Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 54 · Chapter 3319

دیت کا بیان

جو اپنے آپ پر جرم کرلے اس کی دیت کے ضامن عاقلہ نہیں

2 hadiths in this chapter

16398

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16398

Sahih

(۱۶۳۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ أَحْمَدُ کَذَا قَالَ ابْنُ وَہْبٍ ہُوَ وَعَنْبَسَۃُ یَعْنِی ابْنَ خَالِدٍ قَالَ أَحْمَدُ وَالصَّوَابُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ سَلَمَۃَ بْنَ الأَکْوَعِ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ قَاتَلَ أَخِی قِتَالاً شَدِیدًا فَارْتَدَّ عَلَیْہِ سَیْفُہُ فَقَتَلَہُ فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی ذَلِکَ وَشَکُّوا فِیہِ رَجُلٌ مَاتَ بِسِلاَحِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَاتَ جَاہِدًا مُجَاہِدًا قَالَ ابْنُ شِہَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ ابْنًا لِسَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ فَحَدَّثَنِی عَنْ أَبِیہِ بِمِثْلِ ذَلِکَ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کَذَبُوا مَاتَ جَاہِدًا مُجَاہِدًا فَلَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَیْنِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ سَلَمَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٩٢) سلمہ بن اکوع فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن میرا بھائی بڑی بہادری سے لڑا، اپنی ہی تلوار اسے لگی اور وہ شہید ہوگیا۔ صحابہ کرام (رض) نے یہ بات آپ کو بتائی کہ یہ اپنے ہی اسلحے سے قتل ہوا ہے تو آپ نے فرمایا : یہ مجاہد جہاد کرتے ہوئے شہید ہوا ہے۔ ابن شہاب فرماتے ہیں : میں نے سلمہ بن اکوع کے بیٹوں سے پوچھا تو انھوں نے اپنے والد سے اسی طرح بیان کیا، یہ بھی بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : لوگ غلط کہتے ہیں : وہ مجاہد جہاد کرتے ہوئے شہید ہوا ، اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔

16399

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16399

Zaeef

(۱۶۳۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سَلاَّمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَبِی سَلاَّمٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : أَغَرْنَا عَلَی حَیٍّ مِنْ جُہَیْنَۃَ فَطَلَبَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ رَجُلاً مِنْہُمْ فَضَرَبَہُ فَأَخْطَأَہُ وَأَصَابَ نَفْسَہُ بِالسَّیْفِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَخُوکُمْ یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ ۔ فَابْتَدَرَہُ النَّاسُ فَوَجَدُوہُ قَدْ مَاتَ فَلَفَّہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِثِیَابِہِ وَدِمَائِہِ وَصَلَّی عَلَیْہِ وَدَفَنَہُ فَقَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَشَہِیدٌ ہُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ وَأَنَا لَہُ شَہِیدٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٩٣) ابو سلام صحابہ میں سے کسی سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے جہینہ کے ایک قبیلہ پر حملہ کیا تو ایک مسلمان ایک کافر کے پیچھے دوڑا اور اسے تلوار ماری۔ اسے تو نہ لگی لیکن خود کو لگ گئی تو آپ نے فرمایا : تمہارا بھائی کہاں ہے اے مسلمانو ! لوگوں نے تلاش کیا تو وہ شہید ہوچکا تھا۔ آپ نے اس کے کپڑوں اور خون سمیت اس کا جنازہ پڑھایا اور دفن فرمایا۔ لوگوں نے پوچھا : کیا یہ شہید ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں اور میں اس پر گواہ ہوں۔