Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3541

سیر کا بیان

جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتا اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَ لَا عَلَی الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ} [التوبۃ ٩١] ” اور ان لوگوں پر کوئی حرج نہیں جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے۔ “

3 hadiths in this chapter

17828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17828

Sahih

(١٧٨٢٢) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِیَّۃٍ تَغْزُو فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَلَکِنْ لاَ أَجِدُ سَعَۃً فَأَحْمِلَہُمْ وَلاَ یَجِدُونَ سَعَۃً فَیَتَّبِعُونِی وَلاَ تَطِیبُ أَنْفُسُہُمْ أَنْ یَقْعُدُوا بَعْدِی ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر مومنوں پر گراں نہ ہو کہ میں کسی بھی لڑائی سے پیچھے نہ رہوں جو اس کے راستہ میں لڑی جائے لیکن میں اتنی وسعت نہیں پاتا کہ ان سب کو سوار کرسکوں۔ ان کے پاس بھی اتنی فراخی نہیں ہے کہ وہ میری پیروی کرسکیں اور ان کے دل اس کو پسند نہیں کرتے کہ وہ میرے لڑائی میں جانے کے بعد بیٹھ رہیں۔

17829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17829

Zaeef

(١٧٨٢٣) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : کَفَی بِالْمَرْئِ إِثْمًا أَنْ یُضَیِّعَ مَنْ یَقُوتُ ۔ [ضعیف ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٣) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انسان کے لیے بطور گناہ یہی کافی ہے کہ وہ اپنی گزر اوقات کی اشیاء کو ضائع کر دے۔ وہب بن جابر راوی مجہول ہے۔

17830

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17830

Sahih

(١٧٨٢٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا رِیَاحُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذْ طَلَعَ عَلَیْنَا شَابٌّ مِنَ الثَّنِیَّۃِ فَلَمَّا رَأَیْنَاہُ بِأَبْصَارِنَا قُلْنَا : لَوْ أَنَّ ہَذَا الشَّابَ جَعَلَ شَبَابَہُ وَنَشَاطَہُ وَقُوَّتَہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ قَالَ فَسَمِعَ مَقَالَتَنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : وَمَا سَبِیلُ اللَّہِ إِلاَّ مَنْ قُتِلَ ؟ مَنْ سَعَی عَلَی وَالِدَیْہِ فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی عِیَالِہِ فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی نَفْسِہِ لِیُعِفَّہَا فَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَمَنْ سَعَی عَلَی التَّکَاثُرِ فَہُوَ فِی سَبِیلِ الشَّیْطَانِ ۔ [حسن ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٢٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے تھے، اچانک ایک نوجوان ثنیہ کی پہاڑیوں سے نمودار ہوا۔ جب ہم نے اس کو دیکھا تو ہم نے کہا : کاش اس جوان کی جوانی، چستی اور قوت اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہو۔ راوی کہتا ہے : ہماری بات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن لیا اور فرمایا : صرف اللہ کے راستہ میں قتل ہونا ہی سبیل اللہ ہے ؟ جس نے اپنے والدین کی خدمت کی وہ اس کے راستہ میں ہے اور جس نے اپنے خاندان کی کفالت کی وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہے اور جس نے اپنے نفس کی حفاظت کی تاکہ اس کو بچا کر رکھے، وہ بھی اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہے اور جس نے زیادہ مال جمع کرنے کی کوشش کی وہ شیطان کے راستہ پر ہے۔