Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 54 · Chapter 3301

دیت کا بیان

عورت کے زخموں کا بیان

7 hadiths in this chapter

16314

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16314

Zaeef

(۱۶۳۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ وَابْنِ أَبِی لَیْلَی وزَکَرِیَّا عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ : جِرَاحَاتُ النِّسَائِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ دِیَۃِ الرَّجُلِ فِیمَا قَلَّ وَکَثُرَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٠٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کے زخموں میں مرد کے مقابلے میں نصف دیت ہے کم ہو یا زیادہ۔

16315

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16315

Zaeef

(۱۶۳۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِیفَۃَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : عَقْلُ الْمَرْأَۃِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ عَقْلِ الرَّجُلِ فِی النَّفْسِ وَفِیمَا دُونَہَا۔ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُمَا قَالاَ : عَقْلُ الْمَرْأَۃِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ دِیَۃِ الرَّجُلِ فِی النَّفْسِ وَفِیمَا دُونَہَا۔ حَدِیثُ إِبْرَاہِیمَ مُنْقَطِعٌ إِلاَّ أَنَّہُ یُؤَکِّدُ رِوَایَۃَ الشَّعْبِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣٠٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ قتل یا زخم میں عورت کی دیت مرد سے نصف ہے۔ اور حضرت عمر (رض) سے بھی اسی طرح منقول ہے۔

16316

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16316

Sahih

(۱۶۳۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا الشَّرِیفُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ قَالَ : جِرَاحَاتُ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ سَوَائٌ إِلَی الثُّلُتِ فَمَا زَادَ فَعَلَی النِّصْفِ۔ وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِلاَّ السِّنَّ وَالْمُوضِحَۃَ فَإِنَّہَا سَوَائٌ وَمَا زَادَ فَعَلَی النِّصْفِ وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی النِّصْفِ فِی کُلِّ شَیْئٍ قَالَ وَکَانَ قَوْلُ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَعْجَبَہَا إِلَی الشَّعْبِیِّ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْعُمَرِیِّ وَرَوَاہُ أَیْضًا إِبْرَاہِیمُ النَّخَغِیُّ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَکِلاَہُمَا مُنْقَطِعٌ۔ وَرَوَاہُ شَقِیقٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَہُوَ مَوْصُولٌ۔ [صحیح۔ عن علی و زید و منقطع عن ابن مسعود]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١٠) زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ عورتوں اور مردوں کے زخم ثلث دیت تک برابر ہیں۔ اس سے زائد ہوں تو پھر عورت کی مرد کے مقابلے میں نصف دیت ہے۔ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : دانت اور ہڈی جس زخم میں برابر ہوجائے، یہ برابر ہیں اور جو اس سے زائد ہیں وہ نصف ہیں، حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ہر چیز میں نصف دیت ہی ہے اور امام شافعی (رح) کے نزدیک حضرت علی کا قول ہی راجح ہے۔

16317

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16317

Sahih

(۱۶۳۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ اللَّیْثِیُّ وَسُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ رَبِیعَۃَ : أَنَّہُ سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَمْ فِی إِصْبَعِ الْمَرْأَۃِ قَالَ : عَشْرٌ۔ قَالَ : کَمْ فِی اثْنَتَیْنِ؟ قَالَ : عِشْرُونَ۔ قَالَ : کَمْ فِی ثَلاَثٍ؟ قَالَ : ثَلاَثُونَ۔ قَالَ : کَمْ فِی أَرْبَعٍ؟ قَالَ : عِشْرُونَ۔ قَالَ رَبِیعَۃُ : حِینَ عَظُمَ جُرْحُہَا وَاشْتَدَّتْ مُصِیبَتُہَا نَقَصَ عَقْلُہَا۔ قَالَ : أَعِرَاقِیٌّ أَنْتَ؟ قَالَ رَبِیعَۃُ : عَالِمٌ مُتَثَبِّتٌ أَوْ جَاہِلٌ مُتَعَلِّمٌ۔ قَالَ : یَا ابْنَ أَخِی إِنَّہَا السُّنَّۃُ۔ [صحیح۔ لابن المسیب]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١١) ربیعہ کہتے ہیں کہ انھوں نے ابن مسیب سے سوال کیا کہ عورت کی انگلی کی دیت کیا ہے ؟ فرمایا : ١٠ اونٹ۔ پوچھا : دو انگلیوں میں ؟ فرمایا : ٢٠۔ پوچھا : تین میں ؟ فرمایا : ٣٠۔ پوچھا : چار میں ؟ فرمایا : ٢٠۔ ربیعہ کہتے ہیں کہ جب زخم بڑھ جائے اور تکلیف زیادہ ہو تو دیت کم ہوجائے گی۔ پوچھا : کیا تو عراقی ہے ؟ ربیعہ نے کہا : مضبوط عالم یا متعلم جاہل ؟ فرمایا : اے بھتیجے یہ سنت ہے۔

