Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 54 · Chapter 3294

دیت کا بیان

دانت سارے برابر ہیں

4 hadiths in this chapter

16269

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16269

Sahih

(۱۶۲۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوصَادِقٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ وَأَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطِّرَازِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَۃَ السُّکَّرِیُّ عَنْ یَزِیدَ النَّحْوِیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الأَسْنَانُ وَالأَصَابِعُ سَوَائٌ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٦٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دانت اور انگلیاں سب آپس میں برابر ہے۔

16270

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16270

Sahih

(۱۶۲۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ : عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِی شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الأَصَابِعُ سَوَائٌ وَالأَسْنَانُ سَوَائٌ الثَّنِیَّۃُ وَالضِّرْسُ سَوَائٌ ہَذِہِ وَہَذِہِ سَوَائٌ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ہَذِہِ وَہَذِہِ سَوَائٌ ۔ یَعْنِی الْخِنْصَرَ وَالإِبْہَامَ وَالضِّرْسَ وَالثَّنِیَّۃَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاہُ النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ عَنْ شُعْبَۃَ بِمَعْنَی حَدِیثِ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَاہُ الدَّارِمِیُّ عَنِ النَّضْرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٦٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انگلیاں دیت میں برابر ہیں تمام، دانت بھی برابر ہیں اور ابو قلابہ کی روایت میں اسی طرح ہے کہ عام دیت اور داڑھ اور خنصر انگلی اور انگوٹھا یہ بھی برابر ہیں۔

16271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16271

Sahih

(۱۶۲۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ عَنْ أَبِی غَطَفَانَ بْنِ طَرِیفٍ الْمُرِّیِّ : أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ بَعَثَہُ إِلَی عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ لِیَسْأَلَہُ مَاذَا فِی الضِّرْسِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِیہِ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ قَالَ فَرَدَّنِی إِلَیْہِ مَرْوَانُ قَالَ: أَتَجْعَلُ مُقَدَّمَ الْفَمِ مِثْلَ الأَضْرَاسِ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَوْ لَمْ یُعْتَبَرْ ذَلِکَ إِلاَّ بِالأَصَابِعِ عَقْلُہَا سَوَائٌ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَہَذَا کَمَا قَالَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنْ شَائَ اللَّہُ وَالدِّیَۃُ الْمُؤَقَّتَۃُ عَلَی الْعَدَدِ لاَ عَلَی الْمَنَافِعِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٦٥) ابو غطفان بن طریف مری کہتے ہیں کہ مجھے مروان بن حکم نے ابن عباس (رض) کے پاس داڑھ کی دیت پوچھنے بھیجا تو انھوں نے جواب دیا کہ اس میں پانچ اونس ہیں۔ مجھے پھر بھیجا کہ پوچھو کہ کیا ثنیہ دانت اور داڑھ کو آپ برابر سمجھتے ہیں ؟ تو ابن عباس (رض) نے جواب دیا کہ صرف یہی نہیں انگلیاں بھی تمام برابر ہیں۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ بات ابن عباس ہی کی انشاء اللہ صحیح ہے۔ دیت تعداد کے لحاظ سے مقرر ہے نفع کے لحاظ سے نہیں۔

16272

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16272

Sahih

(۱۶۲۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : قَضَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الأَضْرَاسِ بِبَعِیرٍ بَعِیرٍ وَقَضَی مُعَاوِیَۃُ فِی الأَضْرَاسِ بِخَمْسَۃِ أَبْعِرَۃٍ خَمْسَۃِ أَبْعِرَۃٍ فَالدِّیَۃُ تَنْقُصُ فِی قَضَائِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَتَزِیدُ فِی قَضَائِ مُعَاوِیَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَوْ کُنْتُ أَنَا جَعَلْتُ فِی الأَضْرَاسِ بَعِیرَیْنِ بَعِیرَیْنِ فَتِلْکَ الدِّیَۃُ سَوَائٌ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَقَدْ خَالَفْتُمْ حَدِیثَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَقُلْتُمْ فِی الأَضْرَاسِ خَمْسٌ خَمْسٌ وَہَکَذَا نَقُولُ لِمَا جَائَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-: فِی السِّنِّ خَمْسٌ۔ وَکَانَتِ الضِّرْسُ سِنًّا۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رَوَی جَابِرٌ الْجُعْفِیُّ عَنْ عَامِرٍ عَنْ شُرَیْحٍ وَمَسْرُوقٍ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : الأَسْنَانُ سَوَائٌ۔ وَیُذْکَرُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ قَالَ : الأَسْنَانُ سَوَائٌ الضِّرْسُ وَالثَّنِیَّۃُ۔ [صحیح۔ لابن المسیب]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٢٦٦) سعید بن مسیب فرماتی ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے داڑھ میں ایک اونٹ اور حضرت معاویہ (رض) نے پانچ اونٹ کا فیصلہ کیا۔ حضرت عمر (رض) نے کم اور حضرت معاویہ (رض) نے دیت زیادہ رکھی۔ اگر میں ہوتا تو میں دو دو اونٹ رکھتا۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : تم نے حدیث عمر (رض) کی مخالفت کی اور تم کہتے ہو کہ داڑھ میں پانچ اونٹ ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی یہی وارد ہوا کہ کہ دانت میں پانچ ہیں اور داڑھ بھی دانت ہی ہے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) سے یہ بھی آیا ہے کہ تمام دانت برابر ہیں اور حسن بصری نے حضرت عمر (رض) سے یہ بھی نقل کیا ہے کہ دانت چاہے وہ ثینیہ ہوں یا داڑھ تمام برابر ہیں۔