Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3582

سیر کا بیان

مشرک قیدیوں کو مثلہ کیے بغیر قتل کرنے کا بیان

12 hadiths in this chapter

18050

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18050

Sahih

(١٨٠٤٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُہُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : إِنَّ اللَّہَ کَتَبَ الإِحْسَانَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَۃَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْیُحِدَّ أَحَدُکُمْ شَفْرَتَہُ وَلْیُرِحْ ذَبِیحَتَہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٩٥٥]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٤) حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو باتیں یاد رکھی ہیں : 1 اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پر احسان کو فرض کیا ہے۔ جب تم قتل کرو تو احسن انداز سے اور جب تم ذبح کرو تب بھی احسن انداز سے ذبح کرو اور اپنی چھری کو تیز کر کے اپنے ذبیحہ کو راحت دو ۔

18051

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18051

Sahih

(١٨٠٤٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ الْمُثْلَۃِ وَالنُّہْبَی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ وَغَیْرِہِ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ بخاری ٥٥١٦١]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٥) عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مثلہ اور ڈاکے سے منع فرمایا ہے۔

18052

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18052

Sahih

(١٨٠٤٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ حَدَّثَنِی جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ شُعْبَۃَ بْنِ الْحَجَّاج عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِیِّ عَنْ أَبِیہِ بُرَیْدَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذَا بَعَثَ أَمِیرًا عَلَی جَیْشٍ أَوْ سَرِیَّۃٍ أَمَرَہُ فِی خَاصَّۃِ نَفْسِہِ بِتَقْوَی اللَّہِ وَمَنْ مَعَہُ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ خَیْرًا ثُمَّ قَالَ : اغْزُوا بِاسْمِ اللَّہِ فَقَاتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَقَاتِلُوا مَنْ کَفَرَ بِاللَّہِ اغْزُوا وَلاَ تَغُلُّوا وَلاَ تَغْدِرُوا وَلاَ تُمَثِّلُوا وَلاَ تَقْتُلُوا وَلِیدًا ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٣١]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٦) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کو لشکر یا سریے کا امیر مقرر فرماتے تو اللہ سے ڈرنے اور مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کی نصیحت فرماتے۔ پھر فرماتے : اللہ کا نام لے کر غزوہ کرو اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرو اور خدا کے منکروں سے جہاد کرو۔ غزوہ کرو ! خیانت، دھوکا ، مثلہ اور غلام کو قتل نہ کرو۔

18053

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18053

Sahih

(١٨٠٤٧) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ ہَیَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِیِّ : أَنَّ غُلاَمًا لأَبِیہِ أَبَقَ فَجَعَلَ لِلَّہِ عَلَیْہِ إِنْ قَدَرَ عَلَیْہِ لَیَقْطَعَنَّ یَدَہُ فَلَمَّا قَدَرَ عَلَیْہِ بَعَثَنِی إِلَی عِمْرَانَ بْنِ حَصِینٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ إِنِّی سَمِعْتُ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَحُثُّ فِی خُطْبَتِہِ عَلَی الصَّدَقَۃِ وَیَنْہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔ قَالَ وَبَعَثَنِی إِلَی سَمُرَۃَ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَحُثُّ عَلَی الصَّدَقَۃِ وَیَنْہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ قَدْ قَطَعَ أَیْدِیَ الَّذِینَ اسْتَاقُوا لِقَاحَہُ وَأَرْجُلَہُمْ وَسَمَلَ أَعْیُنَہُمْ فَإِنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَرَجُلاً رَوَیَا ہَذَا عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ثُمَّ رَوَیَا فِیہِ أَوْ أَحَدُہُمَا أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَمْ یَخْطُبْ بَعْدَ ذَلِکَ خُطْبَۃً إِلاَّ أَمَرَ بِالصَّدَقَۃِ وَنَہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ رَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَہَذِہِ الزِّیَادَۃُ فِی حَدِیثِ أَنَسٍ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٧) ہباج بن عمران رجمعی کہتے ہیں کہ میرے والد کا غلام بھاگ گیا۔ انھوں نے کہا : اگر میں نے اسے پکڑ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔ جب غلام قابو میں آگیا تو مجھے عمران بن حصین سے پوچھنے کے لیے روانہ کردیا تو انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ سے سنا، آپ خطبہ میں صدقہ کی ترغیب فرماتے اور مثلہ سے منع کرتے تھے۔ کہتے ہیں میں نے سمرہ کی طرف بھیجا۔ انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کے پاؤں کاٹ ڈالے، آنکھوں میں سیخ گرم کر کے پھیرے۔ حضرت انس اور ایک شخص دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں، پھر اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا تو اس میں صدقہ پر ابھارا اور مثلہ سے منع فرمایا۔

