Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3565

سیر کا بیان

غنیمت اس کے لیے ہے جو جنگ میں شامل ہو

6 hadiths in this chapter

17957

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17957

Sahih

(١٧٩٥١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : مَعْلُومٌ عِنْدَ غَیْرِ وَاحِدٍ مِمَّنْ لَقِیتُ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ بِالرِّدَۃِ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ إِنَّمَا الْغَنِیمَۃُ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ ۔ [صحیح۔ شافعی ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥١) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جن اہل علم سے میں ملا ہوں ان میں سے اکثر سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ابوبکر (رض) نے فرمایا : غنیمت اس کے لیے جو واقعہ میں حاضر ہوا۔

17958

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17958

Zaeef

(١٧٩٥٢) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ حِکَایَۃً عَنْ أَبِی یُوسُفَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعَثَ عِکْرِمَۃَ بْنَ أَبِی جَہْلٍ فِی خَمْسَمِائَۃٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ مَدَدًا لِزِیَادِ بْنِ لَبِیدٍ وَلِلْمُہَاجِرِ بْنِ أَبِی أُمَیَّۃَ فَوَافَقَہُمُ الْجُنْدُ قَدِ افْتَتَحُوا النُّجَیْرَ بِالْیَمَنِ فَأَشْرَکَہُمْ زِیَادُ بْنُ لَبِیدٍ وَہُوَ مِمَّنْ شَہِدَ بَدْرًا فِی الْغَنِیمَۃِ ۔ [ضعیف ] قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَإِنَّ زِیَادًا کَتَبَ فِیہِ إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَتَبَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِنَّمَا الْغَنِیمَۃُ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ وَلَمْ یَرَ لِعِکْرَمَۃَ شَیْئًا لأَنَّہُ لَمْ یَشْہَدِ الْوَقْعَۃَ فَکَلَّمَ زِیَادٌ أَصْحَابَہُ فَطَابُوا أَنْفَسًا بِأَنْ أَشْرَکُوا عِکْرِمَۃَ وَأَصْحَابَہُ مُتَطَوِّعِینَ عَلَیْہِمْ وَہَذَا قَوْلُنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥٢) حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت عکرمہ بن ابی جہل (رض) کو زیاد بن لبید اور مہاجر بن ابی امیہ کی مدد کے لیے پانچ سو مسلمانوں کے ساتھ روانہ کیا۔ ان کو لشکر ملا وہ یمن میں نجیر کے علاقہ کو فتح کرچکے تھے تو زیاد بن لبید نے ان کو مال غنیمت میں شامل کیا وہ بدر کی غنیمت میں شامل ہونے والوں میں سے تھے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : زیاد نے یہ معاملہ ابوبکر (رض) کو لکھا تو حضرت ابوبکر (رض) نے جواب دیا کہ غنیمت اس کے لیے ہے جو واقعہ میں موجود تھا۔ وہ عکرمہ کے لیے غنیمت سے کچھ حصہ خیال نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ واقعہ میں موجود نہیں تھے تو زیاد نے اپنے ساتھیوں سے اس بارے میں بات کی تو انھوں نے دل کی خوشی سے ان کو شریک کرنے کا کہا رضاکارانہ طور پر۔

17959

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17959

Sahih

(١٧٩٥٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِہَابٍ یَقُولُ : إِنَّ أَہْلَ الْبَصْرَۃِ غَزَوْا أَہْلَ نَہَاوَنْدَ فَأَمَدُّوہُمْ بِأَہْلِ الْکُوفَۃِ وَعَلَیْہِمْ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ فَقَدِمُوا عَلَیْہِمْ بَعْدَ مَا ظَہَرُوا عَلَی الْعَدُوِّ فَطَلَبَ أَہْلُ الْکُوفَۃِ الْغَنِیمَۃَ وَأَرَادَ أَہْلُ الْبَصْرَۃِ أَنْ لاَ یَقْسِمُوا لأَہْلِ الْکُوفَۃِ مِنَ الْغَنِیمَۃِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ لِعَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ : أَیُّہَا الأَجْدَعُ تُرِیدُ أَنْ تُشَارِکَنَا فِی غَنَائِمِنَا۔ قَالَ : وَکَانَتْ أُذُنُ عَمَّارٍ جُدِعَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَکَتَبُوا إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَتَبَ إِلَیْہِمْ عُمَرُ إِنَّ الْغَنِیمَۃَ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥٣) طارق بن شہاب کہتے ہیں : اہل بصر نے اہل نہاوند سے جنگ لڑی۔ ان کو اہل کوفہ کے ذریعہ مدد ملی اور ان پر امیر عمار بن یاسر (رض) تھے۔ دشمن پر غلبہ پانے کے بعد وہ عمار کے پاس آئے اور اہل کوفہ نے غنیمت کا مال طلب کیا جبکہ بصرہ والے اہل کوفہ کو مال غنیمت سے حصہ نہیں دینا چاہتے تھے۔ بنو تمیم کے ایک آدمی نے عمار بن یاسر (رض) سے کہا : کیا آپ ہمیں بھی غنیمت کے مال میں شریک کریں گے ؟ عمار (رض) کے کان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں کاٹ دیے گئے تھے تو انھوں نے حضرت عمر (رض) کی طرف لکھا تو حضرت عمر (رض) نے جواب دیا کہ غنیمت اس کی ہے جو واقعہ میں موجود ہو۔