16318

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16318

Sahih

(۱۶۳۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : لَمَّا قَالَ ابْنُ الْمُسَیَّبِ ہِیَ السُّنَّۃُ أَشْبَہُ أَنْ یَکُونَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَوْ عَنْ عَامَّۃٍ مِنْ أَصْحَابِہِ وَلَمْ یُشْبِہْ زَیْدًا أَنْ یَقُولَ ہَذَا مِنْ جِہَۃِ الرَّأْیِ لأَنَّہُ لاَ یَحْمِلُہُ الرَّأْیُ وَلاَ یَکُونُ فِیمَا قَالَ سَعِیدٌ السُّنَّۃُ إِذَا کَانَ یُخَالِفُ الْقِیَاسَ وَالْعَقْلَ إِلاَّ عِلْمَ اتِّبَاعٍ فِیمَا نُرَی وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَقَدْ کُنَّا نَقُولُ بِہِ عَلَی ہَذَا الْمَعْنَی ثُمَّ وَقَفْتُ عَنْہُ وَأَسْأَلُ اللَّہَ الْخِیَرَۃَ مِنْ قِبَلِ أَنَّا قَدْ نَجِدُ مِنْہُمْ مَنْ یَقُولُ السُّنَّۃُ ثُمَّ لاَ نَجِدُ لِقَوْلِہِ السُّنَّۃُ نَفَاذًا بِأَنَّہَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَالْقِیَاسُ أَوْلَی بِنَا فِیہَا قَالَ وَلاَ یَثْبُتُ عَنْ زَیْدٍ إِلاَّ کَثُبُوتِہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِیَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِإِسْنَادٍ لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہُ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِإِسْنَادٍ ضَعِیفٍ مِثْلُ قَوْلِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَہُوَ قَوْلُ الْفُقَہَائِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ۔ [صحیح۔ للشافعی]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١٢) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ جب ابن مسیب نے یہ کہا کہ یہ سنت ہے تو مجھے یہ شبہ ہے کہ یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے یا عام صحابہ سے۔ زید کے بارے میں شبہ نہیں کہ انھوں نے رائے سے کہا ہو کیونکہ رائے تو اس پر محمول ہوتی ہے اور نہ اس میں جس کے بارے میں سعید نے کہا کہ یہ سنت ہے، جب وہ قیاس کے خلاف ہو اور دیت یہ اتباع کے علم سے ہوتی ہے ہماری رائے کے مطابق واللہ اعلم۔ ہم بھی اسی معنیٰ میں یہ کہا کرتے تھے لیکن پھر رک گئے اور میں اللہ سے بھلائی کا ہی سوال کرتا ہوں کہ ہم کوئی شخص ایسا پائیں کہ جو اسے سنت کہے۔ پھر ہم ایسا نہ پائیں جو اسے سنت نبوی سمجھ کر نافذ نہ کرے۔ ہمارے نزدیک اس میں قیاس اولیٰ ہے اور فرمایا : زید سے بھی اسی طرح ثابت ہے جیسے حضرت علی (رض) سے۔

16319

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16319

Zaeef

(۱۶۳۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ بِبُخَارَی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الدَرَابِجِرْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : کَتَبَ إِلَیَّ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِخَمْسٍ مِنْ صَوَافِی الأُمَرَائِ أَنَّ الأَسْنَانَ سَوَائٌ وَالأَصَابِعَ سَوَائٌ وَفِی عَیْنِ الدَّابَّۃِ رُبُعُ ثَمَنِہَا وَأَنَّ الرَّجُلَ یُسْأَلُ عِنْدَ مَوْتِہِ عَنْ وَلَدِہِ فَأَصْدَقُ مَا یَکُونُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَجِرَاحَۃُ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ سَوَائٌ إِلَی الثُّلُثِ مِنْ دِیَۃِ الرَّجُلِ۔ جَابِرٌ الْجُعْفِیُّ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ وَقَدْ خُولِفَ فِی لَفْظِہِ وَحُکْمِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١٣) شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے یہ لکھ کر بھیجا کہ دانت اور انگلیاں آپس میں برابر ہیں اور جانور کی آنکھ میں اس کی قیمت کا چوتھائی ہے اور آدمی سے اس کی موت کے وقت اس کے بچے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں تصدیق کروں گا، اس کی موت کے وقت اور ثلث دیت تک مردوں اور عورتوں کے زخم برابر ہیں۔ جابر جعفی اس میں ضعیف ہے۔

16320

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16320

Zaeef

(۱۶۳۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ فِیمَا جَائَ بِہِ عُرْوَۃُ الْبَارِقِیُّ إِلَی شُرَیْحٍ مِنْ عِنْدِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ الأَصَابِعَ سَوَائٌ الْخِنْصِرَ وَالإِبْہَامَ وَأَنَّ جُرْحَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ سَوَائٌ فِی السِّنِّ وَالْمُوضِحَۃِ وَمَا خَلاَ ذَلِکَ فَعَلَی النِّصْفِ وَأَنَّ فِی عَیْنِ الدَّابَّۃِ رُبُعَ ثَمَنِہَا وَأَنَّ أَحَقَّ أَحْوَالِ الرَّجُلِ أَنْ یُصَدَّقَ عَلَیْہَا عِنْدَ مَوْتِہِ فِی وَلَدِہِ إِذَا أَقَرَّ بِہِ قَالَ مُغِیرَۃُ وَنَسِیتُ الْخَامِسَۃَ حَتَّی ذَکَّرَنِی عُبَیْدَۃُ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا وَرِثَتْہُ مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔ وَفِی ہَذَا انْقِطَاعٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٣١٤) عروہ بارقی حضرت عمر کی طرف سے قاضی شریح کے پاس ایک مکتوب لے کرگئے جس میں تھا کہ تمام انگلیاں برابر ہیں اور دانت اور ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں مرد و عورت برابر ہیں اور جو اس کے علاوہ ہیں اس میں عورت کی دیت نصف ہے، چوپائے کی آنکھ میں اس کی قیمت کا ربع ہے اور بندے کی موت کے وقت اس کی بات کا اعتبار کرنا اس کی اولاد کے بارے میں زیادہ حق رکھتا ہے۔ مغیرہ کہتے ہیں : پانچویں میں بھول گیا تو عبیدہ نے مجھے یاد دلائی کہ اگر مطلقہ عورت عدت میں ہے تو وارث ہوگی۔