Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 56 · Chapter 3356

باغیوں سے قتال کا بیان

جماعت کو لازم پکڑنے کی ترغیب اور اس شخص کے لیے وعید جو فرمان برداری سے ہاتھ کھینچے

5 hadiths in this chapter

16616

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16616

Sahih

(۱۶۶۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ شَابُورَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَیْنُ بْنُ حُرَیْثٍ الْخُزَاعِیُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی الأَنْصَارِیُّ وَعُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الْیَشْکُرِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنِی بُسْرُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْحَضْرَمِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو إِدْرِیسَ أَنَّہُ سَمِعَ حُذَیْفَۃَ بْنَ الْیَمَانِ یَقُولُ : کَانَ النَّاسُ یَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْخَیْرِ وَکُنْتُ أَسْأَلُہُ عَنِ الشَّرِّ مَخَافَۃَ أَنْ یُدْرِکَنِی فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّا کُنَّا فِی جَاہِلِیَّۃٍ وَشَرٍّ فَجَائَ نَا اللَّہُ بِہَذَا الْخَیْرِ فَہَلْ بَعْدَ ہَذَا الْخَیْرِ مِنْ شَرٍّ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَہَلْ بَعْدَ ذَلِکَ الشَّرِّ مِنْ خَیْرٍ؟ قَالَ : نَعَمْ وَفِیہِ دَخَنٌ ۔ فَقُلْتُ : وَمَا دَخَنُہُ؟ قَالَ : قَوْمٌ یَہْدُونَ بِغَیْرِ ہَدْیِی تَعْرِفُ مِنْہُمْ وَتُنْکِرُ ۔ قُلْتُ : ہَلْ بَعْدَ ذَلِکَ الْخَیْرِ مِنْ شَرٍّ؟ قَالَ : نَعَمْ دُعَاۃٌ عَلَی أَبْوَابِ جَہَنَّمَ مَنْ أَجَابَہُمْ إِلَیْہَا قَذَفُوہُ فِیہَا ۔ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ صِفْہُمْ لَنَا۔ قَالَ : ہُمْ مِنْ جِلْدَتِنَا وَیَتَکَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا ۔ قُلْتُ : فَمَا تَأْمُرُنِی إِنْ أَدْرَکَنِی ذَلِکَ؟ قَالَ : تَلْزَمُ جَمَاعَۃَ الْمُسْلِمِینَ وَإِمَامَہُمْ ۔ قُلْتُ : فَإِنْ لَمْ تَکُنْ جَمَاعَۃٌ وَلاَ إِمَامٌ؟ قَالَ : فَاعْتَزِلْ تِلْکَ الْفِرَقَ کُلَّہَا وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَۃٍ حَتَّی یُدْرِکَکَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ کَذَلِکَ ۔ قَالَ أَبُو عَمَّارٍ فِی حَدِیثِہِ : صِفْہُمْ لَنَا۔ قَالَ : ہُمْ مِنْ کَذَا وَیَتَکَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلَمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١٠) حذیفہ بن یمان کہتے ہیں کہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں شر کے بارے میں سوال کرتا تھا اس ڈر سے کہ کوئی برائی مجھ میں نہ آجائے۔ میں نے پوچھا : یا رسول اللہ ! ہم جاہلیت اور برائی میں تھے، اللہ یہ خیر لے آیا، کیا اس خیر کے بعد بھی کوئی شر ہے ؟ فرمایا : ہاں۔ میں نے پھر پوچھا کہ کیا پھر شر کے بعد خیر ہوگی ؟ فرمایا : ہاں، لیکن اس میں دخن ہوگا۔ میں نے پوچھا : دخن کیا ہے ؟ فرمایا : لوگ میری ہدایت کے علاوہ میں ہدایت تلاش کریں گے ، لوگ اس کا اعتراف اور انکار کریں گے۔ میں نے کہا : کیا اس خیر کے بعد بھی شر ہوگا ؟ فرمایا : ہاں ایسے لوگ جو جہنم کی طرف بلائیں گے ۔ جو ان کی دعوت کو قبول کرے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ میں نے کہا : یا رسول اللہ ! ان کی صفات بیان فرمائیں ۔ فرمایا : وہ ہم میں سے ہی ہوں گے، ہماری ہی زبان بولیں گے۔ میں نے کہا : اگر میں انھیں پا لوں تو کیا کروں ؟ فرمایا : مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کو لازم پکڑنا۔ میں نے پوچھا : اگر اس وقت مسلمانوں کی جماعت اور امام نہ ہو تو فرمایا : ان تمام فِرقوں سے جدا رہنا، چاہے کسی درخت کی جڑ سے مل کر بیٹھ جانا یہاں تک کہ تجھے موت آجائے۔

