Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3570

سیر کا بیان

اگر لڑائی میں عورتیں بچے اور غلام شریک ہوں

4 hadiths in this chapter

17972

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17972

Sahih

(١٧٩٦٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأُمَوِیُّ وَأَبُو الْفَضْلِ : الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ قَیْسًا وَہُوَ ابْنُ سَعْدٍ یُحَدِّثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہُرْمُزَ : أَنَّ نَجْدَۃَ بْنَ عَامِرٍ کَتَبَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنِ اکْتُبْ إِلَیَّ مَنْ ذَوُو الْقُرْبَی الَّذِینَ ذَکَرَہُمُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ وَفَرَضَ لَہُمْ فِیمَّا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ وَمَتَی یَنْقَضِی یُتْمُ الْیَتِیمِ وَہَلْ یُقْتَلُ صِبْیَانُ الْمُشْرِکِینَ وَہَلْ لِلنِّسَائِ وَالْعَبِیدِ إِذَا حَضَرُوا الْبَأْسَ مِنْ سَہْمٍ مَعْلُومٍ ۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَوْلاَ أَنِّی أَخَافُ أَنْ یَقَعَ فِی شَیْئٍ مَا کَتَبْتُ إِلَیْہِ فَکَتَبَ إِلَیْہِ وَأَنَا شَاہِدٌ أَمَّا ذَوُو الْقُرْبَی فَإِنَّا کُنَّا نَرَی أَنَّہُمْ قَرَابَۃُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَبَی ذَلِکَ عَلَیْنَا قَوْمُنَا وَأَمَّا صِبْیَانُ الْمُشْرِکِینَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَمْ یَقْتُلْ مِنْہُمْ أَحَدًا فَلاَ تَقْتُلْ إِلاَّ أَنْ تَعْلَمَ مَا عَلِمَ الْخَضِرُ مِنَ الْغُلاَمِ الَّذِی قَتَلَہُ وَأَمَّا مَا سَأَلْتَ عَنِ انْقِضَائِ یُتْمِ الْیَتِیمِ فَإِذَا بَلَغَ الْحُلُمَ وَأُونِسَ مِنْہُ رُشْدُہُ فَقَدِ انْقَضَی یُتْمُہُ فَادْفَعْ إِلَیْہِ مَالَہُ وَأَمَّا النِّسَائُ وَالْعَبِیدُ فَلَمْ یَکُنْ لَہُمْ سَہْمٌ مَعْلُومٌ إِذَا حَضَرُوا الْبَأْسَ وَلَکِنْ یُحْذَوْنَ مِنْ غَنَائِمِ الْقَوْمِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ۔ [صحیح۔ مسلم ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٦٦) نجدہ بن عامر نے حضرت عبداللہ بن عباس کو خط لکھا کہ مجھے بتاؤ وہ کون سے رشتہ دار ہیں جن کا اللہ نے ذکر کیا ہے ان کو مال فیٔ میں سے دیا جائے گا جو اللہ نے رسول کو بغیر جنگ کے عطا کیا ہے اور یتیم کی یتیمی کب ختم ہوگی، کیا مشرکین کے بچوں کو قتل کیا جائے گا ؟ اگر عورتوں اور غلام جنگ میں جائیں تو کیا ان کے لیے حصہ مقرر ہے ؟ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ یہ اس میں مبتلا ہوجائے تو میں نہ لکھتا تو انھوں نے لکھا، میں وہاں موجود تھا کہ رشتے داروں سے مراد ہمارے نزدیک صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رشتہ دار ہیں جبکہ ہماری قوم نے اس کا انکار بھی کیا ہے۔ رہے مشرکین کے بچے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی بچے کو قتل نہیں کیا تو تم بھی قتل نہ کرو۔ ہاں اگر تم جان لو جو خضر نے جانا تھا جس بچے کو اس نے قتل کیا تھا اور یتیمی کی آخری مدت احتلام کا آنا یا سمجھداری کا پتہ چلنا ہے تو اس کی یتیمی ختم ہوگئی۔ اب ان کا مال ان کو دے دو اور اگر عورتیں اور بچے جنگ میں جائیں تو ان کے لیے مقرر حصہ تو نہیں ہے ہاں ان کو غنیمت میں سے کچھ تحفۃً دے دو ۔

17973

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17973

Zaeef

(١٧٩٦٧) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّیِّبِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عَمَّارٍ الْعَتَکِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ أَبِی جَعْفَرٍ وَالزُّہْرِیِّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہُرْمُزَ قَالَ : فِیمَا کَتَبَ إِلَیْہِ نَجْدَۃُ فِی کِتَابِہِ ذَلِکَ یَسْأَلُہُ عَنِ الْیَتِیمِ مَتَی یَخْرُجُ مِنَ الْیُتْمِ وَیَقَعُ حَقُّہُ فِی الْفَیْئِ فَکَتَبَ إِلَیْہِ : إِنَّہُ إِذَا احْتَلَمَ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْیُتْمِ وَوَقَعَ حَقُّہُ فِی الْفَیْئِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٦٧) یزید بن ہرمز فرماتے ہیں کہ نجدہ نے اس کی طرف خط لکھا تھا۔ میں یہ بھی تھا کہ یتیم کب یتیمی کی عمر سے نکل جاتا ہے اور اس کا حق مال فیٔ میں ثابت ہوجاتا ہے تو عبداللہ بن عباس نے ان کو لکھا کہ بالغ ہونے پر یتیم کی یتیمی ختم ہوجاتی ہے اور مال فیٔ میں اس کا حق ثابت ہوجاتا ہے۔

17974

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17974

Sahih

(١٧٩٦٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ حَدَّثَنِی عُمَیْرٌ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ قَالَ : شَہِدْتُ خَیْبَرَ مَعَ سَادَتِی فَکَلَّمُوا فِیَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَمَرَ بِی فَقُلِّدْتُ سَیْفًا فَإِذَا أَنَا أَجُرُّہُ فَأُخْبِرَ أَنِّی مَمْلُوکٌ فَأَمَرَ لِی بِشَیْئٍ مِنْ خُرْثِیِّ الْمَتَاعِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٦٨) ابو لحمہ کے غلام عمیر فرماتے ہیں کہ میں اپنے سرداروں کے ساتھ خیبر میں موجود تھا۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے بارے میں بات کی تو انھوں نے مجھے حکم دیا، مجھے تلوار پہنائی گئی، میں اس کو کھینچ رہا تھا، میرے بارے میں خبر دی گئی کہ میں غلام ہوں اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے مال میں کچھ ردی مال دینے کا حکم دیا۔

17975

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17975

Zaeef

(١٧٩٦٩) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الدِّمَشْقِیِّ عَنْ مَکْحُولٍ وَخَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالاَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لِلْفَارِسِ لِفَرَسِہِ سَہْمَیْنِ وَلِصَاحِبِہِ سَہْمًا فَصَارَ لَہُ ثَلاَثَۃُ أَسْہُمٍ وَلِلرَّاجِلِ سَہْمًا وَأَسْہَمَ لِلنِّسَائِ وَالصِّبْیَانِ ۔ فَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ وَحَدِیثُ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْصُولٌ صَحِیحٌ فَہُوَ أَوْلَی وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٦٩) خالد بن معدان اور مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار کے گھوڑے کے دو حصے اور سوار کا ایک حصہ مقرر کیا۔ اس طرح اس کے تین حصے ہوگئے اور پیدل کو ایک حصہ ملا اور آپ نے عورتوں اور بچوں کے لیے بھی حصہ مقرر کیا۔