صَاحِبَکُمْ قَدْ غَلَّ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔ فَفَتَحْنَا مَتَاعَہُ فَوَجَدْنَا خَرَزَاتٍ مِنْ خَرَزِ یَہُودَ مَا تُسَاوِی دِرْہَمَیْنِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٥) زید بن خالد جہنی فرماتے ہیں کہ ایک شخص خیبر کے دن فوت ہوگیا۔ صحابہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کرو۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے رنگ تبدیل ہوگئے۔ راوی کا گمان ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ تمہارے ساتھی نے اللہ کے راستہ میں خیانت کی ہے۔ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہود کے ہاروں میں سے ایک ہار پایا جو دو درہم کے برابر تھا۔

18212

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18212

Sahih

(١٨٢٠٦) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ أَبِی حَیَّانَ التَّیْمِیِّ حَدَّثَنِی أَبُو زُرْعَۃَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : قَامَ فِینَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَوْمًا فَذَکَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَہُ وَعَظَّمَ أَمْرَہُ فَقَالَ : لاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ بَعِیرٌ لَہُ رُغَائٌ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی أَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ لاَ أُلْفِیَنَّ یَجِیئُ أَحَدُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ شَاۃٌ لَہَا ثُغَائٌ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی أَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ لاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ فَرَسٌ لَہَا حَمْحَمَۃٌ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی فَأَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ لاَ أُلْفِیَنَّ یَجِیئُ أَحَدُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ نَفْسٌ لَہَا صِیَاحٌ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی أَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ لاَ أُلْفِیَنَّ یَجِیئُ أَحَدُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ صَامِتٌ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی فَأَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ لاَ أُلْفِیَنَّ َجِیئُ أَحَدُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ یَقُولُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَغِثْنِی أَقُولُ لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا قَدْ أَبْلَغْتُکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غنیمت کے مال میں خیانت کا تذکرہ فرمایا اور اسے بہت بڑا گناہ گردانا اور اس خیانت کو کبیرہ گناہ قرار دیا۔ پھر فرمایا : میں تم سے کسی شخص کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن میدان حشر میں آئے تو اس کی گردن پر ایسا اونٹ ہو جو آواز نکال رہا اور وہ کہے : اے اللہ کے رسول ! میری مدد فرمائیں۔ میں کہوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ میں نے تجھ تک (فریضہ زکوۃ کی) بات پہنچا دی تھی۔ پھر فرمایا : میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر بکری ممیا رہی ہو وہ کہے کہ اللہ کے رسول ! میری مدد کیجیے میں کہوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ میں نے تمہیں بتادیا تھا۔ پھر فرمایا : تم میں کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن میدان حشر میں آئے اور اس کی گردن پر گھوڑا ہنہنا رہا ہو، وہ شخص کہے : اے اللہ کے رسول ! میری مدد فرمائیے۔ میں جواب دوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا، میں نے تجھ تک بات پہنچا دی تھی۔ پھر فرمایا : تم میں سے کسی شخص کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر سوار انسان چلا رہا ہو۔ وہ شخص کہے کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے۔ میں کہوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ میں نے تجھ تک بات پہنچا دی تھی۔ پھر فرمایا : میں تم میں سے کسی شخص کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن میدان حشر میں آئے اور اس کی گردن پر سونا چاندی لدا ہوا ہو اور وہ التجا کررہا ہو۔ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے۔ میں جواب دوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ میں نے تجھ تک بات پہنچا دی تھی۔ پھر فرمایا : میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر کپڑے پھڑ پھڑا رہے ہوں اور وہ التجا کررہا ہو کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے اور میں جواب دوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا، میں نے تجھ تک بات پہنچا دی تھی۔

18213

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18213

Sahih

(١٨٢٠٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدِ بْنِ حَیَّانَ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : ذَکَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْغُلُولَ فَعَظَّمَہُ ثُمَّ قَالَ : لِیَحْذَرْ أَحَدُکُمْ أَنْ یَجِیئَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِبَعِیرٍ عَلَی عُنُقِہِ فَیَقُولُ یَا مُحَمَّدُ أَغِثْنِی فَأَقُولُ إِنِّی لاَ أُغْنِی عَنْکَ شَیْئًا إِنِّی قَدْ بَلَّغْتُ وَیَجِیئُ رَجُلٌ عَلَی عُنُقِہِ فَرَسٌ لَہُ حَمْحَمَۃٌ فَیَقُولُ یَا مُحَمَّدُ أَغِثْنِی فَأَقُولُ إِنِّی لاَ أُغْنِی عَنْکَ شَیْئًا إِنِّی قَدْ بَلَّغْتُ وَیَجِیئُ الرَّجُلُ عَلَی عُنُقِہِ رِقَاعٌ فَیَقُولُ یَا مُحَمَّدُ أَغِثْنِی فَأَقُولُ لاَ أُغْنِی عَنْکَ شَیْئًا قَدْ بَلَّغْتُ ۔ قَالَ حَمَّادٌ وَقَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ فَجَائَ بِہِ نَحْوًا مِنْ ہَذَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِیدٍ الدَّارِمِیِّ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال غنیمت میں خیانت کا ذکر فرمایا اور اسے بہت بڑا گناہ گردانا۔ پھر فرمایا کہ تمہیں ڈرنا چاہیے کہ کوئی کل قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر اونٹ سوار ہو اور وہ کہے : اے محمد ! میں میری مدد کیجئے۔ میں جواب دوں گا کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا، میں نے بات تجھے پہنچا دی تھی اور کوئی شخص قیامت کے دن میدان حشر میں آئے کہ اس کی گردن پر کپڑے ہوں۔ وہ کہے : اے محمد ! میری مدد کیجیے، میں کہوں کہ میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا۔ میں نے تجھے بات پہنچا دی تھی۔

18214

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18214

Sahih

(١٨٢٠٨) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ عَنْ ثَوْبَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ مَاتَ وَہُوَ بَرِیئٌ مِنْ ثَلاَثٍ مِنَ الْکِبْرِ وَالْغُلُولِ وَالدَّیْنِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ ۔ (ت) قَالَ أَبُو عِیسَی وَرَوَاہُ سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ وَقَالَ : الْکَنْزُ ۔ بَدَلَ : الْکِبْرِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠٨) حضرت ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص کو اس حالت میں موت آئی کہ وہ تین چیزوں سے محفوظ تھا : 1 تکبر سے 2 مال غنیمت میں خیانت سے 3 قرض سے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ابو عیسیٰ کہتے ہیں کہ سعید قتادہ سے نقل فرماتے ہیں۔ اس نے الکبر کی جگہ کنز کے الفاظ بولے ہیں۔