16617

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16617

Sahih

(۱۶۶۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی قَیْسِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : مَنْ خَرَجَ مِنَ الطَّاعَۃِ وَفَارَقَ الْجَمَاعَۃَ فَمَاتَ مَاتَ مِیتَۃً جَاہِلِیَّۃً وَمَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَایَۃٍ عِمِّیَّۃٍ یَغْضَبُ لِلْعُصْبَۃِ أَوْ یَدْعُو إِلَی عُصْبَۃٍ أَوْ یَنْصُرُ عُصْبَۃً فَقُتِلَ فَقِتْلَۃٌ جَاہِلِیَّۃٌ وَمَنْ خَرَجَ عَلَی أُمَّتِی یَضْرِبُ بَرَّہَا وَفَاجِرَہَا لاَ یَتَحَاشَی مِنْ مُؤْمِنِہَا وَلاَ یَفِی لِذِی عَہْدِہَا فَلَیْسَ مِنِّی وَلَسْتُ مِنْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ شَیْبَانَ بْنِ فَرُّوخَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١١) ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شخص اطاعت سے نکل جائے اور جماعت کو چھوڑ دے اور اسی حالت پر فوت ہوجائے تو وہ جاہلیت کی موت پر مرا اور جو عمیہ کے جھنڈے تلے لڑے اور دشمنی اور بد امنی کی وجہ سے قتال کرے، بد امنی پر ابھارے وہ بھی جاہلیت کی موت مرے گا، اگر اس حالت میں موت آجائے اور جو میری امت کے ہر نیک و بد کو قتل کرے اور انھیں ان کے ایمان سے ہٹائے اور عہد کو پورا نہ کرے وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں۔

16618

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16618

Sahih

(۱۶۶۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُوجَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ عَبْدِاللَّہِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابَقٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ وَسَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: جَائَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُطِیعٍ فَلَمَّا رَآہُ قَالَ: ہَاتُوا لأَبِی عَبْدِالرَّحْمَنِ وِسَادَۃً قَالَ : إِنِّی لَمْ أَجِئْکَ لأَجْلِسَ إِنَّمَا جِئْتُک لأُحَدِّثَکَ بِحَدِیثٍ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَمِعْتُہُ یَقُولُ : مَنْ خَلَعَ یَدًا مِنْ طَاعَۃٍ لَقِیَ اللَّہَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلاَ حُجَّۃَ لَہُ وَمَنْ مَاتَ وَلَیْسَ فِی عُنُقِہِ بَیْعَۃٌ مَاتَ مِیتَۃً جَاہِلِیَّۃً ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَاصِمٍ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ سَالِمًا فِی إِسْنَادِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١٢) عبداللہ بن عمر (رض) عبداللہ بن مطیع کے پاس آئے تو انھوں نے دیکھ کر فرمایا : ابو عبدالرحمن کے لیے تکیہ لاؤ تو آپ نے فرمایا : میں بیٹھنے نہیں آیا ، میں ایک حدیث سنانے آیا ہوں جو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اطاعت امیر سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تو یوم قیامت وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے لیے کوئی دلیل نہیں ہوگی اور جو بغیر بیعت کے فوت ہوگیا وہ جاہلیت کی موت مرا۔

16619

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16619

Sahih

(۱۶۶۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ حَدَّثَنِی الْحَارِثُ الأَشْعَرِیُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہَ -ﷺ- حَدَّثَہُمْ قَالَ: وَأَنَا آمُرُکُمْ بِخَمْسِ کَلِمَاتٍ أَمَرَنِی اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہِنَّ الْجَمَاعَۃِ وَالسَّمْعِ وَالطَاعَۃِ وَالْہِجْرَۃِ وَالْجِہَادِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَۃِ قِیدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَ الإِسْلاَمِ مِنْ رَأْسِہِ إِلاَّ أَنْ یُرَاجِعَ وَمَنْ دَعَا دَعْوَۃَ جَاہِلِیَّۃٍ فَإِنَّہُ مِنْ جُثَا جَہَنَّمَ ۔ قَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی۔ قَالَ : نَعَمْ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی فَادْعُوا بِدَعْوَۃِ اللَّہِ الَّذِی سَمَّاکُمْ بِہَا الْمُسْلِمِینَ الْمُؤْمِنِینَ عَبَّادَ اللَّہِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١٣) حارث اشعری فرماتے ہیں کہ ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہیں پانچ اشیاء کا حکم دیتا ہوں جن کا حکم مجھے اللہ نے دیا ہے : سمع، طاعۃ، جماعۃ، ہجرت اور جہادفی سبیل اللہ۔ جو جماعت سے ایک بالشت بھی جدا ہوا اس نے اسلام کے کڑے کو اپنی گردن سے اتار دیا۔ ہاں اگر وہ واپس لوٹ آئے تو اور بات ہے اور جس نے جاہلیت والا دعویٰ کیا وہ جہنمی ہے۔ ایک شخص کہنے لگا : اگر وہ نماز و روزہ کی پابندی کرتا ہو ؟ فرمایا : چاہے وہ نماز روزہ کی پابندی کرتا ہو۔ لوگوں کو اللہ کی دعوت کے ساتھ پکارو جس نے تمہارا نام مسلمین مؤمنین اللہ کے بندے رکھا ہے۔

16620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16620

Zaeef

(۱۶۶۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ وَزُہَیْرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِی الْجَہْمِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أُہْبَانَ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَۃَ شِبْرًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَۃَ الإِسْلاَمِ مِنْ عُنُقِہِ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٦١٤) ابو ذر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو جماعت سے ایک بالشت بھی جدا ہوا تو اس نے اپنی گردن سے اسلام کے کڑے کو نکال دیا۔