18054

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18054

Sahih

(١٨٠٤٨) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ بْنِ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ وَحُمَیْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَیْنَۃَ قَدِمُوا َلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْمَدِینَۃَ فَاجْتَوَوْہَا فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : إِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَخْرُجُوا إِلَی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ فَتَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِہَا وَأَبْوَالِہَا ۔ فَفَعَلُوا فَصَحُّوا ثُمَّ مَالُوا عَلَی الرِّعَائِ فَقَتَلُوہُمْ وَارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلاَمِ وَاسْتَاقُوا ذَوْدَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَبَعَثَ فِی إِثْرِہِمْ فَأُتِیَ بِہِمْ فَقَطَعَ أَیْدِیَہُمْ وَأَرْجُلَہُمْ وَسَمَلَ أَعْیُنَہُمْ وَتَرَکَہُمْ فِی الْحَرَّۃِ حَتَّی مَاتُوا۔ لَفْظُ حَدِیثِ ہُشَیْمٍ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الْوَہَّابِ عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ لاَ أَحْفَظُ : اشْرَبُوا أَبْوَالَہَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٨) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ عرینہ قبیلہ کے لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ انھیں آب و ہوا موافق نہ آئی تو رسول اللہ نے فرمایا : اگر تم چاہو تو صدقہ کے اونٹوں کے دودھ اور پیشاب پیو۔ انھوں نے ایسا کیا تو تندرست ہوگئے۔ پھر انھوں نے چرواہوں کو قتل کیا اور مرتد ہوگئے اور رسول اللہ کے اونٹ بھی لے گئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پتہ چلا تو ان کا پیچھا کیا، جب پکڑ کر ان کو لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلاخیں پھروا دیں اور ان کو پتھریلی زمین میں پھینک دیا یہاں تک کہ وہ مرگئے۔ (ب) عبدالوہاب حمید سے نقل فرماتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں کہ تم ان کے پیشاب پیو کا ذکر ہے یا نہیں۔

18055

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18055

Sahih

(١٨٠٤٩) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِمَعْنَی حَدِیثِ حُمَیْدٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : نَفَرٌ مِنْ عُکْلٍ قَالَ فَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنِ الْمُثْلَۃِ بَعْدَ ذَلِکَ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٤٩) حضرت انس بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں۔۔۔ حمید کی حدیث کے ہم معنیٰ ہے کہ عکل قبیلہ کا گروہ تھا اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مثلہ سے منع فرما دیا۔

18056

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18056

Sahih

(١٨٠٥٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِہَذَا الْحَدِیثِ زَادَ ثُمَّ نَہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ بَعْدَ ذَلِکَ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥٠) حضرت انس بن مالک اس حدیث کو نقل فرماتے ہیں، اس میں اضافہ ہے کہ اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مثلہ سے منع فرما دیا۔

18057

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18057

Sahih

(١٨٠٥١) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَہْطًا مِنْ عُکْلٍ وَعُرَیْنَۃَ فَذَکَرَ ہَذَا الْحَدِیثَ ۔ قَالَ قَتَادَۃُ بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - کَانَ یَحُثُّ فِی خِطْبَتِہِ بَعْدَ ذَلِکَ عَلَی الصَّدَقَۃِ وَیَنْہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَکَانَ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ یُنْکِرُ حَدِیثَ أَنَسٍ فِی أَصْحَابِ اللِّقَاحِ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥١) قتادہ حضرت انس بن مالک (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ عکل و عرینہ کا گروہ۔۔۔ اس نے حدیث کو ذکر کیا۔۔۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خبر ملی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بعد صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : علی بن حسین حضرت انس بن مالک کی اونٹنیوں والوں کی حدیث کا انکار کرتے تھے۔

