Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3537

سیر کا بیان

فتنوں کے زمانے میں اس بارے میں جو رخصت آئی ہے اس کا بیان اور جو اس کے ہم معنیٰ کے بارے میں وارد ہوا ہے

2 hadiths in this chapter

17798

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17798

Sahih

(١٧٧٩٢) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ وَدَاوُدُ بْنُ مِخْرَاقٍ الْفَارْیَابِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ : أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی الْحَجَّاجِ فَقَالَ : یَا ابْنَ الأَکْوَعِ ارْتَدَدْتَ عَلَی عَقِبَیْکَ تَعَرَّبْتَ قَالَ أَحَدُہُمَا بَعْدَ الْہِجْرَۃِ ۔ قَالَ : لاَ وَلَکِنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَذِنَ لِی فِی الْبَدْوِ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٩٢) حضرت سلمہ بن اکوع (رض) حجاج بن یوسف کے پاس گئے تو انھوں نے کہا : اے ابن اکوع ! تم اپنی ایڑیوں کے بل پھرگئے ہو دیہاتی بن کر ہجرت کے بعد۔ انھوں نے کہا : نہیں، لیکن مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہات میں رہنے کی اجازت دی تھی۔

17799

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17799

Sahih

(١٧٧٩٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ قَالَ : لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَرَجَ سَلَمَۃُ إِلَی الرَّبَذَۃِ وَتَزَوَّجَ ہُنَاکَ امْرَأَۃً وَوُلِدَ لَہُ أَوْلاَدٌ فَلَمْ یَزَلْ ہُنَاکَ حَتَّی قَبْلَ أَنْ یَمُوتَ بِلَیَالٍ فَنَزَلَ یَعْنِی الْمَدِینَۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ قُتَیْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧٩٣) یزید بن ابی عبید (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن عفان (رض) کو شہید کیا گیا تو حضرت سلمہ (بن الاکوع ) ربذہ کی طرف چلے گئے اور وہاں پر ہی ایک عورت سے شادی کرلی اور ان کے ہاں بہت زیادہ اولاد ہوئی۔ وہ ربذہ میں ہی رہے حتیٰ کہ موت سے چند راتیں پہلے مدینہ میں آئے۔