Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3543

سیر کا بیان

جس آدمی کے مسلمان والدین زندہ ہوں یا ان میں سے ایک زندہ ہو تو وہ ان کی اجازت کے بغیر جہاد نہیں کرے گا

7 hadiths in this chapter

17833

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17833

Sahih

(١٧٨٢٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الشَّاعِرَ وَکَانَ لاَ یُتَّہَمُ فِی حَدِیثِہِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَاسْتَأْذَنَہُ فِی الْجِہَادِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَحَیٌّ وَالِدَاکَ ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَفِیہِمَا فَجَاہِدْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٧) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور جہاد کی اجازت مانگنے لگا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : کیا تیرے والدین زندہ ہیں ؟ اس نے کہا : ہاں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بس انھیں میں جہاد کر۔

17834

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17834

Sahih

(١٧٨٢٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : إِنِّی أُرِیدُ الْجِہَادَ ۔ قَالَ : أَحَیٌّ أَبَوَاکَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : ارْجِعْ إِلَیْہِمَا فَإِنْ فِیہِمَا لَمُجَاہَدًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ عَمْرٍو۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٨) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیرے والدین زندہ ہیں ؟ اس نے کہا : ہاں تو آپ نے فرمایا : ان کی طرف جا، ان دونوں میں جہاد کا مقام ہے۔

17835

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17835

Sahih

(١٧٨٢٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ أَنَّ نَاعِمَ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَقْبَلَ رَجُلٌ إِلَی نَبِیِّ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : أُبَایِعُکَ عَلَی الْہِجْرَۃِ أَوِ الْجِہَادِ أَبْتَغِی الأَجْرَ مِنَ اللَّہِ ۔ قَالَ : فَہَلْ مِنْ وَالِدَیْکَ أَحَدٌ حَیٌّ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ بَلْ کِلاَہُمَا۔ قَالَ : فَتَبْتَغِی الأَجْرَ مِنَ اللَّہِ ؟ ۔ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَارْجِعْ إِلَی وَالِدَیْکَ فَأَحْسِنْ صُحْبَتَہُمَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٩) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں : ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آیا اور کہنے لگا : میں ہجرت یا جہاد پر آپ کی بیعت کرتا ہوں اور اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر کی امید کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے ؟ اس نے کہا : ہاں ! دونوں زندہ ہیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو اللہ تعالیٰ سے اجر کی امید کرتا ہے ؟ اس نے کہا : ہاں ! تو آپ نے فرمایا : ان کی طرف لوٹ جا اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کر۔

17836

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17836

Sahih

(١٧٨٣٠) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ التَّمَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ جِئْتُ أُبَایِعُکَ عَلَی الْہِجْرَۃِ وَتَرَکْتُ أَبَوَیَّ یَبْکِیَانِ فَقَالَ : ارْجِعْ فَأَضْحِکْہُمَا کَمَا أَبْکَیْتَہُمَا ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٣٠) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : میں ہجرت پر آپ کی بیعت کرنے آیا ہوں اور اپنے والدین کو روتے ہوئے چھوڑ کر آیا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : واپس جا اور ان کو خوش کر جس طرح ان کو رلایا ہے۔

17837

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17837

Zaeef

(١٧٨٣١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ أَبِی السَّمْحِ عَنْ أَبِی الْہَیْثَمِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً ہَاجَرَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنَ الْیَمَنِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدْ ہَاجَرْتُ ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : قَدْ ہَجَرْتَ الشِّرْکَ وَلَکِنَّہُ الْجِہَادُ ہَلْ لَکَ أَحَدٌ بِالْیَمَنِ ؟ ۔ قَالَ : أَبَوَیَّ ۔ قَالَ : أَذِنَا لَکَ ؟ ۔ قَالَ : لاَ ۔ قَالَ : فَارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْہُمَا فَإِنْ أَذِنَا لَکَ فَجَاہِدْ وَإِلاَّ فَبَرَّہُمَا ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٣١) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں : یمن سے ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اپنا وطن چھوڑ دیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے شرک کو چھوڑ دیا اور جہاد کیا۔ یمن میں کوئی تیرا رشتہ دار ہے ؟ اس نے کہا : میرے والدین۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ان سے اجازت لی ہے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : واپس جا اور ان سے اجازت طلب کر۔ اگر وہ اجازت دیں تو جہاد کر وگرنہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کر۔

17838

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17838

Sahih

(١٧٨٣٢) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ طَلْحَۃَ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ جَاہِمَۃَ السُّلَمِیِّ : أَنَّ جَاہِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ جَائَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَدْتُ أَنْ أَغْزُوَ وَقَدْ جِئْتُکَ أَسْتَشِیرُکَ ۔ فَقَالَ : ہَلْ لَکَ مِنْ أُمٍّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَالْزَمْہَا فَإِنَّ الْجَنَّۃَ عِنْد رِجْلَیْہَا ۔ ثُمَّ الثَّانِیَۃَ ثُمَّ الثَّالِثَۃَ فِی مَقَاعِدَ شَتَّی فَکَمِثْلِ ہَذَا الْقَوْلِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الصَّغَانِیِّ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٣٢) معاویہ بن جاہمہ سلمی فرماتے ہیں کہ جاہمہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے محاذ جنگ پر جانے کا ارادہ کیا ہے اور آپ کے پاس مشورہ کرنے آیا ہوں۔ آپ نے پوچھا : کیا تیری ماں زندہ ہے ؟ اس نے کہا : ہاں ! فرمایا اسی سے وابستہ رہ، جنت اس کے قدموں میں ہے۔ آپ نے یہ دو تین دفعہ کہا۔

17839

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17839

Sahih

(١٧٨٣٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نَزَلَتْ فِیَّ أَرْبَعُ آیَاتٍ ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ فَقَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ : أَلَیْسَ قَدْ أَمَرَ اللَّہُ بِبِرِّ الْوَالِدَۃِ فَوَاللَّہِ لاَ أَطْعَمُ طَعَامًا وَلاَ أَشْرَبُ شَرَابًا حَتَّی تَکْفُرَ أَوْ أَمُوتَ فَکَانُوا إِذَا أَرَادُوا أَنْ یُطْعِمُوہَا أَوْ یَسْقُوہَا شَجَرُوا فَاہَا بِعَصًا ثُمَّ أَوْجَرُوہَا الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ فَنَزَلَتْ { وَوَصَّیْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حُسْنًا وَإِنْ جَاہَدَاکَ عَلَی أَنْ تُشْرِکَ بِی مَا لَیْسَ لَکَ بِہِ عِلْمٌ فَلاَ تُطِعْہُمَا } [العنکبوت ٨] أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ مسلم ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٣٣) حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں کہ چار آیات میرے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ پھر حدیث کو ذکر کیا۔ اس میں ہے کہ ام سعد نے کہا : کیا اللہ نے والدہ کے ساتھ احسان کا حکم نہیں دیا ؟ اللہ کی قسم ! میں نہ کھاؤں گی نہ پؤں گی حتی کہ تو کفر کرے یا میں مر جاؤں۔ جب وہ اس کو کھلانا یا پلانا چاہے تو لاٹھی سے اس کا منہ اٹھاتے اور کھانا اور پانی اس کے منہ میں ڈال دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کردی : { وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حُسْنًا وَ اِنْ جَاھَدٰکَ لِتُشْرِکَ بِیْ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْھُمَا } [العنکبوت ٨] ” اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کی تاکید کی ہے اور اگر وہ تجھ پر زور دیں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو ان کی نہ مان۔ “