18058

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18058

Sahih

(١٨٠٥٢) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی یَحْیَی عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَلَیْہِمَا السَّلاَمُ قَالَ : لاَ وَاللَّہِ مَا سَمَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَیْنًا وَلاَ زَادَ أَہْلَ اللِّقَاحِ عَلَی قَطْعِ أَیْدِیہُمْ وَأَرْجُلِہُمْ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ حَدِیثُ أَنَسٍ حَدِیثٌ ثَابِتٌ صَحِیحٌ وَمَعَہُ رِوَایَۃُ ابْنِ عُمَرَ وَفِیہِمَا جَمِیعًا أَنَّہُ سَمَلَ أَعْیُنَہُمْ فَلاَ مَعْنَی لإِنْکَارِ مَنْ أَنْکَرَ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥٢) حضرت جعفر اپنے والد علی بن حسین سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! رسول اللہ نے آنکھوں میں سلائیاں نہیں پھیریں، صرف ہاتھ اور پاؤں کاٹے ہیں۔ شیخ فرماتے ہیں : حضرت انس بن مالک اور ابن عمر کی روایات صحیح ثابت ہیں۔ ان میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیریں ہیں تو کسی کے انکار کردینے سے کیا حاصل۔

18059

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18059

Sahih

(١٨٠٥٣) فَالأَحْسَنُ حَمْلُہُ عَلَی النَّسْخِ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَہْطًا مِنْ عُرَیْنَۃَ قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَذَکَرَ الْحَدِیثَ ۔ قَالَ قَتَادَۃُ وَحَدَّثَنِی ابْنُ سِیرِینَ أَنَّ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْحُدُودُ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ ہِشَامٍ عَنْ قَتَادَۃَ مَا دَلَّ عَلَی ہَذَا أَوْ حَمْلِہِ عَلَی أَنَّہُ فَعَلَ بِہِمْ مَا فَعَلُوا بِالرِّعَائِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥٣) قتادہ حضرت انس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ عرینہ قبیلے کا گروہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ابن سیرین فرماتے ہیں کہ یہ حدود نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ (ب) ہشام قتادہ سے نقل فرماتے ہیں کہ چرواہوں کے ساتھ انھوں نے یہ سلوک کیا تھا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرینہ کے گروہ کے ساتھ کیا تھا۔

18060

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18060

Sahih

(١٨٠٥٤) وَالَّذِی یَدُلُّ عَلَیْہِ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ یَعْنِی ابْنَ إِبْرَاہِیمَ الْمَرْوَزِیَّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ غَیْلاَنَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مِہْرَانَ وَأَبُو الْعَبَّاسِ السَّرَّاجُ قَالاَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَہْلٍ الأَعْرَجُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ غَیْلاَنَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِنَّمَا سَمَلَ أَعْیُنَ أُولَئِکَ لأَنَّہُمْ سَمَلُوا أَعْیُنَ الرُّعَاۃِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الأَعْرَجِ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الْمَرْوَزِیِّ : إِنَّمَا سَمَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَعْیُنَہُمْ لأَنَّہُمْ سَمَلُوا أَعْیُنَ الرُّعَاۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ سَہْلٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٦٧١]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥٤) سلیمان تیمی حضرت انس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیریں؛ کیونکہ انھوں نے چرواہوں کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری تھیں۔

18061

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18061

Sahih

(١٨٠٥٥) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ جَعْفَرٍ الرُّصَافِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعِیدٍ الْقُرَشِیُّ عَنْ جَدِّہِ الْحَسَنِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ حَصِینِ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِنَّمَا مَثَّلَ بِہِمْ لأَنَّہُمْ مَثَّلُوا بِالرَّاعِی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٥٥) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا مثلہ صرف اس لیے کیا؛ کیونکہ انھوں نے چرواہوں کا مثلہ کیا تھا۔