17960

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17960

Sahih

(١٧٩٥٤) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ الأَحْمَسِیُّ قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّ الْغَنِیمَۃَ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥٤) طارق بن شہاب احمسی کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے لکھا کہ غنیمت میں اس کا حصہ ہے جو واقعہ میں شریک ہو۔

17961

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17961

Zaeef

(١٧٩٥٥) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ حِکَایَۃً عَنْ أَبِی یُوسُفَ عَنِ الْمُجَالِدِ عَنْ عَامِرٍ وَزِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ إِلَی سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ قَدْ أَمْدَدْتُکَ بِقَوْمٍ فَمَنْ أَتَاکَ مِنْہُمْ قَبْلَ أَنْ تَتَفَقَّأَ الْقَتْلَی فَأَشْرِکْہُ فِی الْغَنِیمَۃِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَہَذَا غَیْرُ ثَابِتٍ عَنْ عُمَرَ وَلَوْ ثَبَتَ عَنْہُ کُنَّا أَسْرَعَ إِلَی قَبُولِہِ مِنْہُ ثُمَّ ذَکَرَ مُخَالَفَۃَ أَبِی یُوسُفَ حَدِیثَ عُمَرَ ہَذَا۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَہُوَ مُنْقَطِعٌ وَرَاوِیہِ مُجَالِدٌ وَہُوَ ضَعِیفٌ وَحَدِیثُ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ إِسْنَادُہُ صَحِیحٌ لاَ شَکَّ فِیہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - شَیْئٌ یَثْبُتُ فِی مَعْنَی مَا رُوِیَ عَنْ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا لاَ یَحْضُرْنِی حَفِظُہُ ۔ قَالَ الشَّیْخُ : إِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ حَدِیثَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی قِصَّۃِ أَبَانَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ حِینَ قَدِمَ مَعَ أَصْحَابِہِ عَلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِخَیْبَرَ بَعْدَ أَنْ فَتَحَہَا فَلَمْ یَقْسِمْ لَہُمْ وَقَدْ مَضَی ذَلِکَ بِأَسَانِیدِہِ مَعَ سَائِرِ مَا رُوِیَ فِی ہَذَا الْبَابِ فِی کِتَابِ الْقَسْمِ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥٥) حضرت عمر (رض) نے سعد بن ابی وقاص کو لکھا : آپ کی مدد کے لیے کچھ لوگ بھیج رہا ہوں۔ ان میں سے جو مقتولین کے اکھڑنے سے پہلے پہنچ جائیں ان کو غنیمت میں شریک کرو۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ حضرت عمر (رض) سے ثابت نہیں ہے۔ اگر ثابت ہوجائے تو ہم جلدی قبول کریں گے۔ پھر ابو یوسف کی مخالفت ذکر کی ہے جو عمر (رض) کی اس حدیث کے ساتھ ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : یہ منقطع ہے، اس کا راوی مجالد ضعیف ہے۔ طارق بن شہاب والی حدیث کی سند صحیح ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس میں کچھ ثابت ہے جو ابوبکر و عمر (رض) سے منقول روایت کے موافق ہے مگر مجھے اچھی طرح یاد نہیں تھا۔ شیخ فرماتے ہیں : شاید ان کی مراد ابوہریرہ کی حدیث ہے جس میں ابان بن سعید بن عاص کا واقعہ ہے۔ جب ان کے پاس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو آپ خیبر کو فتح کرچکے ۔ تھے آپ نے ان کو حصہ نہیں دیا۔ یہ پہلے کتاب القسم میں گزر گیا ہے اور جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے۔

17962

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17962

Zaeef

(١٧٩٥٦) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قِرَائَ ۃً حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا حُصَیْنُ بْنُ مُخَارِقٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ بَخْتَرِیٍّ الْعَبْدِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : الْغَنِیمَۃُ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں۔ غنیمت کا مال اس کا ہے جو واقعہ میں موجود ہو۔