Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 56 · Chapter 3347

باغیوں سے قتال کا بیان

ایک ہی وقت میں دو امام صحیح نہیں

4 hadiths in this chapter

16553

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16553

Sahih

(۱۶۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی قُمَاشٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِیَّۃَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا بُویِعَ لِخَلِیفَتَیْنِ فَاقْتُلُوا الآخِرَ مِنْہُمَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ وَہْبِ بْنِ بَقِیَّۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٤٧) ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب دو خلیفوں کی ایک وقت میں بیعت کی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کر دو ۔

16554

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16554

Sahih

(۱۶۵۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ فُرَاتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ یُحَدِّثُ قَالَ : قَاعَدْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ خَمْسَ سِنِینَ فَسَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کَانَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ تَسُوسُہُمُ الأَنْبِیَاء ُ کُلَّمَا ہَلَکَ نَبِیٌّ خَلَفَہُ نَبِیٌّ وَإِنَّہُ لاَ نَبِیَّ بَعْدِی وَسَتَکُونُ خُلَفَاء ُ یَکْثُرُونَ ۔ قَالُوا : فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ فُوا بِبَیْعَۃِ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ وَأَعْطُوہُمْ حَقَّہُمْ فَإِنَّ اللَّہَ سَائِلُہُمْ عَمَّنِ اسْتَرْعَاہُمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا فِی الصَّحِیحِ عَنْ بُنْدَارٍ۔ وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ السَّقِیفَۃِ أَنَّ الأَنْصَارَ حِینَ قَالُوا مِنَّا رَجُلٌ وَمِنْکُمْ رَجُلٌ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : سَیْفَانِ فِی غِمْدٍ وَاحِدٍ إِذًا لاَ یَصْطَلِحَانِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٤٨) ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سینقل فرماتے ہیں کہ بنو اسرائیل میں انبیاء کا سلسلہ تھا، ایک جاتا تو دوسرا آجاتا۔ لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ہاں خلفاء کثرت سے ہوں گے پوچھا : پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : ان میں سے جو سب سے پہلے ہو اس کی اطاعت کرو اس کا حق دو ۔ باقی ان کی رعیت کے بارے میں اللہ ان سے پوچھے گا۔

16555

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16555

Sahih

(۱۶۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ الأَشْجَعِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَیْدٍ وَکَانْ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّۃِ قَالَ کَانَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقِیلَ لَہُ یَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّہِ تُوُفِّیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ نَعَمْ فَعَلِمُوا أَنَّہُ کَمَا قَالَ ثُمَّ قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : دُونَکُمْ صَاحِبَکُمْ لِبَنِی عَمِّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَعْنِی فِی غُسْلِہِ یَلُونَ أَمْرَہُ ثُمَّ خَرَجَ فَاجْتَمَعَ الْمُہَاجِرُونَ یَتَشَاوَرُونَ فَبَیْنَا ہُمْ کَذَلِکَ یَتَشَاوَرُونَ إِذْ قَالُوا انْطَلِقُوا بِنَا إِلَی إِخْوَانِنَا مِنَ الأَنْصَارِ فَإِنَّ لَہُمْ فِی ہَذَا الْحَقِّ نَصِیبًا فَانْطَلَقُوا فَأَتَوُا الأَنْصَارَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ مِنَّا رَجُلٌ وَمِنْکُمْ رَجُلٌ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : سَیْفَانِ فِی غِمْدٍ وَاحِدٍ إِذًا لاَ یَصْطَلِحَا فَأَخَذَ بِیَدِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَقَالَ مَنْ ہَذَا الَّذِی لَہُ ہَذِہِ الثَلاَثُ {إِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ} مَنْ ہُمَا {إِذْ یَقُولُ لِصَاحِبِہِ} مَنْ صَاحِبُہُ {لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللَّہَ مَعَنَا} مَعَ مَنْ ہُوَ فَبَسَطَ عُمَرُ یَدَ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقَالَ بَایِعُوہُ فَبَایَعَ النَّاسُ أَحْسَنَ بَیْعَۃٍ وَأَجْمَلَہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٤٩) سالم بن عبید جو اصحاب صفہ میں سے تھے فرماتے ہیں کہ ابوبکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے۔ کہا گیا : اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھی ! کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوگئے ہیں ؟ فرمایا : ہاں اور انھیں پتہ بھی چل گیا اور پھر فرمایا : اپنے صاحب کو اس کے چچا کے بیٹے کے لیے چھوڑ دو ، یعنی غسل دینے کے لیے۔ پھر آئے مہاجرین اکٹھے ہوگئے اور مشورہ کرنے لگے اور کہنے لگے : انصاری بھائیوں کے پاس چلو۔ ان سے بھی مشورہ کرتے ہیں، ان کا بھی حق ہے۔ انصار کے پاس آئے تو ایک شخص انصار میں سے کہنے لگا : ایک امیر تم میں سے اور ایک ہم میں سے ہوگا۔ عمر فرمانے لگے : دو تلواریں ایک میان میں، یہ صحیح نہیں۔ ابوبکر کا ہاتھ پکڑا اور پوچھا : یہ تین آیات کس کے بارے میں { اِذْ ھُمَا فِی الْغَارِ }[التوبۃ ٤٠] { اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ }[التوبۃ ٤٠] { لَاتَخْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا }[التوبۃ ٤٠] تو عمر نے حضرت ابوبکر کا ہاتھ کھولا، بیعت کی اور لوگوں کو بھی کہا تو لوگوں نے بہت اچھی بیعت کرلی۔

16556

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16556

Zaeef

(۱۶۵۵۰) وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی خُطْبَتِہِ یَوْمَئِذٍ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِی خُطْبَۃِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَئِذٍ قَالَ : وَإِنَّہُ لاَ یَحِلُّ أَنْ یَکُونَ لِلْمُسْلِمِینَ أَمِیرَانِ فَإِنَّہُ مَہْمَا یَکُنْ ذَلِکَ یَخْتَلِفْ أَمْرُہُمْ وَأَحْکَامُہُمْ وَتَتَفَرَّقْ جَمَاعَتُہُمْ وَیَتَنَازَعُوا فِیمَا بَیْنَہُمْ ہُنَالِکَ تُتْرَکُ السُّنَّۃُ وَتَظْہَرُ الْبِدْعَۃُ وَتَعْظُمُ الْفِتْنَۃُ وَلَیْسَ لأَحَدٍ عَلَی ذَلِکَ صَلاَحٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٥٥٠) اسحاق حضرت ابوبکر کا اس دن کا خطبہ بیان فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تھا : مسلمانوں میں دوامیر جائز نہیں۔ ہوسکتا ہے ان کے حکم فیصلے مختلف ہوں اور مسلمانوں میں فرقہ واریت پھیل جائے اور آپس میں تنازع ہوجائے، سنت چھٹ جائے اور بدعت ظاہر ہوجائے اور فتنے سر پکڑیں اور کسی کے لیے بھی اس میں بھلائی نہیں ہے۔